یروشلم فی القرآن؛ از شیخ عمران این حسین اردو ترجمہ حصہ اول بابِ ہفتم
Muhammad Asif Raza 5 months ago
Muhammad Asif Raza #education

یروشلم فی القرآن؛ از شیخ عمران این حسین اردو ترجمہ حصہ اول بابِ ہفتم

اسرائیل فلسطین تنازعہ تقریبا سو سال پرانا ہے اور حالیہ پیش رفت صرف اس کا پیش خیمہ ہے جس کی منصوبہ بندی بہت پہلے کی گئی تھی۔ شیخ عمران این حسین نے تقریباً دو عشرے قبل کتاب " یروشلم فی القرآن" لکھی تھی اور انہوں نے کہا کہ یہ کتاب آج سے قبل نہیں لکھی جا سکتی تھی، کیونکہ یہ صرف پچھلے چند سالوں میں یہودیوں کے پوشیدہ منصوبوں نے ان حالات کو واضع کیا ہے۔ آج تو حالات اس قدر واضح طور پر سامنے ہیں کہ بہت کم لوگ اس بات پر شک کر سکتے ہیں کہ دنیا پر تسلط کے لیے یہودیوں نے منصوبہ بنا رکھا ہے۔ صیہونی یہودیوں کے غلبہ میں ڈوبے میڈیا کی طرف سے پھیلائے جانے والے پروپیگنڈے پر متبادل رائے کے لیے ہم یہاں اس کتاب کے اردو ترجمہ کا باب ہفتم : " یروشلم سے مکہ مکرمہ تبدیلی قبلہ"؛ پیش کر رہے ہیں۔

 

یروشلم فی القرآن؛ از شیخ عمران این حسین اردو ترجمہ


حصہ اول


بابِ ہفتم

 

یروشلم سے مکہ مکرمہ تبدیلی قبلہ

 

" تو کیا انہوں نے زمین میں سیر و سیاحت نہیں کی کہ (شاید ان کھنڈرات کو دیکھ کر) ان کے دل (ایسے) ہو جاتے جن سے وہ سمجھ سکتے یا کان (ایسے) ہو جاتے جن سے وہ (حق کی بات) سن سکتے، تو حقیقت یہ ہے کہ (ایسوں کی) آنکھیں اندھی نہیں ہوتیں لیکن دل اندھے ہو جاتے ہیں جو سینوں میں ہیں"۔

(قرآن، الحج، 22:46)

 

[یعنی کیا وہ زمین میں سیر نہیں کریں گے کہ ان کے مردہ دل زندہ ہو جائیں۔ کہ ایسے دلوں اور دماغوں کے ساتھ، جو اب اندرونی طور پر زندہ ہیں، اس طرح وہ حکمت سیکھ سکتے ہیں۔ اور ان کے کان اس طرح سننا سیکھ سکتے ہیں، یعنی اندرونی سماعت کے ساتھ؟ واقعی یہ ان کی آنکھیں نہیں ہیں۔ بلکہ ان کے دل اندھے ہیں، جو ان کے سینے میں ہیں۔]

 

یہودی مذہبی اسکالرشپ نے مقدس سرزمین، یروشلم شہر، اور ہیکل سلیمانی (علیہ السلام) کے ساتھ یہودی تعلق کو تسلیم کیا کہ ان کے معاملات 'ایمان' کے مادہ سے جڑا ہوا ہے۔ اس عقیدے کے نتیجے میں وہ یہ نتیجہ اخذ کیا کہ یہودیوں کا مذہب ہمیشہ کے لیے نامکمل رہے گا، جب تک کہ یہودی آزاد مقدس سرزمین پر واپس نہیں آتے، اور اسرائیل کی ریاست کو مقدس یروشلم بطور دارالحکومت کے ساتھ بحال نہیں کر دیتے ہیں۔ اور ہیکل سلیمانی کی تعمیر نو کی جائے۔ صیہونیت کا اس زمین، شہر، یا مندر کے ساتھ کوئی ایسا مقدس لگاؤ یا رشتہ نہیں ہے اور ان اداروں کے ساتھ صہیونی تعلقات ان بنیادوں پر مبنی تھے جو بنیادی طور پر سیاسی، تاریخی، سیکولر اور قومیت کے ہیں۔

