جنم پانے والا ہر بچہ ایک پیغام ہے کہ قدرت ابھی انسان سے مایوس نہی ہوا۔ اللہ نے ہر ذی نفس کی موت کے لئے ایک دن مقرر کیا ہے؛ اور ہر ذی نفس کو موت کا مزا چکھنا ہے۔ زندگی اور موت کا سفر نجانے کب سے جاری ہے اور نجانے کب تک جاری رہے گا؟ یہ مضمون اسی ضمن میں لکھا گیا ہے۔
بِسۡمِ ٱللهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
زندگی اور موت : آنا جانا لگا رہے گا
"مجھے امید ہے کہ موت ایسی ہی ہے؛ جیسے آپ کو، آپ کے سونے کے کمرے میں لے جایا جا رہا ہے؛ جب آپ بچے تھے؛ اور خاندانی پارٹی کے دوران صوفے پر سو گئے تھے۔
مجھے امید ہے کہ آپ دوسرے کمرے سے آنے والی ہنسی سن سکتے ہیں"۔
زندگی آنسو، مسکراہٹ اور یادیں لاتی ہے۔ آنسو خشک ہو سکتے ہیں، مسکراہٹیں ختم ہو سکتی ہیں لیکن یادیں ہمیشہ رہیں گی۔
"آپ جس چیز سے پیار کرتے ہیں وہ آپ کبھی نہیں کھوتے؛ کبھی بھی نہیں؛
خواہ وہ چیزیں ہوں یا لوگ؛ جلد یا بدیر، فنا ہوجاتی ہیں۔ ہم انہیں ہمیشہ اپنے ساتھ نہیں روک سکتے۔
لیکن جس طرح آپ چاندنی کو سمیٹ سکتے ہیں؛
ایسے ہی جیسے، آپ اسے چھو کر اپنے اندر بسا سکتے ہیں، تو پھر یہ چاندنی آپ کی ہے۔
صرف وہی چیزیں ہماری ہیں؛ جو ہم اپنے دل میں رکھتے ہیں۔"
مولانا رومی
جب ہم اندھیرے سے ڈرتے ہیں، تو ہم اپنی روشنی کو پوری طرح قبول نہیں کر پاتے۔
ہمیں اپنے اندرونی عدم تحفظ اور خوف کا سامنا کرنے کے لیے اپنے اندر اندھیروں کی گہرائیوں تک پہنچنے کی ضرورت ہے۔
ہمیں اپنے خوف پر زندہ رہنے کی ضرورت نہیں ہے۔ لیکن ہمیں اپنی کمزوریوں، کمی اور خامیوں کو محسوس کرنے اور انہیں قبول کرنے کی ضرورت ہے۔
ہمیں انکے وجود کو تسلیم کرنا ہوگا؛ خواہ ہم اس سے جان چھڑا پائیں یا نہیں؛ تبھی ہم صحیح معنوں میں ترقی کر سکتے ہیں۔
~ ایو فلان
ہجر تیرا جے پانی منگے تے میں کھوہ نیناں دے گیڑاں۔
جی کردا تینوں کول بیٹھا کے میں درد پرانے چھیڑاں۔
میاں محمد بخش
"آنسو بہانے میں شرم محسوس نہ کریں۔ 'غم محسوس کرنا مناسب ہے۔ آنسو صرف پانی ہیں اور پھول، درخت اور پھل، پانی کے بغیر نہیں اگ سکتے۔
لیکن سورج کی روشنی بھی ہونی چاہیے۔ ایک زخمی دل وقت کے ساتھ ٹھیک ہو جائے گا، اور جب ایسا ہوتا ہے، تو ہمارے کھوئے ہوئے لوگوں کی یاد اور محبت ہمیں تسلی دینے کے لیے ہمارے اندر بند ہو جاتی ہے"۔
برائن جیکس
ایک بہت پیاری نظم
چھوٹی سی زندگی ھے، ھر بات میں خوش رھو۔۔۔
جو چہرہ پاس نہ ھو، اسکی آواز میں خوش رھو۔۔۔
کوئی روٹھا ھو تم سے، اسکے اس انداز میں خوش رھو۔۔۔
جو لوٹ کے نہیں آنے والے، ان لمحوں کی یاد میں خوش رھو ۔۔۔
کل کس نے دیکھا ھے، اپنے آج میں خوش رھو۔۔۔
خوشیوں کا انتظار کس لئے، دوسروں کی مسکان میں خوش رھو۔۔۔
کیوں تڑپتے ھو ھر پل کسی کے ساتھ کو، کبھی تو اپنے آپ میں خوش رھو۔۔۔
چھوٹی سی تو زندگی ھے، ھر حال میں خوش رھو۔۔۔۔
مجھے ایسا رب ملا ھے جو برداشت سے زیادہ دکھ نہیں دیتا۔۔۔
مگر اوقات سے زیادہ سکھ دیتا ھے۔۔۔
کسی نے پوچھا زندگی میں کیا کھویا کیا پایا؟
میں نے ہنس کر کہا: جو کھویا وہ سب میری نادانی ھے اور جو پایا وہ سب میرے اللّٰہ کی مہربانی ھے۔
۔۔۔ کبھی اپنے نصیب کو برا مت کہو
کیوں کہ یہ نصیب ھی ھے کہ تم محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے امتی ھو۔
زندگی اور موت کا یہ سفر جاری ہے۔ ایک بچہ ماں کی کوکھ میں جنم لیتا ہے اور ماں کی گود سے اپنی گور تک کا سفر کرتا ہے؛ کچھ شیرخواری ہی مین اس دنیا سے کوچ کرجاتے ہیں ؛ کچھ بچپن میں کچھ نوجوانی میں، بعض جوانی میں اور کئی ایک طویل عمر پاکر موت کی آغوش میں جاتے ہیں۔
ماں کی آغوش میں کل موت کی آغوش میں آج
