Muhammad Asif Raza 23 hours ago
Muhammad Asif Raza #events

مارچ کا مہینہ؛ ماہِ چیت و آفْرِیْنِش

The nature has bestowed our habitat Earth, with four seasons; spring, summer, Autumn, Winter, and all of them have its own colours, sounds and vibes. We are in the month of March; which is a month of Spring season. This write up in Urdu "مارچ کا مہینہ؛ ماہِ چیت و آفْرِیْنِش" is about beginning of new hopes; fresh life emanating from mother nature. Spring is in the air so let's Welcome March, with all its beauty and wonder.

بِسۡمِ ٱللهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ

اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے

 

مارچ کا مہینہ؛ ماہِ چیت و آفْرِیْنِش

 

مارچ (یا مارٹیئس) قدیم رومن کیلنڈر کا پہلا مہینہ تھا جو صرف دس مہینوں پر مشتمل تھا اور جنوری اور فروری کو تقریباً 713 قبل مسیح میں بادشاہ نیوما پومیلیس نے شامل کیا تھا۔ مارچ اب گریگورین کیلنڈر میں تیسرا مہینہ ہے اور اس میں اکتیس دن ہوتے ہیں۔ مارچ دنیا کے شمالی نصف حصے میں بہار کا پہلا مہینہ بھی ہے اور اس کا نام جنگ کے رومی دیوتا مارس کے نام پر رکھا گیا ہے، کیونکہ یہ سال کا وہ وقت تھا جو فوجی مہمات کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے تھا جو سردیوں کی وجہ سے روک دی گئی تھیں۔ مارچ میں موسم کبھی کبھار شدید بھی ہو سکتا ہے۔ کیا آپ نے یہ کہاوت نہیں سنی ہے کہ "مارچ شیر کی طرح آتا ہے اور برّہ کی طرح نکل جاتا ہے"؟ "اب جب پرائمروز ایک شاندار نمائش کرتا ہے، اور کنول مارچ کی ہواؤں کا پوری طرح سے سامنا کرتے ہیں، اور ایک خواہش کے ساتھ ہلکی پھلکی نشوونما کرتے ہیں۔ موسم بہار کو خوش آمدید کہنے کے لیے، ان کا بہترین لباس پہنیں..."- ولیم ورڈز ورتھ

 

ماہِ جولائی رومی جنرل جولیس سیزر کے نام سے موسوم ہے؛ کیونکہ رومن سینیٹ نے چوالیس قبل مسیح میں اس کو عزت بخشنے کے لیے یہ نام دیا تھا۔ جولیس خود بھی اسی مہینے میں پیدا ہوا تھا۔ اس سے پہلے اسے " کیونٹلس" کہا جاتا تھا، یہ کیلنڈر کا پانچواں مہینہ تھا جو اس وقت مارچ سے شروع ہوتا تھا۔ یہ 31 دنوں کے سات مہینوں میں سے ایک ہے۔

 

موسم بہار یا تابستان منطقہ معتدلہ کے چار موسموں میں سے ایک ہے۔ [ جغرافیہ میں معتدل آب و ہوا زمین کے درمیانی عرض بلد پر وقوع پزیر ہے۔ اسے منطقہ معتدلہ بھی کہتے ہیں۔ منطقہ معتدلہ ، منطقہ حارہ اور منطقہ باردہ کا درمیانی منطقہ ہے۔ جیسا کہ ہم جانتے ہیں، موسم زیادہ تر زمین کے جھکے ہوئے محور کے ارد گرد کے عوامل کی وجہ سے ہوتے ہیں کیونکہ یہ سورج کے گرد گھومتا ہے۔ خاص آب و ہوا کے حالات سے ممتاز چار موسم ہیں۔ چار موسم—بہار، گرما، خزاں اور سردی—ایک دوسرے کی باقاعدگی سے پیروی کرتے ہیں۔ مارچ کا مہینہ موسم بہار کے ایکوینوکس کے آنے کی نشاندہی کرتا ہے، جب شمالی نصف کرہ سردی کے موسم سے دور ہونا شروع کر دیتا ہے۔

 

