Muhammad Asif Raza 6 months ago
Muhammad Asif Raza #health

شہد؛ غذا اور دوا ؛ نعمت خداوندی

شہد اردو زبان کا لفظ ہے۔ فارسی اور ہندی میں بھی یہ لفظ بولا جاتا ہے اور عربی میں اس کو عَسَل،ا نگریزی میں "ہنی" ور بنگالی میں مودھو کہا جاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کی وحدانیت اور قدرتِ کاملہ کی دلیل ہے کہ ایک چھوٹی سی مکھی کے پیٹ سے کیسا منفعت بخش اور لذیذ مشروب نکلتا ہے۔ قدرت کی یہ بھی عجیب صنعت گری ہے کہ مکھی کا شہد مختلف رنگوں کا ہوتا ہے۔ اس تحریر میں شہد کا بطور غذا اور دوا استعمال پر معلومات دی گئی ہیں۔


شہد؛ غذا اور دوا ؛ نعمت خداوندی


اللہ کریم نے قرآن مجید میں شہد کا ذکر کس قدر خوبصورتی سے کیا ہے کہ عقل دنگ ہوجاتی ہے؛ سورۂ محمد آیت 15 میں فرمایا ہے کہ جنت میں " اور صاف شفاف شہد کی نہریں ہیں"۔


جبکہ شہد کی مکھی کے نام سے قرآنی سورۃ النحل کی آیت 69 میں فرمایا گیا ہے کہ " اس ( شہد مکھی ) کے پیٹ سے ایک پینے کی رنگ برنگی چیز نکلتی ہے اس میں لوگوں کیلئے شفا ہے"۔


کمال یہ ہے کہ اس زمین پر مکھی کے پیٹ سے نکلتا ہے شہد۔ ایک شہد کی مکھی 40 دن سے کم جیتی ہے، کم از کم 1000 پھولوں کا دورہ کرتی ہے، اور اپنی زندگی میں ایک چائے کے چمچ سے بھی کم شہد پیدا کرتی ہے۔ اور جنت میں اس کی نہریں بہہ رہی ہونگی۔ ہے نا عقل کو دنگ کردینے والی خوش خبری۔ اللہ سبحان تعالی نے اس نعمت کا ذکر کیا ہے اور تفصیل نبیِّ کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمائی ہے کہ " دو شفاؤں کو لازم پکڑو، ایک شہد، دوسری قراٰن شریف"۔ سنن ابن ماجہ حدیث 3452


حضرت ابو سعید خُدری رضی اللہُ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نبیِّ کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوا اور عرض کی کہ میرے بھائی کو پیٹ کی بیماری ہے، آپ نے فرمایا:" اس کو شہد پلاؤ، پھر دوسری بار آیا تو آپ نے فرمایا: اس کو شہد پلاؤ، پھر (تیسری بار) آیا اور عرض کیا کہ میں نے پلایا (لیکن فائدہ نہیں ہوا) آپ نے فرمایا: اللہ سچا ہے اور تیرے بھائی کا پیٹ جھوٹا ہے، اس کو شہد پلاؤ، چنانچہ اس نے پھر شہد پلایا تو وہ تندرست ہوگیا "۔ بخاری حدیث 5684



آج کے جدید دور میں لوگ بات کی کھال نکالنے کے شوقین ہیں اور طبی ماہرین کے گنوائے ہوئے محرکات کو اجاگر کرتے ہیں سو یہ کہنا بہت ضروری ہے کہ شہد کے ایک کھانے کا چمچ میں مندرجہ ذیل" فوڈ نیوٹرنٹ " شامل ہوتے ہیں:-



کیلوری: 64


پروٹین: 0 گرام

چربی: 0 گرام

کاربوہائیڈریٹ: 17 گرام

فائبر: 0 گرام

چینی: 17 گرام


شہد کے طبی فوائد: شہد کے کئی طبی فوائد ہیں؛ انہی فوائد کی وجہ سے شہد کو ساری انسانی تہذیبوں اور معاشروں میں بطورِ دوا استعمال کیا جا رہا ہے۔ چند ایک کا ذیل میں ذکر کیا جاتا ہے۔


نظام ہضم کو بہتر بناتا ہے۔ ۱   

بچوں کو کھانسی سے نجات دلاتا ہے۔ ۲  

۳ شہد پیاس کو بجھاتا ہے۔  

۴ حافظہ کو قوت بخشتا ہے۔

۵ شہد کے استعمال سے بڑھاپے میں جسمانی کمزوری، بلغم اور جوڑوں کے درد میں کرشماتی کمی ہو جاتی ہے۔

