Muhammad Asif Raza 2 weeks ago
Muhammad Asif Raza #education

کتاب ہدایت کی شان

Storytelling is an important tool because it builds emotional connections, helps people remember information, and fosters empathy. Fiction is defined as any creative literary or narrative work that portrays imaginary characters, settings, and events. The human history is all about people who struggle in their lives and make the very stage of life meaningful and purposeful. This write up "کتاب ہدایت کی شان" is a story based upon the few real life happenings for living the life purposefully as per divine guidance.

أَعُوذُ بِاللّٰهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ

بِسۡمِ ٱللهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ

اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے


کتاب ہدایت کی شان


کتابِ زندہ (سچی تلاش کا سبق)۔

ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک چھوٹے سے پُرسکون شہر میں آمنہ نامی ایک خاتون رہتی تھیں۔ وہ اپنے گھر، بچوں اور روزمرہ کی ذمہ داریوں کو بہت اچھے طریقے سے سنبھالتی تھیں۔ آمنہ کی زندگی عام سی تھی، لیکن ان کا ایک راز تھا جس کی وجہ سے وہ ہر مشکل صورتحال میں بھی پرسکون نظر آتیں۔ ان کا ماننا تھا کہ دن بھر میں چاہے جتنے بھی الجھے ہوئے معاملات پیش آئیں، ان سب کا حل قرآن پاک کی کسی نہ کسی آیت میں موجود ہوتا ہے۔

ایک دن آمنہ کی ایک قریبی سہیلی خدیجہ ان کے گھر ملنے آئیں۔ وہ کافی سلجھی ہوئی اور مذہبی مزاج کی خاتون تھیں۔ آمنہ مہمان نوازی کے لیے باورچی خانے میں گئیں تو خدیجہ بھی ان کے پیچھے پیچھے وہیں چلی آئیں۔ وہاں کا منظر دیکھ کر خدیجہ کے چہرے پر حیرت اور ناگواری کے ملے جلے تاثرات ابھر آئے۔

باورچی خانے کے ایک شیلف پر قرآن پاک کا ایک نسخہ رکھا ہوا تھا، جس کے سرورق پر تیل کے ہلکے نشانات اور بار بار گیلے ہاتھوں سے پکڑنے کے داغ نمایاں تھے۔ خدیجہ نے کچھ نہ کہا لیکن دل ہی دل میں سوچا، "یا اللہ! اتنی پاک کتاب اور باورچی خانے میں اس حال میں؟"۔۔

کچھ دیر بعد جب وہ دونوں چائے لے کر باہر باغیچے کے برآمدے میں بیٹھیں، تو خدیجہ کی نظر وہاں کونے میں لگی ایک تختی پر پڑی۔ وہاں بھی قرآن پاک کا ایک نسخہ موجود تھا، جس کے اوراق ہوا اور نمی کی وجہ سے کافی بوسیدہ ہو چکے تھے۔ حد تو یہ تھی کہ جب وہ اندر لاؤنج میں آئیں تو وہاں بھی ایک نسخہ تھا، اور آمنہ کے بیڈ کی سائیڈ ٹیبل پر بھی ایک چوتھا نسخہ رکھا ہوا تھا۔

خدیجہ کا دل اب غبار سے بھر چکا تھا۔ اس نے سوچا، "آمنہ اتنی پڑھی لکھی اور سمجھدار ہے، پھر بھی اسے اتنی تمیز نہیں? گھر کے ہر کونے میں قرآن رکھ دیے ہیں، یہاں اٹھتے بیٹھتے یقیناً کئی بار قرآن کی طرف پیٹھ بھی ہو جاتی ہوگی۔ یہ تو بڑی بے ادبی کی بات ہے… اسے تو لگتا ہے اس بات کا ذرا بھی احساس نہیں!"۔۔۔

دل کا یہ غبار شاید خدیجہ کے چہرے کے رنگ سے عیاں ہو گیا تھا۔ آمنہ نے اپنی گہری نظروں سے چہرے کی یہ تبدیلی بھانپ لی۔ وہ دھیمے سے مسکرائی اور چائے کا کپ میز پر رکھتے ہوئے بولی:۔

"دراصل بہن خدیجہ! آپ تو جانتی ہی ہو کہ ابھی میرے بچے چھوٹے ہیں اور بڑا خاندان ہے۔ بے تحاشا مصروفیات میں ایک جگہ سکون سے بیٹھ کر قرآن سے استفادہ کا موقع نہیں ملتا۔ اس لیے میں نے گھر میں جگہ جگہ قرآن رکھ دیے ہیں، جہاں ذرا سی فرصت ملتی ہے، وہیں سے اٹھا کر پڑھ لیتی ہوں۔ دراصل باجی، مسئلے بھی تو دن میں ہزاروں طرح کے پیش آتے ہیں اور ہر مسئلے کا حل مجھے تو اسی میں ملتا ہے۔"۔۔

