Muhammad Asif Raza 1 month ago
Muhammad Asif Raza #education

وہی خدا ہے

Allah is the omnipotent (all-powerful) being, meaning He has absolute control over everything created and can do whatever He wills. As the Creator and Sustainer, He is also deemed all-knowing (omniscient) and present everywhere (omnipresent). Al Quran is the final Holy Book revealed upon the Last of Prophets Hazrat Muhammad (PBUH). This write up in Urdu "وہی خدا ہے" is about a poem and message for every human being, particularly for Muslims.

أَعُوذُ بِاللّٰهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ

بِسۡمِ ٱللهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ

اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے


وہی خدا ہے


خلاصہ یہ کہ "خدا" فارسی زبان کا لفظ ہے جو اللہ تعالیٰ کی صفتِ ربوبیت (پروردگار) کو ظاہر کرتا ہے۔ فارسی میں "خدا" کے معنی مالک، پروردگار، آقا، اور خود آنے والی ہستی (یعنی خود وجود میں آنے والا) کے ہیں۔ یہ عربی زبان کے لفظ "رب" اور انگریزی کے لفظ "گاڈ" کا فارسی متبادل سمجھا جاتا ہے۔ خدا کا لفظ اردو اور فارسی زبان میں یہ لفظ تنہا استعمال ہونے پر اللہ سبحان تعالیٰ کی ذاتِ باری تعالیٰ کے لیے ہی استعمال ہوتا ہے۔

اوپر کی تعریف اس شخص کے لیے تو واضع ہوگی جو خدا کی ذات پریقین رکھنے والا ہو؛ مگر بہت سے لوگ اس زمین پر ایسے بستے ہیں جو پوچھتے ہیں کہ کون خدا؟ وہ کہاں ہے اور کیسا ہے؟ یہ سوالات انسانی تاریخ کے قدیم ترین اور اہم ترین سوالات ہیں۔ ان کا جواب مختلف عقائد اور مذاہب کے مطابق مختلف ہو سکتا ہے، لیکن ایک بنیادی اور جامع جواب جو اسلام (اور دیگر ابراہیمی مذاہب) پیش کرتا ہے، جیسے اس سوال کا کہ (خدا کون ہے؟)؛ وہ یہ ہے کہ:-۔

خدا (اللہ) وہ ذات ہے جس نے اس کائنات، زمین و آسمان اور انسانوں کو پیدا کیا۔ وہ سب کا خالق، مالک اور پالن ہار (رب) ہے۔ وہ واحد ہے، اس کا کوئی شریک نہیں۔ اور اسلام کی بنیاد آخری الہامی کلام قرآن ہے جسکی روشنی میں؛ سب سے واضع جواب سورہ اخلاص میں خدا کی پہچان بہترین طریقے سے بیان کی گئی ہے۔"کہہ دیجئے: وہ اللہ ہے، ایک ہے۔ اللہ بے نیاز ہے۔ نہ اس کی کوئی اولاد ہے، اور نہ وہ کسی کی اولاد ہے۔ اور نہ ہی اس کے برابر کا کوئی ہے"۔

خدا کی ذات زمان و مکان (وقت اور مقام) کی حدود سے ماورا ہے۔ وہ کائنات کی ہر جگہ موجود ہے، لیکن کسی ایک مخصوص جگہ یا شکل میں محدود نہیں۔ اور اسلام کی بنیادی تعلیم کے مطابق، وہ انسان کی شہ رگ سے بھی زیادہ قریب ہے۔ وہ عرش پر مستوی ہے (اپنی شان کے مطابق) لیکن اس کا علم، قدرت اور رحمت ہر جگہ ہے۔

وہ کیسا ہے؟ (خدا کیسا ہے؟) خدا کی ذات انسان کی سوچ اور تصور سے بالاتر ہے۔ وہ کسی بھی مخلوق کی طرح نہیں ہے۔ خدا انمول اور بے مثال ہے؛ وہ کسی شکل، تصویر یا مادی جسم میں نہیں ہے، لہذا کوئی بھی چیز اس کی حقیقت کو نہیں جان سکتی، لیکن اس کی صفات کے ذریعے اسے پہچانا جا سکتا ہے۔ وہ سب سے زیادہ مہربان (الرحمن) اور رحم کرنے والا (الرحیم) ہے۔ اور لامحدود قدرت کا حامل ہے؛ اور وہ ہر چیز پر قادر ہے اور سب کچھ جاننے والا (علیم) ہے۔