دوسری طرف، قرآن نے اعلان کیا کہ مذہب کا مادہ 'ایمان' (اور عمل صالح)؛ 'ایمان' اللہ تعالیٰ، اس کے فرشتوں، اس کے نازل کردہ صحیفے، اس کے رسول یا انبیاء، یوم آخرت، قیامت اور جزا، جنت اور جہنم وغیرہ کے اندر سے ظہور ہوتا ہے۔ اللہ تعالیٰ سب سے اعلیٰ ’’حق‘‘ ہے۔ ’’ایمان‘‘ انسان کے دل میں بستا ہے۔ جب 'ایمان' حاصل ہوتا ہے تو 'سچ' دل میں داخل ہوتا ہے! اللہ سب سے بلند ہے؛ کسی بھی زمین، شہر، یا مندر سے بڑا۔

"میرے آسمان اور میری زمین بہت چھوٹے ہیں۔ مجھے شامل کرنے کے لئے. لیکن میرے وفادار بندے کا دل مجھے سمو سکتا ہے۔‘‘ (حدیث قدسی)

 

جب آخری نبی صلی اللہ علیہ وسلم دنیا میں تشریف لائے تو یہودیوں کا دین ایک ایسا وطیرہ بن گیا تھا کہ جس کی وجہ سے قوم یہود آپﷺ کو باضابطہ طور پر نبی تسلیم کرنے کے سلسلے میں نااہل رہے۔ وہ وطیرہ مذہب کی 'خارجی شکل' کے ساتھ لگن تھا اور مذہب کے 'اندرونی' مادے کی ناکافی شناخت تھی۔ محمد ﷺ عرب تھے، یہودی نہیں تھے، اس لیے، انہوں نے دلیل دی کہ وہ یہودیوں کے لیے نبی نہیں ہو سکتا۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حجازی شہر یثرب (موجودہ مدینہ) میں آمد کے بعد یہودیوں کے درمیان میں رہتے ہوئے؛ یہودیوں کے ساتھ ان دنوں میں روزہ رکھا جب وہ روزہ رکھتے تھے اور شریعت کے مطابق تورات میں روزہ (اک غروب آفتاب سے دوسرے غروب تک) تھا۔ اور ان کے ساتھ اپنی نماز یروشلم کی طرف منہ کرتے ہوئے بھی ادا کی۔ جب سترہ ماہ بعد یہ واضح ہو گیا کہ یہودیوں نے نہ صرف محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو رد کیا بلکہ اللہ تعالیٰ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور قرآن بطور اللہ تعالیٰ کا کلام اعلیٰ بھی نہیں مانا۔ بلکہ مسلمانوں کے اتحاد اور طاقت کو تباہ کرنے کی بھی سازش کر رہے تھے، سو اللہ حاکم اعلیٰ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو حکم دیا کہ وہ نماز میں یروشلم کے بجائے منہ موڑ کر مکہ مکرمہ کی طرف رجوع کریں۔

قبلہ (نماز کی سمت) میں اس تبدیلی نے یہودیوں کو بہت تنقید اور تبصرہ کرنے پر اکسایا۔ یہ ان کی توہین تھی کہ یہ تبدیلی تب سے ہونی چاہیے تھی۔ ان کا عقیدہ تھا کہ مذہب کا اصل مادہ اس سے وابستہ ہے۔

 

یروشلم۔ قرآن نے ان کی تنقید کا جواب حقارت سے دیا:

" اَب بیوقوف لوگ یہ کہیں گے کہ ان (مسلمانوں) کو اپنے اس قبلہ (بیت المقدس) سے کس نے پھیر دیا جس پر وہ (پہلے سے) تھے، آپ فرما دیں: مشرق و مغرب (سب) اللہ ہی کے لئے ہے، وہ جسے چاہتا ہے سیدھی راہ پر ڈال دیتا ہے"۔

(قرآن، البقرہ، 2:142)

 

قرآن نے کھل کر ظاہر کردیا کہ یہودیوں کا یہ عقیدہ باطل ہے جس کے تحت یروشلم ایمان کا قلب اور مرکز تسیلم کیا گیا ہے اور فرض کر لیا کہ دنیا کی کوئی چیز اسے بدل نہیں سکتی۔

