پاکستان کے مشہور نعت خواں

Naat is a Poetic expression of love and respect in the honour of Hazrat Muhammad (PBUH). The art of rendering Naat was established during the life of Holy Prophet (PBUH). This article takes a cursory look into the tradition of Naat Khawani in Pakistan over a period of time and selected Naat Khawan.

2023-09-25 20:06:54 - Muhammad Asif Raza

پاکستان کے مشہور نعت خواں


نعت ( ن ع ت ) عربی زبان کا مصدر ہے جس کے لغوی معنی تعریف و توصیف کے ہیں۔ عربی زبان میں متعدد مصادر تعریف و توصیف کے لیے استعمال ہو تے ہیں۔ مثلاً: حمد"، اللہ جل شانہ کی تعریف کے لیے مخصوص ہے" ۔ لیکن عربی ، فارسی، اردو اور تمام عالمِ اسلام کی دیگر زبانوں میں لفظ نعت صرف حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعریف و توصیف اور مدح کے لئے مخصوص ہوگیا ہے۔ اب جب اور جہاں نعت کا لفظ استعمال ہوتا ہے تو سارے مسلمان کے لیے اس کے معنی وہ شاعران کلام لیا جاتا ہے جس میں سرور کونین حضور اکرم صلی اللہ علیہ و الہ وسلم کی ذات و صفات کی توصیف و مدح کی گئی ہو۔ نعت کے لئے کوئی مخصوص ہیئت مقرر نہیں ہے۔یہ کسی بھی صنف سخن کی ہیئت میں لکھی جا سکتی ہے۔یہ صنف سخن قصیدہ اور مثنوی بھی ہوسکتی ہے ۔غزل،قطعہ،رباعی یا کوئی اور صنف سخن بھی ہوسکتی ہے۔ 

نبی کریم کی ذات و صفات کا منظوم اظہار حقیقتاً مشکل اور نازک کام ہے۔ نازک اور مشکل اس لحاظ سے ہے کہ شاعر کو تخلیقی عمل کی تکمیل تک بہت محتاط رہنا پڑتا ہے کیوں کہ خالق کائنات کی حمد و ثنا ہو یا مدحت رسول، دونوں اصناف سخن مسلمانوں کے نزدیک عبادت کا درجہ رکھتی ہے۔ نعتیہ شاعری کو ہر دور میں حسان بن ثابت، خاقانی، فردوسی، سعدی، نظامی، قدسی، عرفی، جامی اور رومی جیسے عظیم المرتبت شاعروں کی تلاش رہے گی۔ ان اصحاب نے سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ وسلم کی عقیدت و محبت میں جنم لینے والے پاکیزہ خیالات و افکار کو تخلیقی عمل کی تکمیل تک معبود و عبد ، وحدانیت و عبودیت ، خلاقیت، بشریت اور فطرت و نفسیاتِ آدمیت میں فرق، توازن، رتبے اور مقام کا ہر لحظہ خیال رکھا ہے۔


       سرکارِ دوعالم جناب احمد مجتبیٰ حضرت محمد مصطفیٰ ؐ ﷺ کی ذاتِ اقدس پردرور پڑھنا نعت رسول پڑھنا اور سننا ایک بہترین عبادت ہی نہیں بلکہ سنت خداوندی ہے جیسا کہ قرآنِ پاک کی اس آیت کریمہ سے واضح ہے ’’ اِنَّ اللّٰهَ وَمَلٰۤٮِٕكَتَهٗ يُصَلُّوْنَ عَلَى النَّبِىِّ ۗ يٰۤـاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا صَلُّوْا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوْا تَسْلِيْمًا‘‘ "ترجمہ: اللہ تعالیٰ اور اسکے فرشتے درود بھیجتے ہیں، نبیؐ کی ذات پر اے ایمان والو تم بھی درود بھیجو اور سلام بھیجو نہایت ادب کے ساتھ نبی برحق محمد رسول اللہ ؐ کی ذات پر‘‘۔      فن تجوید و قرأۃ کی طرح نعت خوانی بھی ایک پاکیزہ فن ہے۔ نعت گوئی کے ساتھ ساتھ نعت خوانی کے بھی کچھ فطری تقاضے ہوتے ہیں۔ سید کائنات ﷺ کا ذکر ہو تو ان کی شان کے حوالے سے پڑھے جانے والے اشعار میں پڑھنے کا لہجہ مودب اور پر احترام ہونا چاہیے۔ نعت خوانی بلاشبہ بہت احتیاط کا دامن تھامے رکھنے کی مقام ہے۔ نعت محمد ﷺ پڑھنے والے کے لئے جن بنیادی امور پر زیادہ توجہ دینی چاہئے ان میں خوش گلوئی، آواز کا مناسب اور بروقت اتار چڑھائو، لَے میں ہم وزن ٹھہرائو شامل ہیں۔


