دنیا میں جب سے جدید ریاستوں کا دور دورا ہوا ہے تو جمہوریت کو بہترین طرز حکومت گردانا گیا ہے۔ دنیا بھر میں کم از کم ایک صدی سے ترقی کا دروازہ جمہوریت کو قرار دیا گیا ہے۔ جمہوری طرز حکومت میں الیکشن ایک بنیادی ستون مانا جاتا ہے۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں 8 فروری2024 کو الیکشن ہوئے ہیں۔ یہ تحریر اس ضمن میں لکھی گئی ہے۔
مملکت خداداد پاکستان کے باسیو؛ مبارک ہو
دیوتاوں کو چڑھاوے قبول ہو ئے؛ اب دن پھرنے والے ہیں
زمین اپنے خزانے اگلنے والی ہے؛ آسمان سے ہن برسے گا؛ شجر اور نباتات ثمرات سے لد جائیں گے اور ہوائیں گھر گھر خوشحالی بکھیریں گی
کوئی بھوکا نہی سوئے گا؛ سب ریشم و حریر کا لباس زیب تن کریں گے اور کوئی بے گھر نہی رہے گا
سیر سپاٹے کے لیے موٹر وے گھر کی دہلیز پر پہنچیں گے؛ اور آنگن میں ہیلی کاپٹر اترا کریں گے
دعا کے لیے ہاتھ اٹھیں بھی نہیں ہونگے اور قبولیت کے درجات پر پہنچ جائیں گے
مگر یاد رکھنا کہ دیوتاوں کے اوتاروں کو سجدہ طویل کرنا ہوگا؛
انکے پیروں تلے اپنی پلکیں بچھانا ہونگی اور انکے درازی عمر کے واسطے آسمانی باپ کی پراتھنا کرنا ہوگی۔
اور اگر وہ باپ نارض ہوا تو سب محنت اکارت ہوجائے گی اور ساری نوٹنکی غارت ہوجائے گا۔
دیوتاوں کے چڑھاوے کام آئیں گے یا آسمانی باپ کی پراتھنا؛
وقت بتائے گا مگر فی الحال تو جشن مناو؛
گھی کے دیے جلاو اور اوتاروں کی جے جے کار کرو۔