 

’’اوراگر آپ اہلِ کتاب کے پاس ہر ایک نشانی (بھی) لے آئیں تب بھی وہ آپ کے قبلہ کی پیروی نہیں کریں گے اور نہ آپ ہی ان کے قبلہ کی پیروی کرنے والے ہیں اور وہ آپس میں بھی ایک دوسرے کے قبلہ کی پیروی نہیں کرتے… (قرآن، البقرہ، 2:145)

 

آخر کار قرآن نے ایک اعلان کے ساتھ جواب دیا جس نے اس باطل عقیدے کو منہدم کر دیا؛ کہ یروشلم، شہر، اور اس کے مندر، ابراہیم (علیہ السلام) کے مذہب کا مغز ہیں:

 

 نیکی صرف یہی نہیں کہ تم اپنے منہ مشرق اور مغرب کی طرف پھیر لو بلکہ اصل نیکی تو یہ ہے کہ کوئی شخص اللہ پر اور قیامت کے دن پر اور فرشتوں پر اور (اللہ کی) کتاب پر اور پیغمبروں پر ایمان لائے، اور اللہ کی محبت میں (اپنا) مال قرابت داروں پر اور یتیموں پر اور محتاجوں پر اور مسافروں پر اور مانگنے والوں پر اور (غلاموں کی) گردنوں (کو آزاد کرانے) میں خرچ کرے، اور نماز قائم کرے اور زکوٰۃ دے اور جب کوئی وعدہ کریں تو اپنا وعدہ پورا کرنے والے ہوں، اور سختی (تنگدستی) میں اور مصیبت (بیماری) میں اور جنگ کی شدّت (جہاد) کے وقت صبر کرنے والے ہوں، یہی لوگ سچے ہیں اور یہی پرہیزگار ہیں

 (قرآن، البقرہ، 2:177)

اور اس لیے؛ اس واقعہ سے کہ مسلمانوں کا یروشلم سے منہ موڑنا، اور مکہ مکرمہ کی طرف متوجہ ہونا؛ اسلام کے لیے کوئی منفی مفہوم اخذ نہیں کیا جانا چاہیے۔ قرآن نے ان لوگوں کے مذہبی نقطہ نظر کو درست کرنے کی کوشش کی ہے جنہوں نے مذہب کے مادہ کو ایک جغرافیائی فریم ورک میں بند کیا ہے۔ یہودیوں کے لیے قرآنی پیغام بہت واضح تھا. یہودیوں کو مطلع کیا گیا تھا کہ اگرچہ محمدﷺ یہودی نہیں تھے، اور اگرچہ وہ اب یروشلم کی سمت میں نماز نہیں پڑھتے، اور انہوں نے کبھی بھی یروشلم کو آزاد کرانے کی کوئی کوشش بھی نہیں کی، مگر پھر بھی محمد ﷺ ہی حقیقی رسول اللہ ہیں؛ بعینی ابراہیم علیہ السلام کے خدا کا سچا نبی اور اسی نبی ﷺ نے جس مذہب کی تبلیغ کی وہ ابراہیم موسیٰ، داؤد، سلیمان اور مسیح ابن مریم علیہ السلام کا سچا دین ہے۔

اور یوں قبلہ کی تبدیلی، ضدی یہودی کے لیے ایک منحوس علامت تھی۔ جو یروشلم کو حضرت ابراہیم علیہ السلام کے مذہب کا روحانی مرکز قرار دیے جانے پر مصر تھے۔

 

 آپ ﷺ نے یروشلم سے منہ موڑ لیا اور اگر اس کے بعد بھی محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) پر غضب الٰہی نہ نازل ہوا تو اس کا مطلب یہ ہوا کہ آپ ﷺ ایک ’’سچا‘‘ نبی ہو سکتا ہیں۔ تو اس کا مطلب یہ ہوا کہ یروشلم سے منہ موڑ کر بھی ایک ’’سچا‘‘ نبی ہوا جاسکتا ہے۔ نہ صرف محمد ﷺ نے یروشلم سے 'منہ پھیرنے' کے نتیجے میں کسی بھی طرح سے نقصان نہیں اٹھایا۔ بلکہ انہوں نے واضع طور پر یہودی قبائل کو شکست دینے میں کابیاب ہوئے؛ ان یہود کو جن کا اصرار تھا کہ وہ ابراہیم علیہ السلام کے خُدا کے 'چُنے ہوئے محبوب لوگ' تھے۔

