Story "The River of Truth": "کہانی "سچ کا دریا"
The Story" The River of Truth" is from Mr Basil Mutelia and is published on his FB Page. This story is about a village where a river flows and help people say the truth and live happily. This write up "کہانی "سچ کا دریا" is Urdu translation of the story for the readers of Bangbox Online and their children.
بِسۡمِ ٱللهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے
کہانی "سچ کا دریا"۔
افریقہ کے گرم دل میں بسی ہوئی سرخ پہاڑوں اور سنہری گھاس سے پرے ایک سرزمین میں "امبالی" نام کا ایک گاؤں تھا۔ "امبالی" میدانی علاقوں میں اپنے امن اور وہاں بسنے لوگوں کے جنگلی جانوروں کے ساتھ گہرے تعلق کے لیے جانا جاتا تھا۔ یہاں انسان اور دیگر مخلوقات نہ صرف ہم آہنگی بلکہ شراکت داری میں رہتے تھے۔
"امبالی" کے کنارے پر ایک صوفیانہ مزاج کا دریا بہتا تھا جسے سچ کا دریا کہا جاتا ہے۔ ہم نے سنا ہے کہ جو بھی اس کے پانیوں میں قدم رکھتا تھا؛ وہ نہ جھوٹ بول سکتا ہے اور نہ کوئی راز چھپا سکتا ہے؛ خواہ وہ کوئی انسان ہو یا کوئی حیوان۔ لوگوں کی اکثریت نے اس کو صحیح و محترم جانا سو احطیاط سے کام لیا؛ لیکن کچھ لوگ ضرور ہوتے ہیں جو ایسی باتوں کو کب سچ مانتے ہیں؛ سو بھگتے ہیں۔
گاؤں "امبالی" میں بسنے والوں میں ایک "اوبی" نامی نرم دل لڑکا رہتا تھا؛ جس کی عمر صرف بارہ سال تھی اور جس کی آنکھیں صبح کے سورج کی طرح روشن تھیں۔ اوبی کا ایک دوست تھا جو سفید پروں والا ہارن بل تھا اور اس کا نام کیٹو تھا۔ وہ عام لوگوں کے برعکس انسانوں اور جانوروں دونوں کی زبان جانتا اور بولتا تھا۔
اوبی کی ماں اس کی پیدائش کے دوران انتقال کر گئی تھی، اور اس کے والد، چیف اینو، گاؤں کے رہنما تھے۔ لیکن اینو غرور اور شک سے پھٹا ہوا آدمی تھا۔ وہ اکثر اوبی کو نظر انداز کرتا تھا،اور اپنے سوتیلے بھائی ٹیو کی حمایت کرتا تھا؛ جسے اوبی کی جانوروں کے ساتھ قربت پر نفرت تھی اور وہ اس پر حاسد تھا۔
ایک دن جب فصل پکنے کا چاند چمکا تھا؛ "امبالی" کا سکون تباہ ہوگیا۔ گاؤں کی وراثت کا امین، نجابولو کا مقدس ہار، کہ جس سے گاوں کی حفاظت ہوتی تھی؛ اپنے مزار سے غائب ہوگیا؛ اس کے بغیر، خشک سالی، جنگل کی آگ اور بیماری کا خطرہ ہوتا تھا۔ چیف اینو نے مایوسی اور غصے میں سب گاوں والوں کو اکھٹا کیا اور مقدمہ پیش کیا۔ .