لفظ ایکوینوکس دو لاطینی الفاظ سے آیا ہے جس کا مطلب ہے برابر اور رات۔ ورنل ایکوینوکس شمالی نصف کرہ میں 20 یا 21 مارچ کے آس پاس ہوتا ہے، جب سورج شمال کی طرف آسمانی خط استوا پر پہنچتا ہے۔ موسموں کے فلکیاتی تصور کے مطابق، ورنل ایکوینوکس موسم بہار کے آغاز کو بھی نشان زد کرتا ہے، جو موسم گرما کے سالسٹیس تک رہتا ہے۔ چارلس ڈکنز نے "عظیم توقعات" میں لکھا؛ "یہ مارچ کے ان دنوں میں سے ایک تھا جب سورج گرم چمکتا ہے اور ہوا ٹھنڈی چلتی ہے: جب روشنی میں گرمی ہوتی ہے اور سایہ میں سردی"۔

 

معاشرہ بنانے اور تہذیب کی تشکیل سے پہلے نسل انسانی مختلف ادوار سے گزری ہے۔ تاہم، جیسا کہ انسانوں کا بڑا حصہ دریاؤں کے آس پاس رہتا ہے اور رزق کے لیے زمین پر انحصار کرتا ہے۔ لہٰذا، سال کے حساب کے لیے موسموں کا استعمال کیا گیا اور مہینوں کا نام موسمی حالات کی بنیاد پر رکھا گیا۔ سال کا اختتام سردیاں اور بہار نئے سال کا آغاز تھا۔ پاکستان میں بہار کا آغاز فروری کے وسط سے ہو جاتا ہے۔ مارچ کا مہینہ ماہِ آفرینش بھی کہلاتا ہے۔ مارچ موسم بہار کا پہلا مہینہ ہے۔ "مارچ تک، سردیوں کا بدترین دور ختم ہو جائے گا۔ برف پگھل جائے گی، دریا بہنے لگیں گے، اور دنیا دوبارہ اپنے آپ میں جاگ جائے گی۔" - نیل گیمن

 

مارچ کا مہینہ ماہِ افرینش ہے۔ سردی میں سوئے ہوئے نخلستان، باغ اور گھروں میں کیاریاں جاگ جاتی ہیں۔ صحن میں رنگ رنگ کے پھول کھل اٹھتےہیں۔ رنگ برنگی تتلیاں پھولوں کے گرد چکر لگانے آپہنچتی ہیں۔ یہ تو حبیب اور محبوب کے ملن کا مہینہ ہوتا ہے۔ پرندے بھی موسم کے کروٹ لیتے ہی چہچہانے اور گھونسلے بنانے میں لگ جاتے ہیں۔ تاکہ ملن کے دنوں میں انڈے دیں اور بچے نکال سکیں۔ صبح اور شام کا وقت پرندوں کے چہچہانے کا ہوتا ہے۔

 

مارچ کا مہینہ ماہِ آفرینش ہوتا ہے کہ مُوسمِ بہار میں درختوں کی ٹہنیوں ہر نئی کونپلیں پھوٹ کر ہریالی میں اضافہ کردیتی ہیں۔ اور پھر ان میں پھول لگ جاتے ہیں۔ پھل دار درختوں میں شگوفے پھوٹ پڑتے ہیں۔ ہر سو کونپلوں، پتوں اور رنگا رنگ پھولوں سے کھیت کھلیان، میدان اور کوہسار سج جاتے ہیں۔ اور چاروں طرف خوشبو ہی خوشبو محسوس ہوتی ہے.اُجلی اُجلی سے فضا خوشگوار معلوم ہوتی ہے۔ پھولوں کی خوشبو ہر کسی کو مسحور کرتی ہے تو پھولوں کے گرد تتلیاں بھی طواف کرنے پہنچ جاتی ہیں؛ پرندے چہچہاتے اٹھکیلیاں کرتے ہیں، اور چوپائے تازہ گھاس پیٹ بھر کے جوگالی کرتے ہیں۔

 

مارچ کا مہینہ ماہِ آفرینش ہے۔ کیونکہ موسمِ بہار میں انسان سردی کی چھائی سستی سے نجات پاتے ہیں اور خوش اور چست نظر آتے ہیں۔ اس میں زندگی نۓ روپ میں نظر آتی ہے کہ ان کی جلد میں نکھار اور تازگی دکھتی ہے۔ ایسے میں زندہ دل پارکوں، باغوں اور وادیوں کی سیر کو کِھنچے چلے جاتے ہیں۔ ماہِ مارچ میں فصلِ ربیع اپنے جوبن پر ہوتی ہے۔ اس میں جا بہ جا زمیں ہمارے ملک میں گندم کی فصل سبز چادر اوڑھ لتی ہے؛ اور جگہ جگہ گھاس پات کے سرسبز و شاداب بچھونے اور ہرے بھرے ٹیلے نظر آتے ہیں۔