اور اس طرح یہ واضح ہے کہ قبلہ کی تبدیلی کے کوئی سیاسی مضمرات نہیں ہوئے تھے۔ اوراس حقیقت سے کہ یروشلم کا کوئی اثر نہیں کیونکہ اب دین اسلام کا اس سے کوئی تعلق نہیں رہا۔ اس کے برعکس، قرآن اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ محمد ﷺ اور جو لوگ آپ ﷺ کی پیروی کرتے ہیں وہی دین ابراہیم کے سچے پیروکار ہیں۔ 

 

"بیشک سب لوگوں سے بڑھ کر ابراہیم (علیہ السلام) کے قریب (اور حق دار) تو وہی لوگ ہیں جنہوں نے ان (کے دین) کی پیروی کی ہے اور (وہ) یہی نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور (ان پر) ایمان لانے والے ہیں، اور اللہ ایمان والوں کا مددگار ہے"۔

(قرآن، آل عمران، 3:68)

 

قرآن کے اس اعلان کا مفہوم بالکل واضح ہے۔ کہ وہ لوگ جو ایمانداری کے ساتھ محمد ﷺ کی پیروی کریں گے تو وہی ہونگے جو مقدس زمین کے وارث ہونے کا حق رکھیں گے۔ اس حقیقت کو پوری سچائی کے ساتھ تصدیق کرنا یروشلم کا مقدر ہے۔ 

 

 

یہودیوں کے لیے اللہ کی رحمت حاصل کرنے کے لیے موقع کی کھڑکی 

 

قبلہ کی تبدیلی کے مضمرات تھے جو اس سے بھی زیادہ اہم تھے جو اوپر بیان ہوئے ہیں

 

جب یہودی سنہرے بچھڑے کی پوجا کرتے تھے جب کہ موسیٰ (علیہ السلام) ماؤنٹ سینا کوہ طور پر تھے۔ اور جب انہوں نے تورات کو تبدیل کیا اور اسے حلال بنانے کے لیے دوبارہ لکھا جس کو اللہ نے حرام بنایا تھا، اور جب انہوں نے اس بات پر فخر کیا کہ انہوں نے مسیح مریم کے بیٹے کو کیسے قتل کیا؟ یہ انکے تسلسل سے کیے جانے والے، اللہ کے ساتھ ان کے عہد کی خیانت کے انتہائی گھناؤنے واقعات ہیں۔

 اللہ تعالیٰ نے گناہ کے اعمال کے ان سب باتوں کا سخت جواب دیا؛ اس اعلان کے ساتھ ؛ کہ ان کے پاس صرف ایک ’موقع کی کھڑکی‘ ہے۔ جسے وہ ’’سب سے بڑی سزا‘‘ کو ٹال سکتے ہیں جو اس نے ان کے لیے مخصوص کر رکھی تھی۔

 

وہ 'موقع کی کھڑکی' عرب کے پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہوں گے۔ جو تمام انبیاء کے آخری نبی ہوں گے۔ اگر وہ اسے مان لیں اور ایمان لے آئیں تو پھروہ اللہ کی بخشش اور رحمت حاصل کرسکتے ہیں۔ یہ وعدہ ریکارڈ کیا گیا ہے قرآن میں مندرجہ ذیل عبارت میں جس میں اللہ نے یہودیوں سے خطاب کیا اور ان کے شیطانی گناہوں اور عہد کی خلاف ورزیوں پر نجات کی خبر دی۔

 

" --- ارشاد ہوا: میں اپنا عذاب جسے چاہتا ہوں اسے پہنچاتا ہوں اور میری رحمت ہر چیز پر وسعت رکھتی ہے، سو میں عنقریب اس (رحمت) کو ان لوگوں کے لئے لکھ دوں گا جو پرہیزگاری اختیار کرتے ہیں اور زکوٰۃ دیتے رہتے ہیں اور وہی لوگ ہی ہماری آیتوں، نشانیوں پر ایمان رکھتے ہیں"۔۔۔