انہوں نے اعلان کیا کہ جس کسی نے ہار چرایا ہے؛ وہ دریائے حق سچ میں قدم رکھے"۔ "پانیوں کو حقیقت کو ظاہر کرنے دو"۔"
اوبی نے فوری طور پر رضاکارانہ خدمات انجام دیں۔ ’’مجھے اصلی چور کی تلاش کرنے دو،‘‘ اس نے منت کی۔ "مجھے سات دن دیں، اگر میں ناکام ہوا تو میں خود دریا کا سامنا کروں گا"۔"
گاؤں والے لڑکے کی بہادری پر حیران ہوئے اور بڑبڑائے۔ ہچکچاتے ہوئے، اینو نے اتفاق کیا۔
چنانچہ اوبی کا سفر شروع ہوا۔
پہلا دن: سرگوشی کرنے والے درخت
اوبی اور کیٹو گہرے جنگل کی طرف بڑھے، جہاں بات کرنے والے درخت، ہوا میں سرگوشیوں میں راز بیان کرتے تھے۔ ان کی ملاقات زوبا بندر سے ہوئی جو اپنی تیز رفتاری اور شرارت کے لیے جانا جاتا ہے۔
"زوبا،" اوبی نے آہستہ سے کہا، "کیا تم نے کسی کو ہار لیتے دیکھا ہے؟"
زوبا آم چباتے ہوئے مسکرایا۔ ’’میں نے اس رات سرخ لباس میں کسی کو مزار کے پاس سے گزرتے ہوئے دیکھا لیکن میں اس کا چہرہ نہیں دیکھ سکا۔‘‘
اوبی کا دل دھڑک گیا۔ صرف ایک طرح کے اشخاص سرخ لباس پہنتے تھے: بزرگ۔ اس نے زوبا کا شکریہ ادا کیا اور آگے بڑھ گیا۔
دوسرا دن: بھولے ہوئے قدموں کے نشانات کا صحرا
اوبی اور کیٹو نے خشک، پھٹے ہوئی زمین کو عبور کیا جہاں سائے بھی غائب ہوجاتے تھے۔ یہاں عمارہ اونٹ رہتا تھا، بوڑھا اور عقلمند۔
"وہ ناٹے قد والا" اس نے کہا، "سچ لوہے سے بھاری ہوتا ہے، لیکن جب بولا جائے تو پروں سے بھی ہلکا ہوتا ہے۔
اس نے کچھ بھی نہیں دیکھا تھا، لیکن خبردار کیا، "چور نظروں سے نہیں بلکہ اپنے آپ سے چھپتا ہے"۔"
تیسرا دن: بازگشت کی پہاڑیاں
وہ پہاڑیوں پر پہنچ گئے جہاں بولے گئے ہر لفظ کو ہزار بار دہرایا جاتا تھا۔ وہاں، اوبی نے پکارا:
’’ہار کس نے چرایا؟‘‘
بازگشت واپس آ گئی: "کس نے چوری کی... ٹایو... چوری کی... ٹایو..."۔
اوبی جم گیا۔ ٹایو؟ اس کا اپنا بھائی؟
کیٹو نے غیر یقینی حالت میں سر ہلایا۔ " بازگشت دل کے اندر کی باتیں ظاہر کردیتی ہے، نہ کہ جو آنکھیں دیکھتی ہیں"۔"
اوبی اس پر یقین نہیں کرنا چاہتا تھا۔
چوتھا دن: بھولے ہوئے ناموں کا غار
اس غار میں نورو رہتا تھا، ایک نابینا شیر جو اپنی روح سے دیکھتا تھا۔ وہ کبھی ایک شہزادہ تھا جو دھوکہ دینے کی وجہ سے حیوان بن گیا تھا۔
جوابوں کا پیچھا نہ کرو،‘‘ اس نے کہا، ’’وہ زخم ڈھونڈو جس سے بہتے خون کی وجہ سے وہ چور بنا ہے"۔‘‘
نورو نے اوبی کو جادوئی شیشہ دکھایا؛ جس میں ایک نظارہ تھا " تائیو، مزار میں چپکے سے داخل ہوا، اس کی آنکھوں میں آنسو تھے؛ وہ بڑبڑایا " شاید اگر میرے پاس یہ ہو تو والد مجھے وقعت دیں"۔
اوبی رو پڑا۔
پانچواں دن: دھوکہ
اوبی ایمبالی واپس آگیا۔ اس رات تائیو نے اسے اکیلے پکڑ لیا۔
"تم نے بہت زیادہ دیکھا ہے، ہے نا؟" اس نے چیخ ماری. "آپ کو ہمیشہ وہ پیار ملتا ہے جو مجھے کبھی نہیں ملتا!"۔
تایو نے اوبی کو دریا میں کنارے کی طرف دھکیل دیا۔ لیکن اوبی کے پانی میں گرنے سے عین پہلے، کیٹو نے جھپٹ کر اسے بچا لیا۔ پھر بھی اوبی نے کچھ نہیں کہا۔ وہ اپنے بھائی کو ابھی تک پکڑوانا نہیں چاہتا تھا۔
