تتلیوں سے جینا سیکھیے
Storytelling is the social and cultural activity of sharing stories, sometimes with improvisation, theatrics or embellishment. Such a story is a mean of education, entertainment, cultural preservation and stirring minds in a certain direction for enhancing societal values. This write up in Urdu “تتلیوں سے جینا سیکھیے” is also aiming the said purposes by reflecting upon importance and ways of seeking wisdom and inner satisfaction.
بِسۡمِ ٱللهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے
تتلیوں سے جینا سیکھیے
تتلی ایک کیڑا ہے کیونکہ اس میں کسی بھی کیڑے کے طرح جسم کے تین اہم حصے ہوتے ہیں — سر، چھاتی اور پیٹ — اور اس کی چھ ٹانگیں چھاتی سے جڑی ہوتی ہیں، ایک باہری جسم اور اینٹینا کا ایک جوڑا۔ تتلیوں کے بھی پروں کے دو جوڑے ہوتے ہیں، جو کیڑوں میں عام ہے۔ تتلیاں پروں والے حشرات ہیں، جن کی خصوصیت بڑے، اکثر چمکدار رنگ کے پنکھوں سے ہوتی ہے جو اکثر آرام کی حالت میں ایک ساتھ جڑے ہوئے ہوتے ہیں، اور ایک نمایاں، لہراتی ہوئی پرواز ہوتی ہے۔ ہنری ڈیوڈ تھورو نے کہا ہے کہ "خوشی ایک تتلی کی طرح ہے، جتنا آپ اس کا پیچھا کریں گے، اتنا ہی وہ بھاگ جائے گی، لیکن اگر آپ اپنی توجہ دوسری چیزوں کی طرف مبذول کریں گے، تو وہ آکر آپ کے کندھے پر آہستگی سے بیٹھ جائے گی"۔
ان خوبصورت پروں والی مخلوق کو طویل عرصے سے دوسری دنیا کے پیغامبر اور خوش قسمتی اور خوشی کے خبر لانے والے کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ تتلیاں اپنی پراسرار طرز زندگی کے لیے مشہور ہیں اور وہ مبہم کیٹرپلر/ کیڑا سے شاندار تتلی میں بدل جاتی ہیں۔ اس طرح، تتلیاں مثبت تبدیلی کی خوبصورت ظاہری نمائندگی ہیں۔ "جب فطرت کی روح ہمیں چھوتی ہے تو ہمارے دل تتلی میں بدل جاتے ہیں!"۔ "محبت ایک تتلی کی طرح ہے: یہ جہاں چاہے جاتی ہے، اور جہاں بھی جاتی ہے راضی ہوتی ہے۔ اگر آپ اڑنا چاہتے ہیں تو ہر اس شے کو ترک کر دیں جو آپ کو پاوں کی زنجیر بنتی ہے؛ آپ کو کمزور کرتی ہے۔" "تمہیں کیسے پتا چلے گا، تم اڑ سکتے ہو، اگر تم نے کبھی اپنے پر نہیں پھیلائے؟" "تتلی تب ہی خوبصورت بنتی ہے جب وہ بطور کیٹرپلر بہادر رہی ہو"۔
تتلیاں ہمیں سکھاتی ہیں کہ جیون کا ارتقاء اور ترقی میں وقت لگتا ہے؛ تبدیلی خوبصورت ہوتی ہے؛ اور تبدیلی کے سفر کا ہر مرحلہ اہمیت رکھتا ہے۔ ہم انسان؛ سب سے زیادہ ذہین مخلوق ہیں؛ ان تتلیوں سے اپنی روزمرہ کی زندگی میں کام کرنے کا سبق سیکھیں گے؛ یعنی ثابت قدم رہنا اور چیلنجوں کو قبول کرنے کی ترغیب پانا، چھوٹی چھوٹی فتوحات کا جشن منانا، اور ایک دوسرے کے لیے خوشی تلاش کرنے میں خوشی حاصل کرنا۔
