Mohaimina... @mohaimina-yasmeen 4 days ago How can I get this detail video?
Dr. Syed Saif-ur-Rehman (Nishan-e-Imtiaz) is a seasoned bureaucrat in his own right. He has acted in a short film named "Vellichor". Vellichor means that old, intoxicating smell of old books. This is Pakistan's first literary talky filmed in the library of Friar Hall. This write up in Urdu "ویلیکور" نور النساء کی پیاری یاد میں - ایک مختصر فلم" is a report on the "trailer" of the film displayed for projection; written by Lieutenant Colonel Abrar Khan (Retired).
أَعُوذُ بِاللّٰهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسۡمِ ٱللهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے
"ویلیکور" نور النساء کی پیاری یاد میں - ایک مختصر فلم
🎥📽️🎞️🎦
ڈاکٹر سید سیف الرحمان (نشانِ امتیاز) سے میری پہلی ملاقات شجرکاری مہم کے دوران ہوئی۔ انہوں نے بطور ڈائریکٹر جنرل نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (نیپا) کراچی کے بزرگ شہریوں کو سرسبز مہم میں مہمانِ خصوصی بنایا۔ راقم ابھی خود کو بزرگ شہریوں میں شمار نہیں کرتا، مگر اس منفرد تقریب کو دیکھنے کا لالچ ہمیں بھی نیپا تک لے گیا۔
وہاں پتہ چلا کہ ڈاکٹر صاحب صرف ماحول دوست نہیں بلکہ کتاب دوست بھی ہیں۔ ڈاکٹر سیف الرحمان ایم بی بی ایس ڈاکٹر ہیں مگر علم کی تلاشِ مسلسل میں انھوں نے جامعہ کراچی سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری بھی حاصل کی۔ یہی نہیں انھوں نے کولمبیا یونیورسٹی سے پبلک ایڈمنسٹریشن میں ماسٹرز، بقائی میڈیکل یونیورسٹی سے ماسٹر آف پبلک ہیلتھ (ایم پی ایچ)، اور آغا خان یونیورسٹی سے ہیلتھ پالیسی اینڈ مینجمنٹ میں ایم ایس سی کیا ہے۔ یہ تمام ڈگریاں ان کی تعلیم و تدریس سے وابستگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ڈاکٹر سیف الرحمان کی خدمات کے اعتراف میں سنہ 2023 میں حکومت پاکستان نے انھیں نشانِ امتیاز سے نوازا۔
وہ ایک منجھے ہوئے بیوروکریٹ ہیں لیکن مجھے یہ جان کر بہت حیرت ہوئی کہ وہ ایک منجھے ہوئے اداکار بھی ہیں! لیکن اداکاری میں بھی ان کی کتاب دوستی جھلکتی ہے۔
ڈاکٹر صاحب نے بڑی محبت سے ہمیں اپنی نئی شارٹ فلم ویلیکور کے ٹریلر کے لیے مدعو کیا۔ ویلیکور کا مطلب جاننے کے لیے مجھے گوگل بابا کی مدد لینی پڑی - پرانی کتابوں کی وہ پرانی، نشہ آور خوشبو! ادبی فلم کے لیے اس سے خوبصورت نام بھلا کیا ہو سکتا ہے۔
بقولِ افتخار عارف ~
ایک چراغ اور ایک کتاب اور ایک امید اثاثہ
اس کے بعد تو جو کچھ ہے وہ سب افسانہ ہے
یہ پاکستان کی پہلی ادبی تھرلر ہے، جو فریئر ہال کی لائبریری میں فلمائی گئی۔ کہانی ایک فرضی کردار "ورقا" کے گرد گھومتی ہے، جو "کتاب کی روح" بن کر نظر آتی ہے۔ لائبریری کے مالک نے وصیت کے ذریعے اسے عوام کے لیے وقف کر دیا تھا، مگر لالچ نے بیٹے کو جعلی وصیت بنانے پر آمادہ کر لیا۔ یہیں سے تھرلر شروع ہوتا ہے - پرانی کتابیں اور رسالے خود بخود بولنے لگتے ہیں!
آخر میں لڑکا باپ کی اصلی وصیت مان لیتا ہے۔
ڈاکٹر سیف الرحمان نے کتاب دوست کردار کو خوب نبھایا - ان کی اداکاری دیکھ کر لگا جیسے کتابیں خود ان سے بات کر رہی ہوں۔
فلم کے ہدایت کار اور سکرین رائٹر خالد حسن خان ایوارڈ یافتہ فلم ساز ہیں، جو سماجی، نفسیاتی اور طنزیہ کہانیوں کے ماہر ہیں۔
پریس کلب کراچی میں تقریب کا ہال پانچ بجے ہی کھچا کھچ بھر گیا۔ ٹریلر (انگریزی اور چائنیز سب ٹائٹلز کے ساتھ) دیکھ کر حاضرینِ محفل نے تالیاں بجا کر آنے والی فلم پہ پسندیدگی کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر صاحب کے جاندار خطاب کے بعد مہمانان نے کتب بینی کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ تقریب کے اختتام پر گرم چائے کے ساتھ سب نے ویلیکور کی تعریف کی۔
تقریب کو بڑے میڈیا ہاؤسز نے کور کیا۔
ڈاکٹر سیف الرحمان (نشانِ امتیاز) کو اس شاندار ادبی کاوش پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد!
تحریر: لیفٹیننٹ کرنل ابرار خان (ریٹائرڈ)
4 جون 2026
کراچی
Poker Online Gratis e Tecniche di Lettura
Get Verified Alipay Account Scam Research: The Ultimate Expert Guide In today’s digital e...
Where to Get Alipay Account Scam Warning: The Complete Expert Guide Alipay has become one...