لُٹ کے آباد ہے اب تک جو وہ گھر کس کا ہے
سب سے اونچا ہے جو کٹ کر بھی وہ سر کس کا ہے
ظلم شبیر کی ہیبت سے نہ لرزے کیوں کر،
کس نبی کا ہے نواسا اور پسر کس کا ہے
کس نے مقتل کی زمیں چھُو کر معلی کر دی
پوچھنا کرب و بلا سے یہ ہنر کس کا ہے۔
کس کی ہجرت کے تسلسل سے شریعت ہے رواں
قافلہ آج تلک شہر بدر کس کا ہے۔
تخت والوں نے مؤرخ بھی خریدے ہوں گے
ذکر دنیا میں مگر شام و سحر کس کا ہے۔
لاش ِ اکبر پہ قضا سوچ رہی ہے اب تک
جس میں ٹو ٹی ہے یہ برچھی وہ جگر کس کا ہے۔
ہاتھ اُٹھاتا ہوں تو ایوانِ ستم کانپتے ہیں
سوچتا ہوں میرے ماتم میں اثر کس کا ہے۔
جس کی حد ملتی ہے جنت کی حدوں سے محسن
جز حسین ابن ِعلی اورسفر کس کا ہے۔
Follow us on: Platform: https://www.bangboxonline.com/ Facebook: https://www.facebook.com/bangboxonline/ Instagram: https://www.instagram.com/bangboxonline/?hl=en YouTube: https://www.youtube.com/@bangboxonlineofficial
Stussy US is a premier destination for fans of streetwear looking to elevate their style w...