Muhammad Asif Raza 5 months ago
Muhammad Asif Raza #events

نان فائلر کی سزا؛ عوام دوست بجٹ

مملکت خداداد پاکستان کا مالی سال جولائی تا جون چلتا ہے اور ہر سال ماہِ جون میں بجٹ آتا ہے، جس میں سال بھر کے لیے مملکت کے امورحکومت کا سالانہ تخمینہ دیا جاتا ہے۔ حکومت پاکستان کے خزانہ کے امور پر حاکموں نے کثھ عرصے سے فائلر اور نان فائلر کی اصطلاح استعمال کرنا شروع کیا ہے اور عجیب و غریب منطق و دلائل سے کلرکوں تک کو ٹیکس کے دائرہ کار میں لے آئے ہیں۔ اس کے نیجے میں جو اندودہناک مسائل جنم لے رہے ہیں؛ اس کے ایک جھلک اس تحریر میں ملے گی ۔ یہ تحریر لیفٹیننٹ کرنل ابرار خان (ریٹائرڈ) نے قلم زد کیا ہے۔

نان فائلر کی سزا


نان فائلر کے لیے میمز سے باہر بھی ایک دنیا ہے جیسے کرنل ابرار خان کے قلم نے آپ تک پہنچانے کی ایک ادنیٰ سی کوشش کی ہے۔۔۔


سلیم احمد جو تعلیمی قابلیت کے اعتبار سے ماسٹر کی ڈگری کے حامل ہیں اور پچھلے چھ سال سے ایک پرائیویٹ فرم میں سپروائزر کی ڈیوٹی پوری لگن اور ایمانداری سے سر انجام دے رہے ہیں۔ 


وہ کراچی کے ایک گنجان آباد علاقے میں واقع ایک چھوٹے سے فلیٹ میں رہائش پذیر ہیں۔ اپنی تنخواہ کے حساب سے وہ بغیر لفٹ والی چار منزلہ عمارت کی آخری منزل پہ ہی رہ سکتے ہیں۔ ان کے بیمار اور پیرانہ سال والدین صرف اسپتال جانے کے لیے ہی گھر سے باہر نکلتے ہیں۔ 


سلیم احمد کی قلیل سی تنخواہ سے انکم ٹیکس کی کٹوتی کے بعد جو تنخواہ ان کے ہاتھ میں آتی ہے اس کا بڑا حصّہ گھر کے کرائے، بجلی، گیس اور پانی کے بلوں کی نذر ہو جاتا ہے۔ وہ شدید گرمی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ بھی برداشت کرتے ہیں۔ اور موجودہ حالات میں گیس کی بندش کے باعث ایل پی جی کا سلنڈر بھی استعمال کرتے ہیں۔ اس کا خرچہ تو ایک طرف اس سلنڈر کو چوتھی منزل تک پہنچانا ہی کسی معرکے سے کم نہیں۔ 


سلیم احمد کے بچے گھر کے نزدیک جس اسکول میں تعلیم حاصل کرتے ہیں اس کی فیس کے ادائیگی اور کتابوں کا خرچہ جب تنخواہ سے نکالا جاتا ہے تو اس کے بعد ان کے پاس صرف پریشانی ہی بچتی ہے۔ 


بیمار والدین اپنی بیماری اور درد کو چھپا کر بچوں پہ مزید خرچوں کا بوجھ نہیں ڈالتے۔۔۔


سیر و تفریح کیا ہوتی ہے یہ تو وہ کب کے بھول ہی چکے ہیں۔ بچوں کی سب سے بڑی تفریح کمرے کی کھڑکی سے نیچے نظر آنے والا منظر ہی ہوتا ہے۔ 


شام کو بجلی کی بچت کے لیے گھر کی ساری روشنیاں اور پنکھے بند کر وہ ایک ہی کمرے کی کھڑکی کھول کر بیٹھ جاتے ہیں۔ 


دال اور سبزی کو مختلف طریقوں سے پکا کر منہ کا ذائقہ تبدیل ہو جاتا ہے۔ گھر میں چینی کا استعمال یہ کہہ کر نہیں کیا جاتا کہ یہ صحت کے لیے اچھی نہیں۔ گوشت سے بھی تو کولیسٹرول زیادہ ہو جاتا ہے۔ تربوز کو سرخ رنگ کے ٹیکے لگائے جاتے ہیں گویا وہ مضرِ صحت قرار پایا۔ آم سے جگر پہ گرمی ہو جاتی ہے۔۔۔


مہینے کی پہلی تاریخ سے دس تاریخ تک فلیٹ کا کرایہ، مینٹیننس چارجز، دودھ کا بل، اسکول کی فیس، بجلی، پانی اور گیس کے بل دینے کے بعد اگلے بیس دن گزارنے کا فن صرف سلیم احمد اور ان جیسے ناجانے کتنے ہی اور پاکستانیوں کو ہی آتا ہے۔۔۔


حکومت کی طرف سے مہیاء کی گئی سہولیات جس میں مفت بجلی و گیس کے یونٹس، یورپی ممالک کے اسپتالوں میں علاج کی سہولت، 24 گھنٹے صاف اور میٹھے پانی کی فراہمی، کیمرج اسکولوں جیسے میعاری اسکولوں میں بچوں کی مفت تعلیم کے باوجود یہ سلیم احمد جیسا طبقہ نان فائلر ہے۔ کیونکہ سلیم نان فائلر ہے باوجود اس کے کہ حکومت نے ان کو تمام تر بنیادی سہولیات مہیاء کی ہوئی ہیں، اس لیے سلیم احمد اور اس جیسے تمام نان فائلر حضرات کو اس جرم کی سزا تو ملنی ہی چاہیے۔۔۔لہٰذا حکومت کو ان کی وہ کھڑکی بند کر دینی چاہیے جہاں سے سلیم احمد کے بچے مفت کی تفریح کرتے ہیں۔۔۔۔


لیفٹیننٹ کرنل ابرار خان (ریٹائرڈ)

کراچی

15 جون 2024


🪀: 0340 4303030

📧: khanabrar30c@gmail.com

مہنگائی نے مار ڈالا، اچھے اچھوں کا گزارہ دشوار!

ان کا کیا جنہیں موت نے نہیں بلکہ زندگی نے مارا؟

0
322
یروشلم فی القرآن؛ از شیخ عمران این حسین اردو ترجمہ حصہ اول باب پنجم

یروشلم فی القرآن؛ از شیخ عمران این حسین اردو ترجمہ حصہ اول باب پنجم

1714584133.jpg
Muhammad Asif Raza
11 months ago
Dumpster Rental Wylie TX

Dumpster Rental Wylie TX

defaultuser.png
Trash formers
6 days ago
Visiting Card Printing in Dubai

Visiting Card Printing in Dubai

1728542117.png
visitingcardindubai
1 month ago
Exploring Qurs-e-Supari Tablet: An Ayurvedic Approach to Women's Reproductive Health

Exploring Qurs-e-Supari Tablet: An Ayurvedic Approach to Women's Repro...

defaultuser.png
Ghulam Hussain
1 year ago
Why You Need the Best Mobile App Development Services?

Why You Need the Best Mobile App Development Services?

1725875417.jpg
Kendall Smith
2 months ago