زندگی میں، ہمیں عام طور پر وہ ملتا ہے جس کی ہمیں ضرورت ہوتی ہے اور جس کے لیے ہم نے جدوجہد کی ہوتی ہے؛ نہ کہ جو ہم چاہتے ہیں یا جس کی ہم نے خواہش کی ہوتی ہے۔ تتلی کے جیون دھارا سے ہم یہ سبق حاصل کرتے ہیں، کہ انڈے سے نکل کر ارتقائی جدوجہد مکمل ہونے کے بعد تتلی ایک خوبصورت مخلوق بن کر ابھرتی ہے؛ اور پھر وہ کسی بھی باغ کے جلوت کے مظاہر کوحیرت میں ڈال دیتی ہے۔ ارتقائی جدوجہد کے بعد، جس سے وہ گزرتی ہے، اس کی چال میں تلخی نہیں ابھرتی۔ تتلی کا سفر خود کی دریافت، مثبت تبدیلی، اور خود سےوہ بننے کی ہمت کا آئینہ دار ہے؛ جو ہم حقیقی معنوں میں بننا چاہتے ہیں۔
"First Peoples Tales"
آئیے ذیل میں کچھ ایسی نظمیں / کہانیاں پڑھیں جو ہمیں زندگی کے لیے سبق سیکھنے پر اکساتی ہیں:-۔
فیس بک پیج "پہلے لوگوں کی کہانیاں" سے مستعار ترجمہ کیا گیا ہے۔
"First Peoples Tales"
"ریچھ / بھالو اور تتلی"
ستاروں کے نیچے ایک نرم سانس؛
ایک تتلی چھوتی ہے، زخم بھرتی ہے۔
طاقتور ریچھ اپنی لڑائی بھول جاتا ہے؛
اور اپنی آنکھوں میں لامتناہی رات کے مناظر بسا لیتا ہے۔
دو روحیں ملتی ہیں؛ بھاری بھر کم اور نرم و نازک؛
گہری خاموشی میں، وہ سب متوازن ہوجاتے ہیں۔
کیونکہ طاقتور مہربان ہے، اور امن پرواز کر سکتا ہے؛
جب زمین اور آسمان آنکھ سے آنکھ ملاتے ہیں۔
"جب ریچھ تتلیوں سے ملا"
ایک دفعہ کا ذکر ہے؛ اونچے پہاڑوں کے دامن میں ایک وادی میں ایک ریچھ رہتا تھا جس نے اپنے دل میں جنگل کا بوجھ اٹھا رکھا تھا۔ اس کا نام اوہانزی تھا، جس کا مطلب تھا "سایہ" - کیونکہ وہ درختوں کے درمیان خاموشی سے سائے کی مانند گھومتا تھا؛ صبح اور شام کی دھند میں لپٹی مخلوق تھا۔ دنیا اس کی طاقت سے خوفزدہ تھی، کیونکہ اس کی گہری بھوری آنکھوں کے پیچھے رہنے والی نرمی کو بہت کم لوگ جانتے تھے۔
کئی موسموں تک، اوہانزی اکیلے گھومتے رہا۔ وہ دریاؤں کی گرج چمک، برف کی خاموشی، اور موسم سرما کی لائی بھوک کی تکلیف کو جانتا تھا۔ لیکن خوشی - وہ ایک نرم، دلگیر روشنی؛ شاید وہ چیز تھی جسے وہ بہت عرصے قبل بھول گیا تھا۔
ایک صبح، جیسے ہی دھند چھٹ گئی اور سورج کی روشنی نے وادی کو سنہری رنگ میں رنگ دیا، اوہانزی ایک ایسی جگہ پر پہنچا جسے اس نے پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا۔ ماحول رنگوں سے جگمگا رہا تھا۔ وہاں درجنوں کی تعداد میں تتلیاں اُڑتی پھر رہی تھیں؛ خوابوں کے ٹکڑوں کی طرح نیلے آسمان پر یہاں سے وہاں بہتی تھیں۔
وہ رک گیا، مسحور ہوا۔ وہ تتلیاں اس کے اوپر رقص کررہی تھیں؛ ان کے پروں نے راز داری سے سرگوشیاں کیں جن کو ہوا بھی نہیں روک سکتی تھی۔ ایک نے نرمی سے اس کی ناک کو چھوا؛ اور ایک دوسری نے اس کے کان پر گدگدایا۔ اس کے دل نے ہلنے کی ہمت نہیں کی۔ اپنی طویل زندگی میں پہلی بار، طاقتور ریچھ نےخود کو محصور پایا؛ نرمی کے ہاتھوں؛ مگر پھر بھی زندہ تھا خوبصورت سنگت میں۔