 

مارچ کا مہینہ ماہِ آفرینش ہوتا ہے۔ باد بہار، باد بریں، بادِ صبا، اور شام کی خنک ساز ہواٸیں افراد کی زندگی کو رونقیں بخشتی ہیں۔ ہمارے ملک میں اسی ماہ میں بسنت منائی جاتی ہے۔ موسمِ بہار کا جوبن اگلا مہینہ اپریل ہوتا ہے جس میں زمیں دلہن کی طرح سج جااتی ہے۔ اور شاید اسی لیے مارچ کے مہینے میں زمین خود کو پیلے رنگ میں ڈھال لیتی ہے؛ جسے ابٹن لگالیتی ہے۔ جہاں جہاں گھاس اگتی ہے؛ وہاں اس میں سال کے واحد پھول جو پیلے رنگ کے ہوتے ہیں اگ جاتےہیں۔ دور دور تک ہرے اور پیلے رنگ کی بسنت سج جاتی ہے۔ دوسری طرف سرسوں بھی پھولوں سے بھر جاتی ہے جو پیلے ہی رنگ کے ہوتے ہیں۔ یوں زمین میں جگہ جگہ پیلا رنگ چھا جاتا ہے۔

آئیے ذیل میں مارچ کے مہینے سے مطلعق کچھ شاعری پر نظر ڈالتے ہیں


مارچ کا مہینہ ماہِ آفرینش ہے کہ جس میں فروغِ گلشن و صوتِ ہزار کا چرچا ہوتا ہے۔ لوگ موسم بہار میں زندگی کو نئے آہنگ سے آشنا کرتے ہیں کہ قدرت خود کو نئے رنگ سے پیش کرتی ہے۔

 

ہلڈا کونکلنگ کی نظم "مارچ میں سوچ" پیش کی جاتی ہے۔

 

میں پھولوں کا پھوٹنے کا منتظرہوں؛

کہ انکی واپسی ہونے والی ہے؛

میں تنہا ہوں؛

لیکن میں پرندوں کا انتظار کر رہا ہوں۔

نتھینیل بی کی نظم "ہیلو مارچ" پیش کی جاتی ہے۔

سردیوں کی ٹھٹرتی ٹھنڈک میں؛

مارچ جوانی کے جوش کے ساتھ آتا ہے۔

برف کے نیچے ہریالی جھانک رہی ہے؛

اسے بہار کی کہانیاں کی سرگوشیوں کی تلاش ہے۔

 

مارچ کی سانسیں، کسی مصور کے برش کی ایک جھٹک؛

زمین کو رنگ دیتا ہے، بلوط کو جگاتا ہے۔

ڈیفوڈلز ناچتے ہیں، سنہری رنگت پہنے؛

روشن نیلے آسمان کا خیرمقدم کرتے ہوئے۔

 

بارش کی بوندوں کا تال میل اک گیت سناتی ہیں؛

 موسمِ سرما میں ہوئی غلطی کو درست جو کرنا ہے۔

مارچ، سردی سے گرمی کی طرف پل ہے؛

 دنیا میں آنے والی تبدیلی کے طوفان کو راستہ دیتا ہے۔

 

 اس کی آغوش میں، ایک وعدے کی تکمیل ہوتی ہے؛

جو زندگی کی آفرینش نو کی ہے، وہ خواب جو سو گئے تھے۔

پیارے مارچ، آپ اپنی نرم خو روشنی سے؛

آپ ایک امید جگاتے ہو، جو بہت خالص اور شاندار ہے۔

ہلڈا کونکلنگز کی نظم "مارچ کا غروب آفتاب" پیشی خدمت ہے۔

 پائنز چیڑ کے درخت آسمان کے کانسی رنگ کو اور گہرا کرتے ہیں۔

جونیپر، صنوہر کا درخت ہوا کی آہنگ پر ہنستا ہے۔

پچھلے سال کے شاہِ بلوط کے پتے سرسراہٹ کر رہے ہیں۔

اور آہ؛ آسمان دل کی آگ کی طرح سلگتا ہے؛

ان کوئلوں کو جلا دیا گیا جو پھلوں کے رنگ والے ہیں؛

چیری،،، ہلکے سرخ انگور۔

نامعلوم شاعر کی انگریزی نظم "موسم بہار کی آمد" پیش کی جاتی ہے۔

پہاڑیوں کی چوٹیوں پر، اور ٹیلوں کے اوپر؛

سردیوں کی منجمد ٹھنڈ میں کوٹ کے کنارے؛

موسمِ بہار قریب تر ہو رہی ہے۔

 

