Muhammad Asif Raza 3 days ago
Muhammad Asif Raza #education

نعت رسول مقبولﷺ اور ماہِ رمضان

Ramazan is the holy month of Islam; where each Muslim strives to gather maximum blessings of ALLAH. Holy Prophet Muhammad (PBUH) is the last of prophets and reciting poems (Naat) for him is considered a blessed act. This write up in Urdu "نعت رسول مقبولﷺ اور ماہِ رمضان" is aimed at highlighting the correction between the two i.e. Ramazan and Naat.

بِسۡمِ ٱللهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ

اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے


نعت رسول مقبولﷺ اور ماہِ رمضان


پیغمبرِ اسلام حضرت محمد مصطفی ﷺ کی مدحت، تعریف و توصیف، شمائل و خصائص کے نظمی اندازِ بیاں کو نعت یا نعت خوانی یا نعت گوئی کہا جاتا ہے۔عربی زبان میں نعت کے لیے لفظ ’’مدحِ رسول‘‘استعمال ہوتا ہے۔ نعت رسول مقبول ﷺ لکھنے والے کو نعت گو شاعر جبکہ نعت پڑھنے والے کو نعت خواں یا ثناء خواں کہا جاتا ہے۔ 


نعت مصطفیؐ کاآغاز عہد نبویؐ میں ہی ہوگیا تھا جب آپ سرکارؐ ہجرت کے بعد مدینہ تشریف لائے تو مدینہ پاک کی معصوم بچیوں نے آپﷺ کا ’’طلع البدر علینا‘‘ نعت شریف ترنم کے ساتھ پڑھ کر استقبال کیا۔ روایات سے پتا چلتا ہے کہ حضرت حسان بن ثابت ؓ پہلے نعت گو شاعر اور نعت خواں تھے


محبوبؐ خدا کی نعت دراصل وہ کام ہے جو خود باری تعالیٰ نے کیا اور فرشتوں نے بھی کیا تو پھر کتنا بدنصیب انسان ہوگا وہ جو محبت مصطفیﷺ کااظہار نہ کرے۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک کی سورۃ الاحزاب کی آیت 56 میں فرما دیا کہ "بے شک ملائکہ میرے محبوب پر درود پڑھتے تو ایمان والو تم بھی میرے نبیؐ پر درود پڑھا کرو" ۔ اللہ تعالیٰ خود بھی اپنے محبوبﷺ کی نعت کوپسند کرتے ہیں اور نعت پڑھنے والوں کو بھی ‘کیونکہ نعت وسیلہ بخشش ہے۔


آقا کریم محمدﷺ نے فرمایا "جب کوئی مسلمان مجھ پر درود بھیجتا ہے تو فرشتے جب تک وہ مجھ پر درود بھیجتا ہے اس کے لیے دعا کرتے رہتے ہیں، اب بندہ چاہے تو مجھ پر کم درود بھیجے یا زیادہ بھیجے"۔(سنن ابن ماجہ۹۰۷)


حضور رسالت مآبﷺ کی ذات گرامی کو اللہ تعالیٰ نے رحمت العالمین بنا کر معبوث فرمایا۔ انسان جب امورِ دنیوی میں الجھ کے رہ جاتا ہے تو اس کا تعلق باللہ اور تعلق بالرسول کمزور پڑنے لگتا ہے- اللہ سبحان تعالی کی ذات بڑی کریم ورحیم ہے؛ سو اگرانسان میں تھوڑی سی احساس کی چنگاری سلگ اٹھے تو پروردگار عالم لذات دنیا میں مصروف انسان کے دل میں اپنے حبیبﷺ کی الفت ڈال دیتا ہے- پھر وہ اپنی اصل کی طرف لوٹتا ہے تو اسباب اس کا راستہ دیکھ رہے ہوتے ہیں- ایسی صورت میں حضورﷺ کی ذات اسے اپنی شان رحمت کی لپیٹ میں لے لیتی ہے۔