۶ آواز کو صاف کرتا، بینائی کو تیز کرتا ہے اور بھوک کو بڑھاتا ہے۔ 


۷ چربی کو کم کرتا ہے؛ کولیسٹرول لیول میں بہتری آتی ہے؛ ہائی بلڈ پریشر میں کمی لاتا ہے۔


۸  ایک چائے کا چمچ شہد انسانی زندگی کو 24 گھنٹے برقرار رکھنے کے لیے کافی ہے۔ شہد زمین پر موجود نایاب غذاؤں میں سے ایک ہے جو اکیلے ہی انسانی زندگی کو برقرار رکھ سکتا ہے۔

۹ شہد میں " اینٹی سپٹک " خصوصیات ہونے کی بنا پر زخموں پر لگانا یا جلی ہوئی جلد پر لگانا نہایت مفید پایا گیا ہے۔


اس بات کو ذہن نشین رکھیے کہ اعتدال بہت ضروری ہے چنانچہ شہد کا بطور غذا یا دوا کے استعمال اپنے ڈاکٹر یا حکیم کے مشورے سے ہی کیجیے۔ مگر اس کا مناسب استعمال روزانہ کیا جا سکتا ہے۔ 


شہد سے متعلق مندرجہ ذیل معلومات کا قاری کا جاننا مددگار ہوگا:-

🐝 شہد میں زندہ انزائمز ( خامرے ) ہوتے ہیں۔ جب دھاتی چمچ سے شہد نکالا جائے تو دھاتی ٹچ سے یہ خامرے مر جاتے ہیں۔  

🐝 شہد کھانے کا بہترین طریقہ لکڑی یا پلاسٹک کے چمچ سے ہے۔  

🐝 شہد میں ایک ایسا مادہ ہوتا ہے جو ہم انسانوں کے دماغ کو بہتر طریقے سے کام کرنے میں مدد کرتا ہے۔

🐝 شہد کی مکھیوں کے ذریعہ تیار کردہ پروپولیس سب سے طاقتور قدرتی اینٹی بایوٹک میں سے ایک ہے۔

🐝 عظیم شہنشاہوں کی لاشوں کو سنہری تابوتوں میں دفن کیا جاتا تھا اور ان کو شہد سے ڈھانپ دیا جاتا تھا تاکہ زوال کو روکا جا سکے۔  

🐝 "ہنی مون" کی اصطلاح شادی کے بعد نوبیاہتا جوڑے کا زرخیزی کے لیے شہد استعمال کرنے کی روایت سے نکلتی ہے۔  

🐝 پہلے پہل سکّوں پر شہد کی مکھی کی علامت بنائی گئی تھی۔  

🐝 شہد کی کوئی میعاد ختم ہونے کی تاریخ نہیں ہے۔  

🐝 یہ شہد جو ایک ننھی مکھی کے پیٹ سے حاصل ہوتا ہے؛ قدرت کا عظیم الشان تحفہ ہے اور کتنی اہمیت و افادیت کا حامل ہے۔ شہد کی مکھی ہر قسم کے پھل پھول سے مقوی عرق اور پاکیزہ جوہر کشید کرکے اپنے محفوظ گھروں میں ذخیرہ کرتی ہے۔

🐝  اللہ سبحان تعالی کی عظیم نعمت شہد کے لیے " النحل " کا شکریہ تو بنتا ہے۔


0
224
London Taxi Services: How to Select the Most Dependable Options

London Taxi Services: How to Select the Most Dependable Options

defaultuser.png
mike hussy
4 months ago
The Spiritual and Physical Benefits of Fasting during Ramzan

The Spiritual and Physical Benefits of Fasting during Ramzan

defaultuser.png
Bang Box Online
1 year ago
Anonymous chat

Anonymous chat

1734681382.png
Junemiller
1 day ago
Asia Cup 2023: طوفانِ بلا خیز تصادم؛ پاک بھارت کرکٹ میچ

Asia Cup 2023: طوفانِ بلا خیز تصادم؛ پاک بھارت کرکٹ میچ

defaultuser.png
admin Sports
1 year ago
Why NYC Businesses Rely on Commercial Office Cleaning Services?

Why NYC Businesses Rely on Commercial Office Cleaning Services?

defaultuser.png
Silvester Hills
2 months ago