Valentine 2024: نظم: حسنِ عالم تاب ۲۰۲۴
Valentine's Day is celebrated across the globe through out the world on 14th February. It has also become a significant cultural, religious and commercial celebration of romance and love in all the continents of the globe. Poets have rendered poems and verses about this day in remembrance or honour of the beloved. These are modern times and Valentine 2024 is expressed in an Urdu Nazm.
2024-02-12 18:49:23 - Muhammad Asif Raza
Valentine 2024: نظم: حسنِ عالم تاب ۲۰۲۴
کہیں ایک الھڑ و شوخ حسینہ
بہت خوبصورت، چاندنی میں دھلی سی
اسے اپنے انسٹا سٹیٹسں میں پا کر
ادھ کھلی نیند میں مُسکرائی تو ہو گی؟
اُسی نیند میں اک خواب کی چاہ میں
تکیے میں سر دے کے سو جاتی تو ہو گی؟
وہی خواب دن کے مصروف چلن میں
خیالِ ساحری پر مورت سجانے کو اکساتے تو ہوں گے؟
کئی آہ سینے کی خاموشیوں میں
کسی یاد میں ریمکس سونگ لہراتے تو ہوں گے؟
وہ بےساختہ اُونچے اُونچے سُروں میں
کسی دُھن میں کچھ گُنگناتی تو ہو گی؟
چلو سب سے کہہ دوں، سر میں سماتا تو ہو گا؟
اس دھن میں وہ ناچ جاتی تو ہوگی؟
اُسے وارفتگی میں مدہوش پاکر
سکھیاں اسکی مووی بناتی تو ہوں گی
پھر اُسے خیالِ ساحری پر وارل کراتی تو ہوں گی
اُمنگیں جواں حوصلہ بڑھاتی تو ہوں گی
پھر اس کو ٹیگ کرکے
"آئی لو یو" کا سٹیٹس لگاتی تو ہوگی
الغرض، اپنی مصروف زندگی میں
وہ نازک بدن کتنوں سے کھیل جاتی رہے گی؟
کہیں ایک الھڑ و شوخ حسینہ
محمد آصف رضا نے جناب کمال امروہی کی مشہور فلمی گیت " کہیں اِک معصوم نازک سی لڑکی" سے متاثر ہو کر لکھی ہے۔
In the following the same is being shared