تتلیاں اس سے خوفزدہ نہیں ہوئیں۔ وہ اس کے اندر کچھ اچھا محسوس کر رہی تھیں- ایک پرسکون اپنائیت، ایک بھاری لیکن مہربان روح۔ وہ اس کے ارد گرد اُڑتی پھر رہی تھیں؛ زمین کی ننھی منی روحوں کی طرح چکر لگاتی، اسے یاد دلاتی ہوئی کہ طاقتور کو بھی نرمی سیکھنی چاہیے۔
اسی لمحے اوہانزی کو وہ کہانیاں یاد آئیں جو بزرگوں نے ایک بار سنائی تھیں:۔
ہر تتلی میں ایک مرنے والے کی روح سانسیں لیتی ہے - ہر ایک میں آباؤ اجداد کی سرگوشی ہوتی ہے"۔"
وہ تب سمجھ گیا۔ تتلیاں پیغامبر تھیں۔ وہ اُس سے دور جانےکے لیے نہیں آئیں تھیں؛ بلکہ اسے بتانے کے لیے آئیں تھیں — اپنے خاموش، نازک انداز میں — امن، بخشش، اور پنر جنم کے راز۔
اوہانزی نے اپنا سر آسمان کی طرف اٹھایا، اور برسوں میں پہلی بار وہ مسکرایا۔ اس نے محسوس کیا کہ طاقت کا اندازہ اس بات سے نہیں لگایا جاتا کہ کوئی کس طرح لڑ سکتا ہے، بلکہ اس بات سے لگایا جاتا ہے کہ کوئی کس قدر نرم گیری کا احساس اجاگرکر سکتا ہے۔
جیسے ہی سورج غروب ہونے لگا، اس نے تتلیوں کو سنہری افق میں مدھم ہوتے گم ہوئے دیکھا۔ ان کے پنکھ ایسے چمک رہے تھے جیسے دعائیں آسمان پر لوٹ رہی ہوں۔ ریچھ اس وقت تک وہیں کھڑا رہا جب تک کہ آخری تتلی تک غائب نہیں ہوئی؛ وہ اپنے ساتھ اس کے غم کا ایک ٹکڑا ساتھ لے گئیں — اور پیچھے کچھ روشنی چھوڑ گئیں۔
اس دن کے بعد سے، اوہانزی کو جنگل میں تنہا سائے کی طرح چلتے ہوئےنہیں دیکھا گیا تھا۔ وہ جہاں بھی گیا، تتلیاں اس کا پیچھا کرتی تھیں — جسمانی طور پر نہیں بلکہ روح میں۔ اور جنہوں نے اسے دیکھا تھا انہوں نے کہا کہ جب روشنی اس کی کھال کو چھوتی ہے تو وہ نیلے رنگ میں سونے سا چمکتی ہے - جو آزادی اور رحمت کے رنگ ہیں۔
اور اس طرح کہانی اساطیری افسانہ بن گیا: کہ ایک بار، ریچھ تتلیوں سے ملا - اور اس نے سیکھا کہ سب سے بھاری دل بھی بلندی کو اٹھ سکتے ہیں، اگر وہ ان پر اترنے والی ہلکی پھلکی لطیف گفتگو کو سننا یاد رکھیں۔
"چھوٹا ریچھ اور تتلیاں"
ایک پُرسکون وادی میں جہاں سورج کی روشنی درختوں سے شہد کی طرح ٹپکتی تھی، ایک چھوٹا بچہ ریچھ "بھولومن" تنہا رہتا تھا۔ اس کی نرم کھال بارش کے بعد کی مٹی کی طرح سیاہ تھی، اس کی آنکھیں تجسس کی پہلی روشنی سے روشن تھیں۔ اسے ابھی تک سردیوں کی بھوک کا پتہ نہیں تھا اور نہ ہی لمبی رات کی تنہائی کا — دنیا اب بھی اس کے لیے نئی تھی، نرم اور حیرت سے بھری ہوئی تھی۔
ایک صبح، جب کہ دھند اب بھی گھاس کے میدان پر سرگوشی کر رہی تھی، "بھولومن" نے دیکھا کہ سرخ پھولوں کے ٹکڑوں کے اوپر کوئی چیز پھڑپھڑا رہی ہے۔ چھوٹے پروں والی، نازک اور چمکدار، ہوا میں رقص کرتی ہوئی؛ تتلیاں۔ وہاں اس جیسی درجنوں ایسی تھیں کہ ان کے نارنجی پروں سے ہوا ایسےلگتی تھی کہ جیسے آگ کے لپٹے لہرا رہے ہوں۔ "بھولومن"چھوٹا ریچھ مسحور ہو کر خاموش کھڑا رہا۔ اس نے اتنی نرم و نازک اور زندہ چیز کبھی نہیں دیکھی تھی۔