خدا وہ غیب کی ذات ہے، جو پوشدہ ہے؛ ہماری آنکھ جسے دیکھ ہی نہیں سکتی، بلکہ پوری کائنات اس کے جلوے کا بوجھ سہار نہیں سکتی ؛ یعنی خدا اس کائنات کے وقت اور مقام میں؛ جس میں ہم آج بسے ہوئے ہیں کبھی ظاہر نہیں ہوگا؛ لیکن اس نے اپنے آپ کو اپنے انبیاء اور کتابوں کے ذریعے متعارف کرایا ہے۔


خدا پوشیدہ ہوتے ہوئے بھی اپنی نشانیوں کے ذریعے ہر جگہ محسوس کیا جا سکتا ہے۔

یہ ایک انتہائی گہرائی میں جاکر سمجھنے کی بات ہے اور روحانی معاملہ ہے؛ جو اسلامی اور فلسفیانہ فکر کی عکاسی کرتا ہے۔ "خدا پوشیدہ ہوتے ہوئے بھی اپنی نشانیوں کے ذریعے ہر جگہ محسوس کیا جا سکتا ہے"۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اگرچہ خدا کو آنکھوں سے دیکھا نہیں جا سکتا (پوشیدہ ہے)، لیکن اس کے بنائے ہوئے کائنات کے نظارے، قدرت کے عجائبات، اور ہر ذرے میں موجود نظم و ضبط اس کے ہونے کا پتہ دیتے ہیں۔ قرآن کریم میں بھی اس حقیقت کی طرف کئی جگہ اشارہ کیا گیا ہے:-۔

آسمان، زمین، دن رات کا بدلنا، بارش، اور زندگی کے مناظر سب اس کے خالق ہونے کے گواہ ہیں۔ انسان کا اپنا وجود، اس کا شعور اور احساس بھی خدا کی پہچان کا ذریعہ ہے۔ جیسے ہوا نظر نہیں آتی مگر اس کا احساس اور اثر ہر جگہ محسوس ہوتا ہے، بالکل اسی طرح خالقِ کائنات اپنی مخلوقات میں اپنی صفات (علم، قدرت، رحمت) کے ذریعے محسوس ہوتا ہے۔ فلسفۂ وحدت الوجود اور صوفیانہ فکر میں بھی یہی بات کہی گئی ہے کہ کائنات کا ہر ذرہ اس کی جھلک دکھاتا ہے۔

اب آئیے مشہور شاعر مظفر وارثی کی حمد کا مطالعہ کرتے ہیں؛ جو ہمارے نفسِ مضمون کا واضع کرتا ہے۔ یہ کلام اللہ تعالیٰ کی وحدانیت، قدرت اور کائنات کے انتظام میں اس کی موجودگی کو انتہائی خوبصورت اور سادہ انداز میں بیان کرتا ہے:-۔

حمدِ باری تعالی کلام مظفر وارثی

کوئی تو ہے جو نظامِ ہستی چلا رہا ہے، وہی خدا ہے

دکھائی بھی جو نہ دے، نظر بھی جو آرہا ہے وہی خدا ہے

تلاش اُس کو نہ کر بتوں میں، وہ ہے بدلتی ہوئی رُتوں میں

جو دن کو رات اور رات کو دن بنا رہا ہے، وہی خدا ہے

وہی ہے مشرق وہی ہے مغرب، سفر کریں سب اُسی کی جانب

ہر آئینے میں جو عکس اپنا دکھا رہا ہے، وہی خدا ہے

کسی کو سوچوں نے کب سراہا، وہی ہوا جو خدا نے چاہا

جو اختیارِ بشر پہ پہرے بٹھا رہا ہے، وہی خدا ہے

نظر بھی رکھے، سماعتیں بھی، وہ جان لیتا ہے نیتیں بھی

جو خانہء لاشعور میں جگمگا رہا ہے، وہی خدا ہے

کسی کو تاجِ وقار بخشے، کسی کو ذلت کے غار بخشے

جو سب کے ماتھے پہ مہرِ قدرت لگا رہا ہے، وہی خدا ہے

سفید اُس کا سیاہ اُس کا، نفس نفس ہے گواہ اُس کا

جو شعلہء جاں جلا رہا ہے، بُجھا رہا ہے ، وہی خدا ہے


خدا بذاتِ خود نظروں سے پوشیدہ (غیب) ہے، لیکن کائنات کا سارا نظام، بدلتے موسم، اور کائنات کے ہر ذرے میں اس کی کاریگری دکھائی دے رہی ہے۔ یہ کائنات کی ہر چیز میں اس کی قدرت کی موجودگی کا اظہار ہے۔ ان اشعار میں اللہ تعالیٰ کی وحدانیت اور قدرت کو بیان کیا گیا ہے۔

