Story telling is an important aspect of human society and has worked wonders over the period of times. This write up is a story about a pregnant woman and an eagle; where the woman learnt the wisdom of raising a an eaglet from a mother eagle. This story has been taken from FB Page; Interesting world and translated in Urdu as " شاہین بچے کی پرورش کیسے ہو؛ ماں جانتی ہے؟".
بِسۡمِ ٱللهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے
شاہین بچے کی پرورش کیسے ہو؛ ماں جانتی ہے؟
ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ کسی جنگل کے کنارے ایک گاوں میں رہنے والی عورت کو ایک عقاب نے بچے کی پرورش کا طریقہ سکھایا۔ ہوا ایسے کہ ایک حاملہ عورت ایک کام سے جنگل کی جانب آئی ہوئی تھی ؛ وہ تھک کر ایک درخت کے نیچے بیٹھ گئی تو اس نے سنا کہ ایک عقاب نے اسے آواز دی اور پوچھا
"کیا تم ٹھیک ہو، انسان ماں؟"
عورت نے چونک کر اسے دیکھا؛ وہ حیران ہوئی تھی مگر وہ جلد ہی پرسکون ہوگئی اور اس نے اپنے دال کی بات کردی؛ اس نے عقاب سے کہا کہ "مجھے ڈر لگتا ہے۔ میرا بچہ پیدا ہونے والا ہے، اور مجھے بہت سے شکوک و شبہات ہیں۔ میں اسے ایک بہترین، خوبصورت، اور آسان زندگی دینا چاہتی ہوں… لیکن مجھے کیسے پتہ چلے گا کہ میں اس کی صحیح پرورش کر رہی ہوں"؟
عقاب اُڑ کر اس کے قریب آن بیٹھا اور بولا؛
بچے کی پرورش کا مطلب اس کو آرام دہ زندگی دینا نہیں ہے؛ بلکہ یہ اس کے برعکس ہے"۔
"جب میرے عقاب بچے پیدا ہوتے ہیں، میں گھونسلے کو نرم پنکھوں اور گھاس سے باندھ دیتا ہوں۔ جو گرم اور محفوظ ہوتے ہیں۔".
لیکن جب ان کا قد ذرا بڑا ہوتا ہے اور انکے اُڑنے کا وقت آتا ہے تو میں یہ سب ہٹا دیتا ہوں۔ اور تب صرف کانٹے چھوڑتا ہوں"۔
عورت نے گھبراہٹ میں پوچھا " کانٹے؟ کیا یہ ظلم نہیں"؟
عقاب نے اس کی آنکھوں میں دیکھا؛ جیسے دل کی گہرائی تک پیغام پہنچانا چاہتا تھا؛ اور کہا کہ
" کانٹے کی تکلیف انہیں حرکت کرنے پر مجبور کرتی ہے۔ کانٹے انہیں بہتری کی تلاش پر مجبور کرتے کرتے ہیں — اڑنے کے لیے تیار کرتے ہیں؛ اور اس دنیا میں اپنا مقام بنانے پر مجبور کرتے ہیں؛ جب کہ گھونسلے کا سکون کچھ نہیں سکھاتا بلکہ آرام پسند کردیتا ہے۔
عورت ہچکچائی، ابھی اس کا دل اس کو غیر یقینی حالت سمجھ رہا تھا۔ سو اس نے پوچھا کہ " اور اگر وہ گر جائیں تو"؟
عقاب نے اثباتی انداز میں سر ہلایا؛ اور کہا کہ " وہ گرتے ہیں"۔
"میں انہیں ہوا میں اچھال دیتا ہوں۔ وہ گرتے ہیں۔ میں انہیں پکڑتا ہوں۔ اور پھر دوبارہ ہوا میں اچھال پھینکتا ہوں۔ بار بار - جب تک کہ وہ اڑنا نہ سیکھ لیں ۔
اور اور پھر، جب وہ اُڑنا سیکھ لیتے ہیں تو میں انہیں آزاد کردیتا ہوں اور مزید کوئی مدد نہیں کرتا"۔
عورت کی خوف سے آنکھیں پھیل گئیں؛ تو اس نے پھر کہا " لیکن اگر وہ تیار نہیں ہیں تو کیا ہوگا"؟
عقاب نے قطعیت سے کہا؛ " وہ کبھی تیار نہیں ہوں گے، جب تک وہ کوشش نہ کریں"۔
" اگر میں انہیں ہمیشہ کے لیے محفوظ ٹھکانہ اور سہارا دیتا رہوں گا تو وہ کبھی نہیں سیکھیں گے"۔
"یہ معاملہ انہیں تکلیف دینے کا نہیں ہے۔ یہ انہیں بڑھاوا دینے کے طریقہ ہے۔ یہی تکلیف انکو سکھاتی ہے؛ انکو آگے بڑھنے پر اکساتی ہے"۔
عورت نے اپنا ہاتھ اپنے پیٹ پر رکھا، گہرا سانس لیا اور مسکرا دی۔ اس نے ایک عقاب بچے کی پرورش کا راز جان لیا تھا۔ تو اس نے عقاب کو سرگوشی کی آواز میں کہا
"آپ کا شکریہ، مدر ایگل؛ آپ کی حکمت ایک تحفہ ہے"۔
حاملہ ماں گھر کو چلی — وہ ایک بہادر ماں بننے کے لیے تیار تھی؛ جس کی اس کے بچے کو ضرورت تھی ۔ کامل نہیں، لیکن مضبوط ماں؛ ایک ماں جو انہیں اڑنا سکھاتی ہے۔
اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا بچہ اونچا ہو - آرام دہ زندگی سے اس کے پرنہ کاٹیں۔
انہیں ہوا کے تھپیڑے لگنے دیجیے۔
انہیں ٹھوکر کھانے دیں؛ اور پھر کھڑے ہونا سکھائیں۔
سچی محبت انہیں زندگی کی سختیوں سے بچانا نہیں ہے۔
اہم یہ ہے کہ انہیں زندگی گزارنے کا طریقہ سکھایا جائے۔
یہاں تک کہ اگر انکو چوٹ بھی لگتی ہے تو لگنے دیں؛ تبھی تو وہ سیکھیں گے؛ اور کامیاب زندگی کے لیے اڑان بھر سکیں گے۔