 قاری وحید ظفرقاری وحید ظفر اردو زبان میں خوبصورت نعت تلاوت کے لئے معروف ہیں۔ ان کی آواز اور ادائیگی نے دلوں کو چھو دیا ہے، اور انہوں نے نعت تلاوت کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ خورشید احمدخورشید احمد، پاکستان کے معروف نعت خواں ہیں، جن کی روحانی اور اظہاری اداوؤں کو سراہا گیا ہے۔ ان کے احساس بھرے اور عمودی انداز نے سننے والوں پر دائمی اثر چھوڑ دیا ہے۔


ام حبیبہایک ماہرہ نعت خواں عورت ہیں، جن کے خصوصی مقام اور خوبصورت آواز کا قدر کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کئی نعتیں پڑھی ہیں۔ جنید جمشیدابتدا میں پاکستانی بینڈ وائٹل سائنز کے رکن کے طور پر مشہور جنید جمشید بعد میں مذہب کی طرف مائل ہو گئے اور نعت خوانی میں اہم کردار ادا کیا۔ امجد صابریامجد صابری، مشہور صابری برادران قوالی گروپ کے رکن تھے، جن کی جذباتی اور روحانی نعت تلاوتیں معروف تھیں۔ پروفیسر عبدالرؤف روفیپروفیسر عبدالرؤف روفی ایک مشہور پاکستانی نعت خواں ہیں، جن کی خوبصورت آواز اور خوبصورت تلاوت نے انہیں نعت تلاوت کے شعبے میں نام حاصل کروا دیا ہے۔ اویس قادریاویس قادری ایک مشہور پاکستانی نعت خواں ہیں جن کی دلربا اور ملوس تلاوتوں کی بنا پر وہ عالمی شہرت حاصل کر چکے ہیں۔ نصرت فتح علی خانان کی دلکش قوالی پرفارمنسوں کے علاوہ، نصرت فتح علی خان نعتیہ تلاوت کے شعبے میں بھی اپنی صلاحیت کا اظہار کر چکے ہیں۔ صدیق اسماعیلصدیق اسماعیل ایک حمد اور نعت خواں ہیں اور پاکستان ٹیلی ویژن اور ریڈیو پاکستان پر 50 سال سے زیادہ عرصے سے حمد / نعت خوانی کر چکے ہیں۔ سید فصیح الدین سہروردیسید فصیح الدین سہروردی ایک معروف پاکستانی نعت خواں، منقبت خواں اور حمد خواں ہیں جو اردو، پنجابی، فارسی اور عربی میں نعت گوئی کرتے ہیں۔ مظفر وارثیمظفر وارثی جدید صدی کی چند گنی چنی آوازوں میں سے ایک اور عہد حاضر میں پاکستان کے نمایاں ترین شاعر اور نعت خواں ہیں۔


یوسف میمنالحاج محمد یوسف میمن اپنے مخصوص انداز اور طرز کی وجہ سے نعت خوانوں میں ایک الگ مقام رکھتے تھے۔


ناصر جہاںسید ناصر جہاں پاکستان کے معروف براڈ کاسٹر، نعت خواں اورسلام گزار تھے۔

 

 رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینے میں اپنی آمد پر گائے اشعار سن کر اپنی آرام گاہ سے باہر تشریف لائے اور ان بچیوں سے فرمایا کہ کیا تم محمدؐ سے محبت کرتی ہو؟ انہوں نے عرض کیا: اللہ کی قسم، یارسولؐ اللہ! آپ نے فرمایا: میں بھی اللہ کی قسم! تم سب سے محبت کرتا ہوں، آپ نے یہ جملہ تین مرتبہ ارشاد فرمایا، آپ ﷺنے ان بچیوں کو دعائیں بھی دیں۔ (سنن ابن ماجہ، رقم الحدیث، ۱۵۵۳، مسند ابی یعلی، رقم ۳۴۰۹)

آئیے اپنی زندگی کو نعتِ رسول ﷺ سے مزین کریں کہ اس سے بہتر کوئی ورد نہی؛ کوئی ذکر نہی۔ اوپر کی حدیث کے مطابق کیا خبر آقا کریم محمدﷺ ہماری ضمن میں ایسے ہی جذبات کا اعادہ کردیں۔ ہم تو غلام ابنِ غلام ہیں اور ہر عاشقِ رسول ﷺ کا اعجاز یہی ہے کہ آقا کریم ﷺ ہمیں اپنا کہہ دیں

اللهم صل على محمد و على آل محمد كما صليت على ابراهيم و على آل ابراهيم انك حميد مجيد 🌹 


اللهم بارك على محمد و على آل محمد كما باركت على ابراهيم و على آل ابراهيم انك حميد مجيد 🌹

More Posts