خدا کو بے جان مورتوں یا بتوں میں مت تلاش کرو، وہ تو کائنات میں ہونے والی تبدیلیوں، موسموں کے بدلنے، اور دن رات کے نظام میں موجود ہے۔ یعنی خدا کی نشانی اس کی تخلیق میں نظر آتی ہے۔

کائنات کے تمام گوشے، مشرق و مغرب، سب اللہ کی ملکیت اور اس کے قبضے میں ہیں۔ تمام مخلوقات بالآخر اللہ ہی کی طرف رجوع کرتی ہیں اور اسی کے حکم کے تابع ہیں۔

: انسان کتنا ہی سوچ بچار کر لے، منصوبے بنا لے، لیکن صرف سوچنے سے کچھ نہیں ہوتا۔ " اصل میں وہی ہوتا ہے جو اللہ تعالیٰ کی مرضی ہوتی ہے۔ انسان کی عقل اور اختیار محدود ہے، جبکہ خدا کا ارادہ اور قدرت مطلق ہے۔ یہ شعر انسان کو عاجزی اور توکل (خدا پر بھروسہ) سکھاتا ہے۔

یہ شعر ("نظر بھی رکھے، سماعتیں بھی، وہ جان لیتا ہے نیتیں بھی") اللہ تعالیٰ کی صفتِ "عالم الغیب" (سب کچھ جاننے والا) کو بیان کرتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ اللہ تعالیٰ صرف ہماری ظاہری اعمال اور گفتگو (نظر اور سماعت) سے واقف نہیں، بلکہ وہ ہمارے دلوں کے ارادے، چھپی ہوئی نیتیں اور لاشعور (جس چیز کا ہمیں خود بھی علم نہیں) میں چھپی باتیں بھی جانتا ہے۔

اس شعر میں (کسی کو تاجِ وقار بخشے، کسی کو ذلت کے غار بخشے) خدا کی قدرتِ کاملہ کا ذکر ہے کہ وہ جسے چاہے عزت عطا فرمائے (تاجِ وقار) اور جسے چاہے ذلت کے گڑھے میں گرا دے۔ کائنات کے تمام معاملات، عزت و ذلت اور عروج و زوال اسی کے ہاتھ میں ہیں اور وہی حقیقی حکمران ہے۔

اللہ سبحان تعالی تمام "سفید و سیاہ" کا ماخذ ہے؛ یعنی دن اور رات، یا زندگی کے تمام اچھے اور برے حالات اس کی نگرانی میں ہوتے ہیں جس کی گواہی نفس نفس؛ ہر سانس، ہر لمحہ بنتا ہے۔ مفہوم یہ ہے کہ کائنات میں دن رات کا بدلنا، زندگی اور موت کا سلسلہ، اور ہر سانس کا چلنا اسی اللہ تعالیٰ کی گواہی دیتا ہے۔ وہی ذات ہے جو زندگی بخشتی (شعلہء جاں جلانا) اور موت دیتی (بجھانا) ہے، اور وہی حقیقی خدا ہے۔


خدائے بزرگ و برتر مرحوم مظفر وارثی کی ایک شاندار حمد قلم زد کرنے کے صدقے مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں ٹھکانہ عطا فرمائے۔ آج ساری اردو زبان کی دنیا میں یہ حمد اکثر اللہ کی قدرت اور ہر چیز پر محیط علم کو بیان کرنے کے لیے پڑھی جاتی ہے۔ آمین ثم آمین۔ لیکن کیا یہ کلام محض شاعرانہ باتیں ہیں جیسے اکثر شاعر کر بیٹھتے ہیں؟ ایسا نہیں ہے کیونکہ اللہ تعالی کی ذاتِ بابرکت و کمال کی مکمل تعریف تو ممکن ہی نہیں ہے؛ اور خدائے مہربان نے خود اپنے قران میں ہمیں کیا کیا بتایا ہے؛ مختصرا" دیکھ لیتے ہیں؟