جسے آقاکریمﷺ کی دستگیری نصیب ہوجاتی ہے پھر کوئی بھی باطل قوت اسے راہ راست سے گمراہ نہیں کرسکتی۔ مسلمان کی موت فاقہ کشی سے نہیں ہوتی، اسباب کی کمی سے اس کی قوت ماند نہیں پڑتی، بلکہ یہ اس وقت مات کھا جاتا ہے جب اس کے بدن سے روح محمد ﷺ نکل جاتی ہے؛ یا وہ شخص آقا کریمﷺ کی الفت سے اس کا دل خالی ہوتا ہے۔ آقا کریم محمدﷺ کی نعت گوئی یا نعت خوانی ایک مسلمان کے دل کو روشنی ہے اور اس کے دل کی، نور اور رحمت سے آبیاری ہے۔ 


اللہ سبحان تعالی نےاحسان کرتا ہے کہ مسلمانوں کو رمضان المبارک عطا کرتا ہے۔ یہ صبر کا مہینہ ہے، اور صبرکا ثواب جنت ہے؛ اور یہ ہمدردی و غمخواری کامہینہ ہے۔۔ امتِ مسلمہ کے سب سے بڑے ہمدرد اور غمخوار آقا کریم محمدﷺ خود ہیں۔ سو امتیوں کا چاہیے کہ اس ماہِ مقدس میں کثرت سے درود و سلام کی عادت ڈالیں۔ اللہ کریم نے رمضان المبارک کو با برکت مہینہ بیان کیا؛ اور فضیلت کہ اس ماہ کے اعمال بھاری تول کے ہوتے ہیں تو آئیے قرآن کی تلاوت اور آقا کریم دﷺ پر درود و سلام کو لازم کرلیں۔ ذیل میں کچھ نعتیہ کلام پیش کیا جاتا ہے۔ پڑھیں، سنیں اور اللہ سبحان تعالی کا فضل و کرم حاصل کریں۔ شکریہ

غلام مصطفیٰ دائمؔ کا نعتیہ کلام

شرطِ ایمان ذاتِ احمد ﷺ ہے

جانِ جانان ذاتِ احمد ﷺ ہے


جوہرِ کُن فکاں کا راز وہی

سرّ قرآن ذاتِ احمد ﷺ ہے


خاتمِ مرسلاں کا سر پر تاج!

اس کے شایان ذاتِ احمد ﷺ ہے


صاحبِ لَا نبیَّ بعدی بھی!

فخرِ انسان ذاتِ احمد ﷺ ہے


معرفت اس کی ہے وقوفِ خدا

نورِ عرفان ذاتِ احمد ﷺ ہے


میزبانی میں خود خدا موجود

اور مہمان ذاتِ احمد ﷺ ہے


راہِ عقبیٰ میں پہ ہم تہی داماں

ساز و سامان ذاتِ احمد ﷺ ہے

سیدہ عائشهؓ نے فرمایا :