"بھولومن" نے ایک پنجہ انکی جانب اٹھایا، اناڑی پن کے ساتھ لیکن نرمی سے، وہ ان کو تکلیف دینے سے ڈرتا تھا۔ اس کی حیرت کی انتہا ہوئی جب تتلیوں میں سے ایک اس کی ناک پر بیٹھ گئی۔ اس کے پنکھ نرمی سے کانپ رہے تھے، اور اس کی کھال صاف کر رہے تھے۔ ایک لمحے کے لیے "بھولومن" ریچھ سانس لینا بھول گیا۔ وہ اس کے دل کی دھڑکن کو محسوس کر سکتا تھا — مدھم؛ تیز اور حقیقی۔
اس لمحے میں، "بھولومن" کے اندر کچھ ہلچل مچ گئی - ایک پرسکون ادراک، جیسے اس کے سینے میں سرگوشی ہوئی۔ زندگی صرف طاقت، یا بھوک، یا بقا نہیں تھی. بلکہ یہ بھی ہے کہ ایک مخلوق کا دوسری مخلوق کے درمیان ملاقات، اور نرم، کمزور، چھوٹے اور طاقتور کے درمیان خاموش تبادلہ خیال۔
اس سمے جب تتلیاں "بھولومن" کے ارد گرد چکر لگا رہی تھیں، چھوٹا ریچھ انکی پرواز کی تال سیکھتے ہوئے آہستہ آہستہ، احتیاط سے آگے بڑھنے لگا۔ وہ گھوم گیا، ٹھوکر کھائی، تو پھر ہنسا - "بھولومن" کی ہنسی اتنی پاکیزہ آہنگ تھی کہ وادی میں گونج گئی۔ تتلیاں نہیں بھاگیں؛ وہ اس کے ساتھ رقص کرنے لگیں، ایسے کہ ہوا میں سنہری سرپل سما باندھا گیا۔
وقت بے دھیان گزر گیا۔ سورج اوپر چڑھ گیا، اور "بھولومن" ریچھ آخرکار پھولوں کے درمیان بیٹھ گیا، جس کے چاروں طرف پروں اور روشنی تھی۔ اس نے اوپر دیکھا، مسکراتے ہوئے، اور کچھ وسیع اور انکہی بات محسوس کی ؛ شکرگذاری کی بات۔ اس نے محسوس کیا کہ دنیا فتح کرنے یا خوف زدہ ہونے کی چیزوں کے لیے نہیں بنی ہے، بلکہ اس طرح کے لمحات کے حصول کے لیے بنی ہے - نرم، دلگیر، مقدس۔
جب تتلیاں آخر کار ہوا کے جھونکے سے دور ہو گئیں، چھوٹا ریچھ "بھولومن" کافی دیر تک وہیں کھڑا رہا، اس کے پنجے تب بھی ایسے بلند ہوئے تھے، جیسے یادداشت کو تھامے ہوئے ہوں۔ وہ اب سمجھ گیا تھا کہ طاقت صرف اس کے سینے سے بلند ہونے والی گرج نہیں تھی بلکہ وہ نرمی بھی تھی جو وہ اپنے دل میں محسوس کررہا تھا۔
اس دن کے بعد سے، وادی اکثر اس کی دبی دبی ہنسی سے گونجتی تھی، اور جب بھی تتلیاں واپس آتیں، وہ اسے ہمیشہ انتظار میں پاتی تھیں - "بھولومن" ننھا ریچھ نے یہ سیکھا تھا کہ وحشی دل بھی پیار اور نرمی کی خوبصورتی کے سامنے گھٹنے ٹیک سکتا ہے۔
"Indigenous Rhythm Circle"
"وہ پروں کی سانسوں میں چلتی ہے"
ایف بی پیج سے "دیسی تال سرکل"
"وہ پروں کی سانس پر چلتی ہے"
وہ تتلیوں کو نہیں بلاتی؛
بلکہ وہ آتی ہیں؛
جیسے دریا سمندر کو جا ملتے ہیں؛
جیسے دعائیں آسمان کی طرف لوٹتی ہیں۔
ان کے پروں کو اس کی خوشبو یاد ہے؛
دیودار کا دھواں، جنگلی شہد؛
اور خاموش وعدہ؛
خشک سالی کے بعد کی بارش کا۔
وہ سورج کی کرنوں پر سے گزرتی ہے؛
ایک ان کہی کہانی کی طرح؛
سحر اور خاموشی میں گندھی ہوئی؛
اس کے بال ستاروں سے آباد ایک سیاہ دریا۔
اور تتلیاں؛
وہ نہیں اترتیں؛
بلکہ گھٹنے ٹیکتی ہیں۔
اس کی جامد خاموشی میں؛
وہ ارتقاء کی یاد کو تلاش کرتی ہیں۔