اور وہ ہر چیز پرنگہبان ہے۔ نگاہیں اس کا احاطہ نہیں کر سکتیں اور وہ سب نگاہوں کا احاطہ کیے ہوئے ہے، اور وہ بڑا باریک بین بڑا باخبرہے۔ (الأنعام، 6/ 102-103)۔

بے شک اللہ خوب سننے والا خوب دیکھنے والا ہے۔ (الحج، 22/ 75)۔

"اور اللہ تمہارے اعمال سے خوب خبردار ہے"۔ (المنفقون:11)۔

"اور اللہ ہر چیز پر گواہ ہے"یا "اور اللہ ہر چیز سے واقف/حاضر ناظر ہے" (سورہ المجادلہ: 6) ۔

"إِنَّ اللَّهَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ" (سورۃ الانفال: 75، سورۃ النساء: 176 وغیرہ)۔ "بے شک اللہ ہر چیز کو جاننے والا ہے۔"۔


اے برادرانِ و ہمشیرانِ اسلام؛ ہم نے پڑھا کہ اللہ تعالی وہ خدائے مطلق؛ یکتا اور تنہا ہے اور بڑی باریک بینی سے ہر شے کا علم رکھنے والا؛ خوب سننے والا اور دیکھنے والے ہے۔ اور اللہ کریم نے قرآن کریم کی سورہ المجادلہ کی آیت نمبر 22 کے آخری حصہ میں فرمایا ہے کہ

"أَلَا إِنَّ حِزْبَ اللَّهِ هُمُ الْمُفْلِحُونَ" (سنو! بے شک اللہ ہی کا لشکر کامیاب ہونے والا ہے)۔ یہاں "حزب اللہ" سے مراد اللہ کے وہ بندے ہیں جو عزت و کرامت پانے والے اور آخرت میں کامیاب ہیں۔ "حزب اللہ" وہ لوگ ہیں جن کے دلوں میں اللہ نے ایمان لکھ دیا ہے اور اپنی نصرت سے ان کی تائید کی ہے۔


یہ ہند کے فرقہ ساز اقبال آزری کر رہے ہیں گویا

بچا کے دامن بتوں سے اپنا غبارِ راہِ حجاز ہو جا

بانگِ درا کی نظم "پیامِ عشق" کے اس آخری شعر میں علامہ اقبال اپنے عہد میں ہندی مسلمانوں؛ جنکو "حزب اللہ" ہونا چاہیے تھا مگر وہ ظلم کی حد تک فرقہ پرستی میں مبتلا تھے؛ چنانچہ اقبال انکی حالت کو آزری اور بت تراشی کے علاوہ بت پرستی سے تعبیر کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ان لوگوں کا یہ رویہ افسوسناک ہے لہذا بہتر یہی ہے کہ اس نوع کی بت پرستی سے دامن بچا کر مدینہ کی راہ اختیار کی جائے اور وہیں زندگی گزار دی جائے ۔ اس شعر کے ذریعے اقبال امتِ مسلمہ کو توحیدِ خالص اور عشقِ مصطفیٰؐ کی طرف واپس لوٹنے کا پیغام دیا ہے۔

علامہ اقبال امتِ مسلمہ کو مخاطب کر کے فرماتے ہیں کہ اے مسلمانو! دنیاوی خواہشات، باطل نظریات اور بتانِ رنگ و بو (مادہ پرستی) سے اپنے دامن کو بچاؤ اور ان سے دور ہو جاؤ۔ اور دنیا کے جھوٹے سہارے چھوڑ کر حجاز کی راہ کا غبار بن جاؤ، یعنی عشقِ رسولؐ ﷺ میں عاجزی اختیار کرو؛ اور صرف ایک اللہ سے رشتہ قائم رکھو تاکہ تمہیں ابدی عزت اور لایزال طاقت حاصل ہو سکے۔ یعنی اللہ تعالی کی بندگی اور آقا محمدﷺ سے عشق، کامیابی اور نجات کا راستہ ہے۔


عزیزان گرامی؛ اللہ تعالی اتنا اعلی ارفع رحمان و رحیم ہے کہ انسان سوائے اس کے کسی اور شے سے محبت نہ کرے مگر ایسا ہوتا نہیں ہے۔ کیوں؟اللہ تعالی کی بے پناہ محبت، رحمت اور شفقت کا تقاضا یہی ہے کہ انسان صرف اسی سے محبت کرے۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ انسان دنیاوی اشیاء اور رشتوں سے بھی محبت کرتا ہے۔ خود قرآن اس پر کیا فرماتا ہے؛ یہ غور کرنے کی بات ہے؟

