Molana Altaf Hussain Hali is a famous scholar of Islam and poet of Urdu. He is known for his well known poetic work Musadas-e-Hali. The long poem contains a Naat which in itself is famously read and recited.
"مسدس حالی "مسدس مدوجزر اسلام
مولانا الطاف حسین حالی مرحوم کی یہ وہ بے نظیر اور لاجواب مسدس یعنی چھ مصروں کی نظم ہے جو مولانا نے سرسید احمد خان کی فرمائش پر لکھی۔ سر سید احمد خان نے اس کی بابت کہا ’’بے شک میں اس کا محرک ہوں اور اس کو میں اپنے اعمال حسنہ میں سے سمجھتا ہوں کہ جب خدا پوچھے گا کہ دنیا سے کیا لایا۔ میں کہوں گا کہ حالی سے مسدس حالی لکھوا کر لا یا ہوں اور کچھ نہیں‘‘۔
مسدس چھ مصرعوں کے ایک بند پر مشتمل شاعری کو کہتے ہیں۔ اس کے پہلے چار مصرعے، ہم قافیہ و ہم ردیف ہوتے ہیں۔ پانچواں اور چھٹا مصرع ہم قافیہ و ہم ردیف ہوتے ہیں۔ طویل اور مسلسل منظومات کے لیے اس کا استعمال بہت ہوا ہے۔ سب سے مشہور مولانا الطاف حسین حالی کی مسدس نظم”مد و جزر اسلام“ ہے جو ”مسدس حالی“ کے نام سے مشہور ہے۔ اگر حالی مسدس کے سوا اور کچھ نہ لکھتے تو یہ مسدس ان کے نام کو بقائے ودام بخشنے کے لئے کافی تھا۔
مولانا حالی کی اس نظم میں اسلام کی گزشتہ عظمت؛ مسلمانوں کے ماضی کے تاریخی واقعات کی عکاسی کی ہے۔ اس نظم میں مولانا حالی نے نہ صرف قوم کی سابقہ عظمت اور شان و شوکت پر بحث کی ہے بلکہ اس وقت انگریز کی غلامی کے تحت مسلمانوں کی غیرت کو للکارا ہے۔ بلکہ اس کو تاریخی واقعات کے ساتھ بیان کر کے ان کی عہد بہ عہد ترقی تنزل کے اسباب اور وجوہات کو بھی بیان کیا ہے۔ آخر میں مسلمانوں سے اپیل کی گئی ہے کہ تاریخ عالم میں جو مرتبہ ان کا پہلے تھا؛ اب پھر اس کو حاصل کرنے کے لئے ہمت باندھیں۔
آنحضرت رسول اللہ ﷺ کی نبوت سے قبل کے عرب کی حالت کا نقشہ کھینچا گیا ہے۔
مولانا حالی نے رسول اللہ ﷺ کی بعثت کے بعد انسانوں اور بالخصوص عرب کی وہ سر زمین جہاں جہالت کے اندھیارے پھیلے ہوئے تھے اور انسان جانوروں سے بھی بد تر زندگی گزار رہے تھے ان کو ایسا گلستان بنادیا جس کی مثال نہیں ملتی اور آج کی دنیا بھی انھی انسانوں کے حوالے سے اپنی زندگی کے روزوشب کو مثالی بنانے میں ان ہی نفوس کی مثالیں اور حوالے دینے پر مجبور ہے۔
اس مسدس میں مولانا حالی کی ایک معرکتہ اعلی نعت بھی شامل ہے جو بہت پڑھی اور سنی جاتی ہے؛ ذیل میں وہ نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی جاتی ہے
اللهم صل على محمد و على آل محمد كما صليت على ابراهيم و على آل ابراهيم انك حميد مجيد 🌹 اللهم بارك على محمد و على آل محمد كما باركت على ابراهيم و على آل ابراهيم انك حميد مجيد 🌹 اس پوری مسدس یہاں سنی جا سکتی ہے