سہیلی خدیجہ نے حیرت سے آمنہ کو دیکھا، وہ کچھ سمجھ نہیں پائی کہ جگہ جگہ قرآن رکھنے کا مسئلوں کے حل سے کیا تعلق؟ اس نے ایک بات "قرآنی فال" کی سن رکھی تھی سو پوچھ لیا، "آمنہ! کیا تم کوئی قرآنی فال نکالتی ہو؟"۔۔

آمنہ خدیجہ کے سوال کا مقصد سمجھ گئی اور مسکرا کر گویا ہوئی:۔

"نہیں بہن خدیجہ! یہ کوئی فال یا جادو نہیں ہے۔ اللہ نے قرآن کریم میں ہر مسئلے کا حل بتایا ہے۔ یہ بات مجھے میرے ابّا نے سکھائی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ 'اس کتاب سے دوستی کر لو، ہر معاملے میں اس سے پوچھا کرو۔ یہ کتاب تمہیں ہر بات کا جواب دے گی اور تمہارا ہر مسئلہ حل کرے گی'۔ بس جب سے یہی سہیلی ہے میری، اسی سے پوچھتی ہوں سب کچھ۔ اور یہ کتاب ہے ہی ایسی کہ ہر مسئلہ کا حل بتا دیتی ہے۔ کئی مسئلے تو چند آیات پڑھتے ہی سُلجھ جاتے ہیں۔ جہاں سے مجھے اپنے جوابات مل جاتے ہیں، ان آیات کو میں پینسل سے نشان زد بھی کر لیتی ہوں تاکہ یاد رہیں۔"۔۔

وہ برآمدے اور باورچی خانے والے نسخوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہنے لگی:۔

"جب پھر سے کوئی نیا مسئلہ پیش آئے، تو میں ان ساری نشان زدہ آیات کو جلدی سے کھنگال لیتی ہوں۔ کبھی کبھار کسی مسئلہ کا حل ملنے میں تھوڑا زیادہ وقت بھی لگ جاتا ہے، اور کبھی تو ایسا ہوتا ہے کہ بس کتاب کھولتے ہی حل سامنے نظر آ جاتا ہے… تو ایسے وقت اپنے رب کی اتنی محبت اور قربت دیکھ کر میرے آنسو بہنے لگتے ہیں… بس باجی! اسی لیے ان نسخوں کی یہ حالت ہو گئی ہے۔"۔۔

آمنہ اسی والہانہ انداز میں اپنی بات جاری رکھتے ہوئے بولی:۔

"اب کل ہی کی بات دیکھیے... میری نند آئی ہوئی تھیں۔ میں انہیں کھانا کھلا کر فارغ ہو کر باورچی خانے کی طرف جا رہی تھی کہ ان کی کچھ تلخ باتیں میرے کانوں میں پڑیں، افسوس اور رنج سے میری حالت بہت خراب ہوئی کہ اتنی مشقت، اور پھر یہ جزا! دل بری طرح دکھا ہوا تھا… تو میں نے اسی وقت یہی باورچی خانے والا قرآن کھولا، ایک آیت میرے بالکل سامنے تھی: 'برائی کو اس نیکی سے رفع کرو جو بہترین ہو'۔

بس پھر کیا ہوا، دو روز پہلے میں اپنے لیے جو بندے (جھمکے) لائی تھی، وہ لا کر بہت پیار سے میں نے اپنی نند کو پہنا دیے۔ وہ خاموشی سے کچھ دیر مجھے دیکھتی رہی، اور پھر رو پڑی۔ میں نے اسے گلے لگا لیا، تو وہ بولی: 'بھابھی! سسرال کے منفی ماحول نے مجھے بھی منفی بنا دیا ہے۔ معاف کر دیجیے گا مجھے۔ آپ میری اچھی بھابھی ہیں، بہنوں سے بھی بڑھ کر، اللہ آپ کو بہت خوش رکھے، آباد رکھے۔' یہ سب سن کر مجھے جو خوشی ہوئی، دل کا جو اطمینان اور سکون ملا، وہ بیان سے باہر ہے۔"۔۔

آمنہ نے مسکرا کر چائے کا ایک گھونٹ بھرا اور کہنے لگی:۔

"اسی طرح آج جب آپ آئیں، میں کھانا بنا چکی تھی۔ اچانک دل میں خیال آیا کہ مہمان بھی ہیں، اتنے کم کھانے میں کیسے پورا ہوگا؟ اسی وقت میں نے حسبِ عادت قرآن کھولا، تو سامنے لکھا تھا: 'اگر شکر کرو گے تو میں بڑھا دوں گا'۔ میں نے پریشانی چھوڑ کر اس ذات کا شکر ادا کیا۔ فریج میں دیکھا مٹر رکھے ہیں، سوچا مٹر پلاؤ بنا لیتی ہوں، لیکن اسی وقت پڑوس سے بریانی کی ایک بھری ہوئی ڈش آ گئی! یہی نہیں، میاں بھی آفس سے آتے ہوئے حلیم ساتھ لیتے آئے۔ یعنی اللہ نے فوراً ہی میرا مسئلہ حل کر دیا اور بندوبست کر دیا۔ اسی لیے تو بس باجی، ہر مشکل لمحے میں میرا رجوع اسی کی طرف ہوتا ہے۔"۔۔