انسان کو جذبات اور خواہشات کے ساتھ پیدا کیا گیا ہے۔ قرآن پاک میں نفسِ امارہ (برائی پر اکسانے والا نفس) کا ذکر ہے جو انسان کو دنیاوی لذتوں کی طرف مائل کرتا ہے۔ یہ خواہشات انسان کی آزمائش کا حصہ ہیں [القرآن، سورہ یوسف، آیت 53 ]۔

دنیا کی حقیقت ایک امتحان گاہ کی ہے۔ اگر انسان کو صرف اور صرف اللہ ہی سے محبت ہوتی اور دنیا کی کوئی چیز اسے اپنی طرف نہ کھینچتی، تو امتحان (آزمائش) کا مقصد ہی ختم ہو جاتا۔ اللہ نے دنیا کی زینت (رشتہ، مال، اولاد) انسان کے لیے بنائی ہے تاکہ دیکھا جائے کہ وہ ان کا استعمال کیسے کرتا ہے [القرآن، سورہ کہف، آیت 7]۔

اسلام یہ نہیں کہتا کہ اللہ کے سوا کسی اور سے محبت نہ کرو (کیونکہ والدین، بیوی، بچوں سے محبت فطری ہے)، بلکہ یہ کہتا ہے کہ سب سے زیادہ محبت اللہ سے ہو۔ اگر دنیاوی محبت اللہ کی محبت پر غالب آ جائے، تو یہ خرابی ہے۔ قرآن میں کہا گیا ہے کہ ایمان والوں کی محبت سب سے زیادہ اللہ کے لیے ہوتی ہے [القرآن، سورہ البقرہ، آیت 165]۔

شیطان نے انسان کو راہِ راست سے بھٹکانے اور اسے دنیا کی محبت میں گرفتار کرنے کا چیلنج دیا ہے۔ وہ دنیاوی اشیاء کو انسان کی نظر میں خوشنما بنا کر پیش کرتا ہے تاکہ وہ اصل مقصد (خالق کی محبت) سے دور ہو جائے [ القرآن، سورہ الحجر، آیت 39]۔

انسان کی آنکھیں ان چیزوں کو دیکھتی ہیں جو اس کے سامنے ہیں۔ رزق، گھر، اور عزیز و اقارب ظاہری طور پر انسان کے لیے سکون کا باعث بنتے ہیں۔ اللہ تعالی نظر نہیں آتا (اس دنیا میں)، اس لیے انسان کو اللہ سے محبت کرنے کے لیے ایمان، عقل اور معرفت کی ضرورت ہوتی ہے، جو محنت طلب کام ہے۔ انسان کا دنیا سے محبت کرنا فطری ہے، لیکن حقیقی محبت اللہ کے لیے ہونی چاہیے۔ جب انسان دنیا کی محبت میں اندھا ہو کر اللہ کو بھول جاتا ہے، تب یہ خرابی پیدا ہوتی ہے۔ اصل کامیابی یہ ہے کہ دنیا کو استعمال کیا جائے لیکن دل میں اللہ کی محبت کو سب سے اونچا مقام دیا جائے۔


ہوئی نہ عام جہاں میں کبھی حکومتِ عشق

سبب یہ ہے کہ محبّت زمانہ ساز نہیں

علامہ محمد اقبال اپنی کتاب بالِ جبریل کی غزل کے ایک شعر میں کہتے ہیں کہ دنیا میں کبھی بھی عشقِ کو وہ مقام یا غلبہ حاصل نہیں ہوا جو اسے ہونا چاہیے تھا۔ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ عشق، جو کہ خالص اور سچا جذبہ ہے، دنیا داری، مفاد پرستی اور منافقت سے بالکل ناآشنا ہوتا ہے۔ عشقِ حقیقی نہ تو حالات کے مطابق رنگ بدلتا ہے، نہ ہی موقع پرستی کا قائل ہوتا ہے۔ جبکہ دنیا کا نظام زیادہ تر خود غرضی، چالاکی اور مصلحت پر مبنی ہے، اس لیے عشق جیسا پاکیزہ اور بےلوث جذبہ عام نہیں ہو سکتا۔ اقبال کے نزدیک عشق اُن ہی دلوں میں جگہ پاتا ہے جو صداقت، وفا، قربانی اور روحانی بلندیوں سے آشنا ہوتے ہیں، اور ایسے لوگ ہر زمانے میں کم ہی ہوتے ہیں۔ اس لیے عشق کی "حکومت" یعنی اس کی بالا دستی دنیا میں قائم نہ ہو سکی۔ یہ شعر ہمیں دعوت دیتا ہے کہ ہم خود کو عشقِ حقیقی کے قابل بنائیں، نہ کہ زمانہ ساز بن کر دنیا کے دھارے میں بہہ جائیں۔