 

" (یہ وہ لوگ ہیں) جو اس رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی پیروی کرتے ہیں جو اُمّی (لقب) نبی ہیں (یعنی دنیا میں کسی شخص سے پڑھے بغیر مِن جانبِ اللہ لوگوں کو اخبارِ غیب اورمعاش و معاد کے علوم و معارف بتاتے ہیں) جن (کے اوصاف و کمالات) کو وہ لوگ اپنے پاس تورات اور انجیل میں لکھا ہوا پاتے ہیں، جو انہیں اچھی باتوں کا حکم دیتے ہیں اور بری باتوں سے منع فرماتے ہیں اور ان کے لئے پاکیزہ چیزوں کو حلال کرتے ہیں اور ان پر پلید چیزوں کو حرام کرتے ہیں اور ان سے ان کے بارِگراں اور طوقِ (قیود) جو ان پر (نافرمانیوں کے باعث مسلّط) تھے، ساقط فرماتے (اور انہیں نعمتِ آزادی سے بہرہ یاب کرتے) ہیں۔ پس جو لوگ اس (برگزیدہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر ایمان لائیں گے اور ان کی تعظیم و توقیر کریں گے اور ان (کے دین) کی مدد و نصرت کریں گے اور اس نورِ (قرآن) کی پیروی کریں گے جو ان کے ساتھ اتارا گیا ہے، وہی لوگ ہی فلاح پانے والے ہیں"۔

(قرآن، الاعراف، 7:156-7)

یہ بات بالکل واضح ہے کہ (مذکورہ بالا) قرآنی آیت کا حوالہ صرف اور صرف حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے متعلق ہے۔

 

جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ پہنچ کر بہت سے کام کئے اس سے یہودیوں اور ان کے ربیوں کو آسانی سے قائل ہو جانا چاہیے تھا کہ وہ واقعی سچے نبی ہیں۔ اللہ کے نبی، اور یہ کہ وہ وہی نبی تھے جن کے وہ منتظر تھے: -

 

مدینہ میں قیام کے پہلے سترہ مہینوں میں محمدﷺ نے یروشلم کی سمت نماز ادا کی۔ آپ ﷺ نے ایسا اس لیے کیا کہ وہ ابراہیم علیہ السلام کے مذہب کے مطابق عبادت اور شریعت موسی علیہ السلام کا قبلہ تھا۔ جس کی یہودی نماز پڑھتے تھے، اور اس لیے وہ آپ ﷺ کا قبلہ بھی تھا۔ لیکن ایک عرب کے لیے مدینہ میں ایسا کام کرنے کی وجہ سے اس کی پیٹھ کعبہ کی طرف یوتی تھی، جو مکہ میں اللہ کا قدیم گھر تھا اور ہر عرب جس کی لازمی تعظیم کرتا تھا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ عمل جو یروشلم کی جانب منہ کر کے نماز پڑھنا تھا؛ یہودیوں کو اس رسول کی طرف رجوع کروانے کے لیے بہت ہونا چاہیے تھا اور ان کو یہ یقین دلانے کے لیے کافی ہونا چاہیے تھا کہ محمدﷺ واقعی سچے پیغمبر تھے۔

 

· لیکن آپ ﷺ نے اس سے زیادہ کیا۔ آپ ﷺ نے یہودیوں کے ساتھ ان دنوں میں روزہ بھی رکھا جب یہودیوں نے روزہ رکھا اور تورات کے روزے کے قانون کے مطابق (غروب آفتاب سے غروب آفتاب تک)۔ ایسا روزہ کسی عرب نے تاریخ میں نہیں رکھا تھا۔ لیکن مدینہ کی پوری امت مسلمہ نے یہ روزہ رکھا تھا۔ اس عمل سے یہودیوں کو یقین ہو جانا چاہیے تھا کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے سچے نبی تھے۔

 