وہ انتہائی سادگی سے قرآن کو اپنے سینے سے لگائے لگاتار بولتی چلی جا رہی تھی:۔۔۔

"ابھی پچھلے دنوں کووڈ میں میاں کا کام چھوٹ گیا۔ بڑی پریشان تھی، قرآن کھولا تو لکھا تھا: 'استغفار کرو بدلے میں تمہیں بارش بھی دوں گا، مال اور اولاد کو بڑھاؤں گا اور باغات اور نہریں عطا کروں گا'۔ میں تو حیران رہ گئی کہ ایک استغفار کے اتنے فائدے! پھر میں نے سوچ سوچ کر ہر اس شخص سے معافی مانگی جس سے گمان تھا کہ ہم نے کوئی زیادتی کی ہوگی۔ ہم میاں بیوی استغفار پڑھتے رہے، سید الاستغفار کا بھی ورد رہا۔ آپ یقین جانیے، جلد ہی اس کے ایسے اثرات ظاہر ہوئے کہ پریشانیاں دور ہو کر حالات بہتری اور خوشحالی کی طرف جانے لگے۔"۔۔

آمنہ تو بول رہی تھی، لیکن خدیجہ اندر ہی اندر بہت شرمندہ ہو رہی تھی اور اپنے اندر شرمندگی کے سمندر میں ڈوبتی جا رہی تھی۔

آج تک خدیجہ کا قرآن سے ایسا کوئی تعلق نہیں بن سکا تھا، قرآن سے ایسی رہنمائی اسے کبھی میسر نہیں تھی کیونکہ اس نے تو قرآن پر بیش قیمت غلاف چڑھا کر اسے سب سے اوپر والے شیلف میں محفوظ رکھ دیا تھا... جہاں نہ اس پر مٹی پڑتی تھی، اور نہ ہی اسے کوئی روزانہ کھولتا تھا۔

اب خدیجہ کے دل کا وہ غبار ندامت میں ڈھلا تو آنسوؤں کی صورت اس کی آنکھوں سے بہنے لگا۔ اس نے دل ہی دل میں سوچا:۔

"میں نے قرآنِ مقدس کے ظاہری رکھ رکھاؤ پر جتنی توجہ دی، کاش! اتنی ہی توجہ اس کی روح اور اصل پیغام پر دی ہوتی۔ تو اس کے اصل پیغام سے محروم ہونے کے بجائے، آج اس کا یہ قرب اور یہ اعجاز میرے نصیب میں بھی ہوتا۔"۔۔


🌟 حاصلِ کلام (حتمی پیغام)

یہ محض ایک کہانی نہیں، بلکہ ہم سب کے لیے زندگی کا ایک سچا اور حتمی سبق ہے۔

قرآنِ پاک صرف طاقوں میں سجانے، چوم کر اونچی جگہ رکھنے یا بیش قیمت غلافوں میں لپیٹنے کے لیے نہیں آیا۔ یہ کتابِ زندہ ہے—ایک ایسی ہستی کی طرف سے لکھی گئی مکمل کتابِ ہدایت، جو ہمارے دلوں کے احوال سے واقف ہے۔

جب تک ہم اس کتاب کو زندگی کے روزمرہ معاملات، الجھنوں اور جذباتی و معاشی مسائل میں اپنا "رہنما" اور "سچی سہیلی" نہیں بنائیں گے، ہم اس کے اصل اعجاز سے محروم رہیں گے۔ ظاہری ادب اپنی جگہ مقدم ہے، لیکن قرآن کا سب سے بڑا ادب یہ ہے کہ اسے کھولا جائے، پڑھا جائے، سمجھا جائے اور زندگی کے ہر چھوٹے بڑے مسئلے میں اس کے سامنے جھک کر اس سے دوستی کی جائے۔

پروردگارِ عالم ہمیں توفیق دے کہ ہم قرآن الحکیم کو کتابِ زندگی بنا کر جی سکیں۔ آمین!


0
213

Camp Lights

defaultuser.png
LEDADVANTAGE
8 minutes ago

PoE 2 Count Geonor Explained: U4GM Survival Guide

Count Geonor is one of the first major challenges in Path of Exile 2, and for good reason....

defaultuser.png
zsdlsd
36 minutes ago

Hemp t-shirts

Hemp t-shirts

https://lh3.googleusercontent.com/a/ACg8ocJxJu_32MrCOd40bLxxbz_9FgQfkwkEHyXzlcNjohXobe41=s96-c
Krishna Murari
4 hours ago
Copa Airlines Baltimore Office

Copa Airlines Baltimore Office

defaultuser.png
charlottehayes9923
6 hours ago

all protect security solutions in maryland

all protect security solutions in maryland

https://lh3.googleusercontent.com/a/ACg8ocLCdCw1KSiGF1o9tJTXqDotsE-XRlML5PiENgW62aT1OWzOAw=s96-c
Mirtunjay Kumar
7 hours ago