اختتامی کلمات

کائنات میں سورج، چاند، ستاروں، اور سیاروں کی گردش، موسموں کا بدلنا، اور زندگی کا توازن یہ بتاتا ہے کہ اسے چلانے والی کوئی ایک عظیم اور بااختیار ہستی ہے۔ صرف پیدا کر دینا کافی نہیں، بلکہ ہر لمحہ کائنات کی ہر چیز کو سنبھالے رکھنا (رزق دینا، موت و حیات کا نظام) خدا کی ربوبیت کی دلیل ہے۔ اتنی بڑی اور پیچیدہ کائنات خود بخود یا اتفاق سے نہیں چل سکتی۔ اتنے بہترین نظام کے پیچھے ایک دانا حکیم اور قادر (طاقت مطلق) ہستی کا ہونا عقلی طور پر ضروری ہے۔ قرآن مجید میں بھی اسی حقیقت کی طرف اشارہ کیا گیا ہے کہ زمین و آسمان کا نظام اسی کے حکم سے چل رہا ہے۔ یقیناً، وہی ایک خدا عبادت، تعریف اور شکر گزاری کے لائق ہے۔

"أَلَا إِنَّ حِزْبَ اللَّهِ هُمُ الْمُفْلِحُونَ" (سنو! بے شک اللہ ہی کا لشکر کامیاب ہونے والا ہے)۔ یہاں "حزب اللہ" سے مراد اللہ کے وہ بندے ہیں جو عزت و کرامت پانے والے اور آخرت میں کامیاب ہیں۔ "حزب اللہ" عشق والےلوگ ہیں؛ جوخالص اور سچےجذبے والے ہوتے ہیں، دنیا داری، مفاد پرستی اور منافقت سے بالکل ناآشنا؛ جن کے دلوں میں اللہ نے ایمان لکھ دیا ہے اور اپنی نصرت سے ان کی تائید کی ہے۔

اس ساری کائنات کا نظام جو چلا رہا ہے؛ وہی خدا ہے؛ اور اے خدا کے بندو؛ عشقِ رسولؐ ﷺ میں عاجزی اختیار کرو؛ اور صرف ایک اللہ سے رشتہ قائم رکھو تاکہ تمہیں ابدی عزت اور لایزال طاقت حاصل ہو سکے۔ اس ساری کائنات میں ہر عزت کا مالک اور ساری تعریف کے قابل صرف ایک ہے؛ جو سارا نظام چلا رہا ہے؛ وہی خدا ہے؛ وہی خدا ہے؛ وہی خدا ہے۔



0
144

Buy Apple Pay Business Account: The Complete Expert Guide (2026 Editio...

Buy Apple Pay Business Account: The Complete Expert Guide (2026 Edition) Apple Pay has be...

defaultuser.png
[email protected]
9 seconds ago

Buy BingX Account Report Scam: The Complete Expert Guide to Protecting...

Buy BingX Account Report Scam: The Complete Expert Guide to Protecting Yourself Online tr...

defaultuser.png
[email protected]
11 seconds ago

Buy BingX Account Pressure Selling Scam: The Complete Expert Guide

Buy BingX Account Pressure Selling Scam: The Complete Expert Guide The rise of cryptocurr...

defaultuser.png
[email protected]
20 seconds ago

Buy BingX Account Fraud Help: The Complete Expert Guide

Buy BingX Account Fraud Help: The Complete Expert Guide Online trading platforms like Bin...

defaultuser.png
[email protected]
34 seconds ago

Buy BingX Account No Questions Asked Scam – The Complete Expert Guide

Buy BingX Account No Questions Asked Scam – The Complete Expert Guide The world of crypto...

defaultuser.png
[email protected]
44 seconds ago