خُلقِ قرآن ذاتِ احمد ﷺ ہے


رحمتیں ہیں درود پر دائمؔ

اصلِ فرمان ذاتِ احمد ﷺ ہے

محسن کاکوروی کا نعتیہ کلام

سخن کو رتبہ ملا ہے مری زباں کے لئے

زباں ملی ہے مجھے نعت کے بیاں کے لئے


زمیں بنائی گئی کس کے آستاں کے لئے

کہ لا مکاں بھی اٹھا سرو قد مکاں کے لئے


ترے زمانے کے باعث زمیں کی رونق ہے

ملا زمین کو رتبہ ترے زماں کے لئے


کمال اپنا دیا تیرے بدر عارض کو

کلام اپنا اتارا تری زباں کے لئے


نبی ہے نار ترے دشمنوں کے جلنے کو

بہشت وقف ترے عیش جاوداں کے لئے


تھی خوش نصیبیٔ عرش بریں شب معراج

کہ اپنے سر پہ قدم شاہ مرسلاں کے لئے


نہ دی کبھی ترے عارض کو مہر سے تشبیہ

رہا یہ داغ قیامت تک آسماں کے لئے


عجب نہیں جو کہے تیرے فرش کو کوئی عرش

کہ لا مکاں کا شرف ہے ترے مکاں کے لیے


خدا کے سامنے محسنؔ پڑھوں گا وصف نبی

سجے ہیں جھاڑ یہ باتوں کے لا مکاں کے لیے

صبا اکبر آبادی کا نعتیہ کلام

سر محشر شفاعت کے طلب گاروں میں ہم بھی ہیں

ہمیں بھی دیکھیئے آقا ، خطا کاروں میں ہم بھی ہیں


ہمارے سامنے مسند نشینوں کی حقیقت کیا

غلامان نبی کے کفش برداروں میں ہم بھی ہیں


کبھی دنیا کے ہر بازار کو ہم نے خریدا تھا

بکاؤ مال اب دنیا کے بازاروں میں ہم بھی ہیں


کرم اے رحمت کونین ان کو پھول بنوا دے

گرفتار آتش دنیا کے انگاروں میں ہم بھی ہیں


اچٹتی سی نظر ہم پہ بھی ہو جائے شہہ والا

تمہارے لطف بے حد کے سزاواروں میں ہم بھی ہیں


سراسر پھول ہیں باغ محمد میں ہر اک جانب

صبا یہ سوچ کر خوش ہے یہاں خاروں میں ہم بھی ہیں

اعجاز دانش کا نعتیہ کلام

جھکی ہوئی یہ جبیں ہےحضور دیکھیں نا

ہمارا قلب حزیں ہے حضور دیکھیں نا


کسی کا کوئی تو ہوتا ہے اتنے لوگوں میں 

ہمارا کوئی نہیں ہے حضور دیکھیں نا


ہماری آنکھ میں خوشیوں کا رقص ہوتا تھا 

اب ان میں درد مکیں ہیں حضور دیکھے نا 


ہمیں نکالا گیا پہلے آسمانوں سے 

اور اب تو تنگ زمین ہے حضور دیکھے نا


دل حزیں کا فقط آپ کی نظر کے سوا

کوئی علاج نہیں ہے حضور دیکھیں نا 


حضور کوئی نہیں آپ کے سوا میرا 

حضور کوئی نہیں ہے حضور دیکھیں نا

ساغر صدیقی کا نعتیہ کلام

نہ ہوتا در محمدؐ کا تو دیوانے کہاں جاتے

خدا سے اپنے دل کی بات منوانے کہاں جاتے


جنہیں عشقِ محمدؐ نے کیا ادراک سے بالا

حقیقت اِن تمنّاؤں کی سمجھانے کہاں جاتے


خدا کا شُکر ہے یہ، حجرِ اسود تک رسائی ہے

جنہیں کعبے سے نِسبت ہے وہ بُتخانے کہاں جاتے


اگر آتی نہ خوشبوئے مدینہ آنکھوں سے

جو مرتے ہیں نہ جلتے ہیں وہ پروانے کہاں جاتے


سِمٹ آئے میری آنکھوں میں حُسنِ زندگی بن کر

شرابِ درد سے مخمور نذرانے کہاں جاتے


چلو اچھا ہوا ہے نعتِ ساغرؔ کام آئی

غلامانِ نبیؐ محشر میں پہچانے کہاں جاتے

اللهم صل على محمد و على آل محمد كما صليت على ابراهيم و على آل ابراهيم انك حميد مجيد 🌹

اللهم بارك على محمد و على آل محمد كما باركت على ابراهيم و على آل ابراهيم انك حميد مجيد 🌹

0
268
Two Sate Solution: Deceit and Betrayal

Two Sate Solution: Deceit and Betrayal

1714584133.jpg
Muhammad Asif Raza
1 month ago
Understanding the Significance of Ramzan || Bang Box Online Official

Understanding the Significance of Ramzan || Bang Box Online Official

defaultuser.png
Bang Box Online
1 year ago
یروشلم فی القرآن؛ از شیخ عمران این حسین اردو ترجمہ دوسرا حصہ باب سوم

یروشلم فی القرآن؛ از شیخ عمران این حسین اردو ترجمہ دوسرا حصہ باب سوم

1714584133.jpg
Muhammad Asif Raza
1 year ago
Jerusalem In Quran; Chapter-7; Book by Sheikh Imran N. Hosein

Jerusalem In Quran; Chapter-7; Book by Sheikh Imran N. Hosein

1714584133.jpg
Muhammad Asif Raza
1 year ago
Important Tips For A Stress-free Bike Rental Experience

Important Tips For A Stress-free Bike Rental Experience

1735194020.jpg
GoWheelo
1 month ago