Personal Character and National Glory : ذاتی کردار اور قومی وقار

Personal character refers to an individual's core moral and ethical qualities, including their values, principles, and beliefs. Men and women of character elevates national glory by raising sense of pride and honor through their achievements in testing times. This bilingual write up in English and Urdu is aimed at educating general masses on he subject.

Apr 29, 2025 - Muhammad Asif Raza

In the name of ALLAH, the Most Gracious, the Most Merciful


Personal Character and National Glory

 

At the 1928 Olympic Games in Amsterdam, Australia’s rowing sensation Bobby Pearce was on track for his very first Olympic medal. Leading comfortably in his quarterfinal heat, nothing seemed capable of stopping him—until a flock of ducklings appeared ahead of his boat.

Just before the final stretch, Bobby heard the gasps from the crowd: a line of fluffy ducklings was paddling directly in his racing lane. His rival, France’s Vincent Sorrel, was closing fast. Rather than barreling through the unintentional blockade, Bobby made a choice that stunned the spectators—he stopped rowing and waited patiently for the ducklings to pass.

Sorrel seized the moment, surging ahead by nearly five boat lengths. But Bobby didn’t give up. Digging deep, he powered his oars with everything he had and, in the final kilometer, overtook Sorrel to win his heat with a 30-second margin. From there, he sailed through the semifinals and finals to claim Olympic gold in the single sculls—setting a new Olympic record in the process!

Four years later, Pearce defended his title at the 1932 Los Angeles Games, becoming the first rower ever to win back-to-back Olympic golds. In 1985, long after his passing, he was inducted into the Australian Sports Hall of Fame and hailed as the greatest rower of the pre–World War II era.

Why we still talk about Bobby Pearce

Because sometimes true champions aren’t just defined by their medals, but by their character. Pearce’s decision to put the safety of the ducklings ahead of his own victory remains one of the most beloved tales of sportsmanship in Olympic history.


ذاتی کردار اور قومی وقار

بِسۡمِ ٱللهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ

  

سنہ 1928 عیسوی میں ہالینڈ کے شہر ایمسٹرڈیم مں منعقد ہونے والے اولمپک کھیلوں میں، آسٹریلیا کے روئنگ سنسنیشن ( ماہر کشتی ران ) " بوبی پیئرس" اپنے پہلے اولمپک تمغے کی تلاش میں پہنچے تھے۔ وہ ایک زبردست توانا امیدوں کے ساتھ ان کھیلوں حصے لے رہے تھے۔ اپنی کوارٹر فائنل ریس وہ دریا کی سطح پر بڑی سہولت و آرام سے آگے بڑھ رہے تھے؛ کوئی بھی چیز اسکی جیت میں حائل ہونے کے قابل نہیں لگ رہی تھی۔

 

لیکن پھر کہیں سے ایک بطخ اپنے بچوں کا ایک جھنڈ لیکر دریا میں محو سفر ہوگئی اور عین ریس کے دوران" بوبی پیئرس" کی کشتی کے آگے نمودار ہوئی۔ اب آگے ریس کا آخری مرحلہ سامنے تھا۔ ریس کے تماشائی یہ دیکھ رہے تھے؛ اور " بوبی پیئرس" کی راہ میں اس رکاوٹ نے انکی سانسیں گہری کردی تھیں۔

 بطخ کے اور اس کے بچوں کی ایک لکیر براہ راست اس کی ریسنگ لین میں پیڈل کر رہی تھی۔ ان کے حریف، فرانس کے ونسنٹ سورل، تیزی سے اس کا پیچھا کرہے تھے۔ غیر ارادی ناکہ بندی سے گزرنے کے بجائے یعنی بطخوں کو روندنے کے بجائے، " بوبی پیئرس" نے ایک ایسا انتخاب کیا جس نے تماشائیوں کو دنگ کر دیا- اس نے چپو چلانا بند کر دیا اور بطخ کے بچوں کے گزرنے کا صبر سے انتظار کیا۔

 

مخالف کھلاڑی سورل نے اس لمحے کو ضائع نہیں کیا اور تقریباً پانچ کشتیوں کی لمبائی سے آگے بڑھ گیا۔ لیکن " بوبی پیئرس" نے ہمت نہیں ہاری؛ وہ بھلا کیسے ہار سکتا تھا؟ ( کھیل کے مقابلے انسان کی شخصیت کے چھپے پہلو کو آشکار کردیتے ہیں ) ۔ اپنی جسم کی ساری توانائی مجتمع کرتے ہوئے اور ساری اُمید کو مرتکز کرتے ہوئے اس نے اپنے کلائیوں اور بازووں کا سارا زور اپنے پتواروں میں جھونک دی۔ اور وہ آگے تیزی سے بڑھا اور مخالف سورل کی طرف لپکا۔ آخری کلومیٹر میں، سورل کو پیچھے چھوڑ کر 30 سیکنڈ کے فرق سے وہ ریس جیت گیا۔

 

 وہاں سے، اس کے بعد وہ سنگل سکلز ریس میں اولمپک گولڈ میڈل کی دوڑ میں سیمی فائنلز اور فائنلز کے سفر مں رہا۔ اس دوران اس نے نیا اولمپک ریکارڈ قائم کیا۔ چار سال بعد، سنہ 1932 عیسوی میں " بوبی پیئرس" نے لاس اینجلس گیمز میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کیا، اور متصل روئنگ اولمپک طلائی تمغے جیتنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

سنہ 1985عیسوی میں، ان کے انتقال کے طویل عرصے بعد، انہیں آسٹریلوی اسپورٹس ہال آف فیم میں شامل کیا گیا اور دوسری جنگ عظیم سے پہلے کے دور کے سب سے بڑے کشتی ران کے طور پر سراہا گیا۔

آج ہم " بوبی پیئرس" کے بارے میں کیوں بات کررہے ہیں؟

کیونکہ حقیقی چیمپئن صرف حاصل کردہ تمغوں سے نہیں بنا جاتا بلکہ انسان کا کردار اس کا صحیح مقام متعین کرتا ہے۔ بطخ کے بچوں کی حفاظت کو اپنی جیت سے پہلے رکھنے کا " بوبی پیئرس" کا فیصلہ انسانیت کی فتح تھی۔ اور اس کا وہ قدم اولمپک کی تاریخ میں کھیلوں کی سب سے پیاری کہانیوں میں سے ایک ہے۔

 

" بوبی پیئرس" نے اپنے ذاتی کردار سے اپنی قوم کے وقار میں اضافہ کیا اور اپنے ملک کی شان کو روشن کرنے والا ستارہ بنا۔ زندہ قومیں ایسی تہذیب کو جنم دیتی ہیں جو عام آدمی کی سطح سے ایسے افراد کو بلند کرتی ہیں جو اپنے کردار کی طاقت سے اپنا لوہا منواتے ہیں اور ملک و قوم کے وقار اور شان میں اضافہ کرتے ہیں۔


More Posts