آخر میں کچھ ایسا بھی ہوا جس سے معاملہ ہمیشہ کے لیے ختم ہو جانا چاہیے تھا۔ یہودی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے دو افراد کو لائے، جنہوں نے زنا کیا تھا (دو کے درمیان جنسی تعلقات وہ لوگ جو ایک دوسرے سے شادی شدہ نہیں ہیں)۔

انہوں نے آپ ﷺ کو آزمانے کی کوشش کی۔ آپ ﷺ سے پوچھا کہ ان دو لوگوں کے ساتھ کیا کیا جائے؟

آپ ﷺ نے ان سے پوچھا انہوں نے کیا سزا دی۔ اُنہوں نے اِس کا جواب دیا کہ کجرمجرموں کا منہ کالا کیا اور پھر ایسے لوگوں کو سرعام مارا۔

آپ ﷺ پھر پوچھا کہ کیا یہ وہ سزا ہے جو انہوں نے اپنی کتاب میں پائی ہے؟ 

آپ ﷺ نے ان سے کہا کہ وہ اپنی کتاب لے آئیں اور اس میں سے پڑھیں (چونکہ وہ خود نہ پڑھ سکتا تھا نہ لکھ سکتا تھا)۔

جب وہ تورات سے پڑھتے لگتے ہیں تو ان کے ربی، عبداللہ بن سلام، جو اس وقت تک مسلمان ہوچکے تھے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آکر کھڑے ہوگئے۔ جب قاری آیت کی طرف آیا جو تورات میں رجم (پتھر مارکر موت دینا) سے متعلق تھی تو اس نے آیت پر اسے چھپانے کے لیے انگلی رکھ دی۔ عبداللہ بن سلام نے اسے حکم دیا کہ پڑھنا چھوڑ دے اور اس کی انگلی اٹھائی. پھر انہوں نے خود وہ آیت پڑھی جس میں زنا کی سزا رجم موجود تھی۔

اس آیت کی تلاوت یہودیوں کے لیے کافی شرمندگی کا سبب ہوا۔ وہ ایک ایسی قوم کے طور پر سامنے آئے تھے؛ جنہوں نے اپنے ہی مقدس قانون سے غداری کی اور اس خیانت کو چھپانے کی کوشش کر رہے تھے۔

پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ ان دو لوگوں کو سنگسار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا جائے۔ اس طرح آپ ﷺ نے یہودی قانون کو نافذ کیا۔ جسے خود یہودی نافذ نہیں کر رہے تھے۔ اس واقعہ کو کافی ہونا چاہیے تھا کہ یہودیوں کو یقین دلانے کے لیےکہ آپ ﷺ واقعی ایک سچے پیغمبر تھے۔

 

 

جب کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی مدینہ میں تشریف آوری کو سترہ ماہ گزر چکے تھے تو یہ بات واضح ہو گئی کہ یہودیوں نے نہ صرف آپﷺ کو نبی ہونے کا انکار کیا تھا۔ اور قرآن کو اللہ کا کلام ماننے سے رد کیا، بلکہ اسلام کو تباہ کرنے کی سازشیں میں بھی مصروف ہوگئے تھے۔ یہ وقت تھا جب اللہ تعالیٰ نے یوں جواب دیا

 

اس نے قبلہ بدل دیا (یروشلم سے مڑو، مکہ کی طرف مڑو!) اور ’’قتال‘‘ اور (صوم) لازمی ’’روزہ‘‘ کے لیے بھی وحی نازل ہوئی۔ تینوں احکامات کی وحی ایک ہی شعبان کا مہینہ میں نازل ہوئیں۔

 

رمضان المبارک کے روزوں کو اللہ عزوجل نے فرض کرنے کے عمل میں روزے کے قانون کو بدل دیا جو تورات میں تھا۔ نیا قانون بنایا کہ طلوع فجر سے غروب آفتاب تک روزہ رکھنا واجب ہے۔ اس طرح اجازت مل گئی۔ اندھیرے کے گھنٹوں میں یعنی رات کے اوقات میں؛ کھانے اور پینے کے لیے اور اس دوران جنسی تعلقات میں مشغول ہونے کے لیے بھی۔ آخر کار اللہ تعالیٰ نے زنا کی سزا کے قانون کو بدل دیا۔ نیا قانون سرعام کوڑے مارنا تھا۔