دیہی علاقوں سے گذرتا ہوا، اور اس سے زیادہ حسین کیا ہو سکتا ہے، کہ

ننھے پرندے جو اپنے گھونسلوں کو درست کررہے ہوں؛

اور سردیوں کے آرام کے بعد اونچی آواز میں چہچہا رہے ہوں۔

 

جیسا کہ جنوب سے، بہار کا سماں بہتا آرہا ہے؛

کھلیانوں، وادیوں، اور باڑ کے درمیاں سے؛

یہ جس کو چھوجائے، وہ پھر جی اٹھتا ہے؛

چاہے گرمی پہنچاتی دھوپ ہو، یا حیات بخش بارش؛

ڈیفوڈلز کے روشن پیلے رنگ لباس؛

پھولوں کی ڈالیاں، اپنے ہی ترنگ میں؛

بنفشہ، پرائمروز، بسنتی گلاب، اور گل چاندنی کے پھول؛

کھیتوں میں بھیڑ کے بچے، اور خرگوش کی اچحل کود؛

سب موسمِ گل کی آمد کی تمام نشانیاں ہیں۔

 

زمین کو چھوو؛ کیا آپ اسے گاتے ہوئے سن سکتے ہیں؟

جیسا کہ ہر ٹہنی اور کلی، اور پتے متاثر ہوتے ہیں۔

روشنی واپس آتی ہے، جو منعکس ہوتی ہے۔

سال کا سب سے زیادہ جادوئی، زندگی بخش سماں ہے یہ؛

موسم بہار کی آمد آمد ہے، یہ تقریبا" پہنچا چاہتا ہے۔

مارجوری بیروز کی نظم "مارچ کی باد صبا" پیش کی جاتی ہے۔

جب مارچ میں بادِ صبا چلتی ہے؛

اور بنفشہ اور جھینگر جاگ اٹھتے ہیں؛

تو کیا آپ سے کبھی کسی پری کی ملاقات ہوئی ہے؟

کچھ ابھرتی ہوئی چھوٹی جھاڑیاں کے بیچ؛

اور جب وہ تمہیں دیکھتی ہے؛

قریب سے دیکھنے کو دھیرے سے اوپر کو رنگتی ہوئی؛

وہ ڈیفوڈلز سے پھسل جاتی ہے؛

چھپن چھپائی کھیلتی ہو جیسے۔

ممتاز شاعر جنب فیض احمد فیض کے اشعار


اب آخر میں ممتاز شاعر جنب فیض احمد فیض کے کچھ اشعار پیشِ خدمت ہیں۔

 

صبا کی مست خرامی تہ کمند نہیں

اسیر دام نہیں ہے بہار کا موسم

 

خوشا نظارۂ رخسار یار کی ساعت

خوشا قرار دل بے قرار کا موسم

 

حدیث بادہ و ساقی نہیں تو کس مصرف

خرام ابر سر کوہسار کا موسم

 

نصیب صحبت یاراں نہیں تو کیا کیجے

یہ رقص سایہ سرو و چنار کا موسم

 

قفس ہے بس میں تمہارے تمہارے بس میں نہیں

چمن میں آتش گل کے نکھار کا موسم

 

بلا سے ہم نے نہ دیکھا تو اور دیکھیں گے

فروغ گلشن و صوت ہزار کا موسم


Techniques for Skin Resurfacing: Enhancing Skin Texture and Appearance

Techniques for Skin Resurfacing: Enhancing Skin Texture and Appearance

defaultuser.png
Laiba Rafiq
1 year ago

Marine Waterproof Floodlight Market Size and Share 2024: Trends and Pr...

defaultuser.png
Prity
2 months ago

Mysore Palace: A Visual Treat of Royal Magnificence

Mysore Palace is a royal masterpiece, famous for its stunning architecture, HD photos, nig...

defaultuser.png
Abhinav
1 month ago
Wallpaper Singapore

Wallpaper Singapore

defaultuser.png
umair
5 months ago
Palestine Israel Conflict; Lessons for Muslims

Palestine Israel Conflict; Lessons for Muslims

1714584133.jpg
Muhammad Asif Raza
1 year ago