آج کے جدید دور میں ایک ماں کہتی ہے کہ " میں ایک حقیقی انسانی ماں ہوں۔ چیلنجز ناگزیر ہیں، میرا کام یہ ہے کہ میں اپنے بچے کی یہ سیکھنے میں مدد کروں کہ زندگی کی مشکلات سے کیسے گزرنا ہے؟ مجھے اس کی زندگی میں مشکلات کھڑی کرنے کی ضرورت نہیں ہے؛ کیونکہ گھر سے باہر زندگی کو برتنا پہلے ہی کافی مشکل ہو چکا ہے۔ میں اسے کھلا چھوڑ کر سکھانے کے بجائے؛ اس کا ایک ہاتھ پکڑ کر بھی تو چلا سکتی ہوں۔ اور ایک بار جب وہ حقیقی زندگی سے آشناء ہوجاتا ہے تو پھر وہ اپنی زندگی میں اپنے مسائل کو حل کرنے کے لیے تیار ہو جائے گا۔
اس طرح وہ چیلنجز کا ہمت سے مقابلہ کر سکتا ہے اور زندگی کے مشکل ترین اوقات میں نرم اور پرسکون رہ سکتا ہے۔ زندگی سکھانے کا اپنا فطری طریقہ ہے؛ یہ سخت ؛ مشکل سے مشکل ترین کے سفر تک کی پیروی کرنا ہے۔ اس کے لیے زندگی کو پُردرد اور تشدد کو تقویت دینا نہیں ہے۔ زندگی کی مشکلات اکثر اس وقت تک قابل برداشت و انتظام ہوتی ہیں جب تک کہ وہ انسانی ظلم اور سختی سے نافذ نہ کی گئی ہوں۔ آپ کی کیا رائے ہے؟
An eagle once taught a woman how to raise a child.
— Are you alright, human mother? — the eagle asked.
The woman looked at her, startled.
— I’m afraid. My baby is about to be born, and I have so many doubts. I want to give them the best, a beautiful, easy life… but how will I know if I’m raising them right?
The eagle perched nearby and replied:
— Raising a child isn’t about keeping them comfortable. It’s the opposite. When my eaglets are born, I line the nest with soft feathers and grass. It’s warm, safe. But when the time comes for them to grow, I remove it all. I leave only the thorns.
The woman frowned.
— Thorns? Isn’t that cruel?
The eagle looked her in the eyes.
— Discomfort pushes them to move. The thorns make them more — to fly, to find their place. Comfort teaches nothing.
The woman hesitated, still uncertain.
— And if they fall?
The eagle nodded.
— They do fall. I throw them into the wind. They drop. I catch them. I throw them again. Over and over — until they learn to fly. And then? I let them go. I don’t help anymore.
The woman’s eyes widened.
— But what if they’re not ready?
— They won’t be, until they try. If I keep them safe forever, they’ll never learn. It’s not about letting them suffer. It’s about letting them grow. Even when it hurts you.
The woman placed her hand on her belly, breathed deeply, and smiled.
— Thank you, Mother Eagle, she whispered. Your wisdom is a gift.
She walked away — ready to be the mother her child would need: not perfect, but strong. A mother who teaches them to fly.
If you want your child to soar high — don’t clip their wings with comfort.
Let them feel the wind.
Let them stumble.
Let them rise.
True love isn’t sheltering them from life.
It’s teaching them how to live it.
Even if that means watching them fall… so they can learn to fly.
FB Page :Interesting world:- I'm a human mother. Challenges are inevitable, my job is to assist my child to learn how to navigate through life's difficulties. I don't need to make his life worse, life outside the home could be hard enough to handle. I can teach him by letting him go but holding his other hand. Once he had learned reality, then he would be prepared to do it by himself. In that way, he can face the challenges with courage and remain gentle & calm during life's toughest hours. Life has its natural way of teaching - it follows a gentle pattern from hard - harder - hardest. It doesn't reinforce pain & violence. Life's difficulties are often manageable unless they are enforced by human cruelty & harshness.
Dropbox Account Scam Risk Checklist: The Ultimate Guide to Protecting Your Data In today’...
Buy How to Get Google Pay Account Safely: Scam Awareness & Complete Guide Google Pay has...
Legal Risks of Getting a TikTok Shop Seller Account TikTok Shop has quickly become one of...
Buy Eldoradogg Business Account Risks: Essential Facts You Must Know Buy Eldoradogg bus...
Box Account Fraud Prevention Guide In today’s digital-first world, online accounts have b...