زندگی اور موت کے ایک کھیل میں اصل کام تو یہ ہے کہ ہم انسانوں نے اپنی زندگی کو کیسے جیا؛ ہم نے اسے کیسے برتا اور موت کو کیسے قبول کیا؟
ہم کتنے ہی خوبصورت کیوں نا ہوں اور کتنے ہی طاقتور کیوں نا ہوں؛ ہم نے مر ہی جانا ہے؟
رہنے کو سدا دہر میں آتا نہیں کوئی
Life and Death: The Journey Continues
"I hope death is like
being carried to your bedroom
when you were a child
& fell asleep on the couch
during a family party.
I hope you can hear the laughter
from the next room"
If you love someone, you are always joined with them--in joy, in absence, in solitude, in strife. Rumi
Life brings tears, smiles and memories. The tears may dry, the smiles may fade but the memories will last forever.
" Nothing you love is lost. Not really.
Things, people - they always go away, sooner or later. You can't hold them anymore as you can hold moonlight.
But if they've touched you, if they're inside you, then they are still yours.
The only things, people you ever really have are the ones you hold inside your heart."
When we fear the dark, we don’t get to embrace fully our light. We need to reach right into the dark depths… to face our innermost insecurities and fears. We don’t need to dwell on them… but we need to let ourselves feel them and to accept them. Let them be or let them go. And then we can truly grow.
~ Eve Fylan
“Don't be ashamed to weep; 'tis right to grieve. Tears are only water, and flowers, trees, and fruit cannot grow without water. But there must be sunlight also. A wounded heart will heal in time, and when it does, the memory and love of our lost ones is sealed inside to comfort us.”
Brian Jacques
Life is short, be happy in everything.
Be happy in the voice of the one who is not near you.
If someone has cried for you, be happy in his way of love.
Be happy in the memory of those moments which are not coming back.
Who has seen tomorrow, be happy in your today.
Why wait for happiness, be happy in the smile of others.
Why do you yearn to be with someone every moment, sometimes be happy in yourself.
Life is short, always be happy.
I have found a Lord who does not make me suffer more than what one can bear.
But he grants more than one deserves.
Someone asked what was lost and what was found in life?
I laughed and said: All that I lost is my ignorance and all that I found is the grace of my Allah.
. Never curse your luck
Because it is a blessing that you are the follower "Ummati" of Prophet Muhammad ﷺ (peace be upon him).
This journey of life and death continues. A child is born in the mother's womb and travels from the mother's lap to its grave; Some leave this world in infancy; Some die in childhood, some in youth, some in ripe adult age, and many die after a long life.
In the embrace of mother yesterday in the embrace of death today
In a game of life and death, the real issue is how we humans live our lives; How did we treat it and accept death?
No matter how beautiful we are and how powerful we are; we all are going to die?
No one comes to live forever