چھٹا دن: فیصلہ
کیٹو نے اوبی کو سچ بتانے پر اکسایا۔
"اگر وہ جھوٹ کے پیچھے چھپتا ہے"؛ ہارن بل نے کہا،" تو تمہیں اس کے جگہ سچائی کا امتحان دینا ہوگا"۔
اوبی نے سر ہلایا۔ "اگر میری خاموشی اسے بچاتی ہے تو میں اسے برداشت کروں گا"۔
ساتواں دن: سچ کا دریا
پورا گاؤں جمع ہو گیا۔
چیف اینو نے اشارہ کیا۔ "تمہارا وقت ہو گیا ہے۔ دریا میں قدم رکھو اوبی۔"
اوبی پانی میں چلا گیا۔ ہر طرف ایک خاموشی چھا گئی۔
دریا چاندی کی طرح چمک رہا تھا۔ اچانک ایک آواز بلند ہوئی — اوبی کی نہیں — بلکہ دریا کی۔
’’یہ بچہ تو پاکیزہ ہے؛ لیکن ہار تائیو کی جھونپڑی کے فرش کے نیچے پڑا ہے۔‘‘
سانسوں کی ہانپ گونج اٹھیں۔
تایو شرم سے گر پڑا، آنسو آزادانہ بہہ رہے تھے۔
"میں نے چرایا تھا" اس نے اعتراف کیا۔ "میں صرف ممتاز ہوتا ہوا دکھنا چاہتا تھا۔ میں کسی کو تکلیف نہیں پہنچانا چاہتا تھا۔
مابعد
تایو نے ہار واپس کر دیا۔ زمین ایک بار پھر کھل اٹھی۔ لیکن چیف اینو نے اسے سزا نہیں دی۔
اس کے بجائے، اس نے کہا، "دریا نے ہمیں جرم سے علاوہ بھی دکھایا۔ اس نے ہمیں زخم دکھائے۔ میں نے اپنے دونوں بیٹوں کو ناکام بنایا۔ میں اب ان دونوں کو برابری کی سطح پردیکھنے کا انتخاب کرتا ہوں۔"
اوبی نے تایو کو گلے لگایا۔ "محبت ختم نہیں ہوتی، اگرچہ اس میں دھوکہ ہی کیوں نہ دیا جائے، یہ صرف روپوش ہوجاتا ہے، پیار سے شفا بخشی کے انتظار میں"۔"
کیٹو نے آسمان تک بلند آہنگ میں گیت گایا، اور امبالی کے گاؤں والوں نے ستاروں کے ظاہر ہونے تک رقص کیا۔
اختتامی اسباق:
1. سچائی تکلیف دے سکتی ہے لیکن خاموشی اور بھی گہرا زخم لگا سکتی ہے۔
2. جو لوگ دھوکہ دیتے ہیں وہ اکثر چھپے ہوئے درد کو برداشت کرتے ہیں — ان کا علاج امن بحال کر سکتا ہے۔
3. محبت کے ساتھ انصاف، تبدیلی اور نجات لاتا ہے۔
The River of Truth
In the name of ALLAH, the Most Gracious, the Most Merciful
The River of Truth
In a land far beyond the red mountains and golden grasses, nestled in the warm heart of Africa, there was a village called Mbali. Mbali was known across the plains for its peace and its people’s deep connection with the animals of the wild. Here, humans and creatures lived not only in harmony but in partnership.
At the edge of Mbali flowed a mystical river known as the River of Truth. It was said that anyone who stepped into its waters could not tell a lie or hide a secret neither man nor beast. Many respected it, few dared it.
Among the villagers was a kind-hearted boy named Obi, just twelve seasons old, with eyes as bright as the morning sun. Obi had a friend unlike any other a white-feathered hornbill named Kito, who spoke the language of both humans and animals.