 

قانون کی تبدیلی کا پہلا مطلب یہ تھا کہ یہودی قانون اب منسوخ ہو گیا تھا۔ اب اس کی کوئی قانونی افادیت نہیں رہی تھی۔

لیکن اس سے بھی زیادہ منحوس مفہوم اس وقت واضح ہو گیا جب، کچھ عرصے بعد، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک خواب یا رویا دیکھا جس میں ان پر وحی ہوئی کہ یاجوج ماجوج کی رہائی شروع ہو چکی تھی۔

 

آپﷺ نے ڈرامائی انداز میں دجال کی رہائی کی تصدیق بھی کی۔ ایک جھوٹے مسیحا کی؛ جب وہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے ساتھ ایک یہودی لڑکے جس کا نام ابن صیاد تھا سے ملاقات کے لیے گئے۔ اس کے بارے میں اسے دجال ہونے کا شبہ تھا۔ آپﷺ نے پیغام دیا کہ دجال کو اب زمین پر چھوڑ دیا گیا تھا۔ اس وقت عمر رضی اللہ عنہ نے چاہا کہ ابن صیاد کا سر کاٹ دیں مگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان الفاظ کے ساتھ اجازت دینے سےانکار کر دیا تھا کہ اگر وہ دجال ہے تو تم اسے قتل نہیں کر سکتے۔ اور اگر وہ دجال نہیں ہے۔ پھر اسے قتل کرنا گناہ ہو گا۔‘‘ (صحیح مسلم)

اگر اب دجال بھی رہا ہو گیا اور یاجوج ماجوج بھی تو اس کا مطلب تو یہ نکلے گا کہ زمانہ آخر ہو یا فتنوں کا زمانہ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی ہی میں شروع ہو گیا تھا۔

 

قبلہ بدلنے کے بعد یہودیوں کے لیے رحمت الٰہی حاصل کرنے کا 'دروازہ' یا 'موقع کی کھڑکی' اب ہمیشہ کے لیے بند ہو چکی ہےاور اب ان پر سب سے بڑا عذاب الٰہی شروع ہوگا۔ (باب 12، ذیلی سرخی 7 دیکھیں)

 

یہودی دوبارہ کبھی بھی مقدس سرزمین کے وارث ہونے کے اہل نہیں ہوں گے۔ مگر وہ اس زمین پر تب واپس آکر آباد ہونگے جب وہ وقت ہو گا جب یاجوج اور ماجوج ہر طرف پھیل گئے ہونگے اور انکا اس دنیا پر قبضہ ہوگا جو یاجوج اور ماجوج کا ترتیب کردہ عالمی نظامِ دنیا ہوگا۔ لیکن یہ عظیم خدائی منصوبہ کا حصہ ہوگا۔ جس کے ذریعے اب یہودیوں کو عظیم ترین عذابِ الہی سے دوچار کیا جائے گا۔



(یہ کتاب اسلامک بک ٹرسٹ سے منگوائی جا سکتی ہے ibtkl@pd.jaring.my)


0
158
Benefits Of Fasting

Benefits Of Fasting

defaultuser.png
Bang Box Online
9 months ago
اے ایمان والو؛ کیا زمانے میں پنپنے کی یہی باتیں ہیں؟

اے ایمان والو؛ کیا زمانے میں پنپنے کی یہی باتیں ہیں؟

1714584133.jpg
Muhammad Asif Raza
1 month ago
Imran Series -- (Pur-Israr Cheekhain) By Ibn e Safi Ep 8 -- Bangbox Online

Imran Series -- (Pur-Israr Cheekhain) By Ibn e Safi Ep 8 -- Bangbox On...

defaultuser.png
Bang Box Online
7 months ago
The Gentle Elixir for Skin's Radiant Purity

The Gentle Elixir for Skin's Radiant Purity

defaultuser.png
Ghulam Hussain
8 months ago
Imran Series -- (Khaufnak Imarat) By Ibn e Safi Ep 5

Imran Series -- (Khaufnak Imarat) By Ibn e Safi Ep 5

defaultuser.png
Bang Box Online
9 months ago