Obi’s mother had passed during childbirth, and his father, Chief Enu, was the village leader. But Enu was a man torn by pride and suspicion. He often ignored Obi, favoring his stepbrother Tayo, who was sly and jealous of Obi’s closeness with the animals.
One harvest moon, the peace of Mbali shattered. The sacred necklace of Njabulo the village’s heirloom believed to protect the people vanished from its shrine. Without it, droughts, wildfires, and sickness threatened. Chief Enu, desperate and enraged, called a trial.
“Whoever stole the necklace must step into the River of Truth,” he declared. “Let the waters reveal the truth.”
Obi volunteered immediately. “Let me search for the real thief,” he begged. “Give me seven days. If I fail, I will face the river myself.”
The villagers murmured, surprised by the boy’s bravery. Reluctantly, Enu agreed.
So began Obi’s journey.
Day One: The Whispering Trees
Obi and Kito headed toward the deep forest, where the talking trees were said to whisper secrets on the wind. They met Zuba the Monkey, known for his speed and mischief.
“Zuba,” said Obi gently, “have you seen anyone take the necklace?”
Zuba grinned, chewing a mango. “I saw someone in a red robe sneak past the shrine that night but I couldn’t see his face.”
Obi’s heart raced. Only one person wore red robes: the elders. He thanked Zuba and moved on.
Day Two: The Desert of Forgotten Footprints
Obi and Kito crossed a dry, cracking land where even shadows vanished. Here lived Amara the Camel, old and wise.
“Little one,” she said, “truth is heavier than Iron, but lighter than feathers when spoken.”
She had seen nothing, but warned, “The thief hides not from sight—but from himself.”
Day Three: The Hills of Echoes
They reached hills where every word spoken was repeated back a thousand times. Here, Obi cried out:
“Who stole the necklace?”
The echoes bounced back: “Who stole… Tayo… stole… Tayo…”
Obi froze. Tayo? His own brother?
Kito frowned. “Echoes reveal what lies beneath the heart, not what the eyes see.”
Obi didn’t want to believe it.
Day Four: The Cave of Forgotten Names
In this cave lived Nuru, a blind lion who saw with his soul. He had once been a prince turned beast by betrayal.
“Do not chase answers,” he said, “find the wound that made the thief bleed.”
Nuru let Obi see a vision: Tayo, sneaking into the shrine, tears in his eyes, muttering, “Maybe if I have this, Father will see me…”
Obi wept.
⸻
Day Five: The Betrayal
Obi returned to Mbali. That night, Tayo caught him alone.
“You’ve seen too much, haven’t you?” he hissed. “You always get the love I never did!”
Tayo pushed Obi into the riverbank. But just before Obi hit the water, Kito swooped in, saving him. Yet Obi said nothing. He couldn’t betray his brother not yet.
⸻
Day Six: The Decision
Kito urged Obi to tell the truth.
“If he hides behind lies,” said the hornbill, “you must walk into truth for him.”
Obi nodded. “If my silence saves him, I’ll bear it.”
Day Seven: The River of Truth
The whole village gathered.
Chief Enu pointed. “Your time is up. Step into the river, Obi.”
Obi walked into the water. A hush fell.
The river glowed silver. Suddenly, a voice rose—not Obi’s—but the river’s.
“This child is pure. But the necklace lies beneath the floor of Tayo’s hut.”
Gasps echoed.
Tayo collapsed in shame, tears flowing freely.
“I took it,” he confessed. “I just wanted to be seen. I didn’t want to hurt anyone.
Aftermath
Tayo returned the necklace. The land bloomed once more. But Chief Enu did not punish him.
Instead, he said, “The river showed us more than guilt. It showed us wounds. I failed both my sons. I choose now to see them both.”
Obi hugged Tayo. “Love doesn’t vanish, even when betrayed. It only hides, waiting to be healed.”
Kito sang in the sky, and the village of Mbali danced until the stars came out
Moral Lessons:
1. The truth may hurt but silence can wound even deeper.
2. People who betray often carry hidden pain—healing them may restore peace.
3. Justice with love brings transformation and redemption
© Basil Mutelia