Mohaimina... @mohaimina-yasmeen 5 months ago صلی اللہ علیہ وسلم
Naat is a devotional poetic expression from the devotees for seeking blessings of Hazrat Muhammad ﷺ; Prophet of Islam. Urdu language is the lingua franca of the Muslims of Sub Continent Indo-Pak and thousands of poets have rendered their submissions, which are recited by the Muslims day in day out on regular basis. This write up is about a Naat "میری جانب بھی ہو اک نگاہِ کرم، اے شفیع الواریٰ، خاتم الانبیاء" from poet Meraj Jami.
بِسۡمِ ٱللهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے
نعتِ رسولِ مقبول خاتم الانبیاء محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
شاعر: معراج جامی
میری جانب بھی ہو اک نگاہِ کرم، اے شفیع الواریٰ، خاتم الانبیاء
آپ نورِ ازل، آپ شمعِ حرم، آپ شمس الضحٰی، خاتم الانبیاء
آپ ہیں حق نگر، آپ ہیں حق رساں، سدرۃ المنتہٰی آپ کے زیرِ پا
آپ ہیں مظہرِ ذاتِ رب العٰلی، رہبرِ حق نما، خاتم الانبیاء
اے فصیح البیاں، اے بلیغ اللساں، اے وحید الزماں ماورائے گماں
آپ کا نور ہے از کراں تا کراں، شاہدِ کبریا، خاتم الانبیاء
مرسلِ مرسلاں، سرورِ عرشیاں، ہادیِ انس و جاں، مقبلِ مقبلاں
آپ کی ذات ہے باعثِ کُن فکاں، رازِ ارض و سما خاتم الانبیاء
آپ فخرِ عجم آپ شانِ عرب، آپ فضلِ اتم، آپ رحمت لقب
سرورِ ذی حشم، شاہ والا نسب، مرتضٰی، مجتبٰی، خاتم الانبیاء
آپ ہیں وجہِ تخلیقِ کون و مکاں، آپ کے دم سے ہیں یہ زمیں آسماں
آپ ہیں بےنشانی کا بیّن نشاں، اے شہ دوسرا، خاتم الانبیاء
آپ کے سر پہ لولاک کا تاج ہے، آپ ہی کو فقط فخرِ معراج ہے
آپ کے ہاتھ اسلام کی لاج ہے، یا نبی مصطفٰی خاتم الانبیاء
اس نعتِ رسولِ مقبول خاتم الانبیاء محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جس کے شاعر جناب معراج جامی ہیں کی تشریح پیش کی جاتی ہے۔
میری جانب بھی ہو اک نگاہِ کرم، اے شفیع الواریٰ، خاتم الانبیاء
آپ نورِ ازل، آپ شمعِ حرم، آپ شمس الضحٰی، خاتم الانبیاء
میرے آقا محمدﷺ؛ آپ ہیں بڑی شان والے؛ ساری شانوں کے تاج والے، ایک کرم کی نگاہ اس عاجز بندے کی طرف بھی ہو کہ میں آپﷺ کا غلام ابن غلام ہوں۔
شفیع الواریٰ: تمام مخلوقات (انس و جن) کی سفارش کرنے والے۔ خاتم الانبیاء: نبوت کا سلسلہ ختم کرنے والے
آپ نورِ ازل، آپ وہ نور ہیں جو ازل سے ہے؛ "ازل" عربی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی "ایسا زمانہ جس کی کوئی ابتدا نہ ہو" کے ہیں، یعنی وہ وقت جو آفرینش (تخلیق) سے بھی پہلے سے موجود ہو۔ یہ قدیمیت، ہمیشگی اور ابتدا کا نقطہ کو ظاہر کرتا ہے۔
آپ شمعِ حرم، حرم سے مراد وہ مقدس، محترم اور ممنوعہ حدود والا علاقہ ہے جہاں تعظیم کے طور پر مخصوص کاموں (جیسے شکار، خونریزی) کی ممانعت ہوتی ہے۔ اسلامی اصطلاح میں، اس سے مراد خاص طور پر مکہ مکرمہ (مسجد الحرام) اور مدینہ منورہ (مسجد نبوی) کا علاقہ ہے؛ بیت المقدس میں مسجد اقصی کے احاطے کو بھی حرم کہا جاتا ہے۔ یہ ارضِ مقدسہ انتہائی قابلِ احترام سمجھی جاتی ہیں۔
آپ شمس الضحٰی، یعنی ہر روشن شے کی سورج جیسی تابناکی آپ ہیں۔
خاتم الانبیاء: اے انبیاء کے آخر (خاتم النبیین)۔
آپ ہیں حق نگر، آپ ہیں حق رساں، سدرۃ المنتہٰی آپ کے زیرِ پا
آپ ہیں مظہرِ ذاتِ رب العٰلی، رہبرِ حق نما، خاتم الانبیاء
میرے آقا محمدﷺ؛ آپ ہیں "حق نگر"؛ آپ سچی بات پر نظر رکھنے والے ہیں، دوسرے کے حقوق کو پہچاننے والے ہیں۔
آپ "حق رساں" ہیں؛ یعنی سچائی، حق یا انصاف تک پہنچانے والے، یا حق پہنچانے والے۔ یعنی رہنمائی کرنے والے، نیکی کی راہ دکھانے والے، یہ "حق رسی" (انصاف تک رسائی) کی بات ہے۔
سدرہ کا معنی ہے بیری کادرخت ؛ المنتہٰی کا مقامِ اولیٰ عالمِ مکان کی آخری حد اور لامکاں کا ابتدائی کنارہ ہے؛ اور کوئی ذی روح اس سے آے نہیں جاسکتی؛ مگر آقا کریم تن تنہا اس سے آگے گئے۔ اور اللہ سبحان تعالی سے قاب قوسین ملاقات فرمائی۔
میرے آقا محمدﷺ؛ آپ ہیں مظہرِ ذاتِ رب العٰلی؛ " رب العلي " سے مراد وہ ذات ہے جو مطلق طور پر ہر اعتبار سے اعلی ہے، اور آپ کی ذات اللہ الأعلى پالنہار کے مظہر ہے؛اور آپﷺ رہبرِ حق نما ہیں کہ اللہ حق ہےاور الأعلى ذات کی طرف آپ رہنمائی کرتے ہیں، خاتم الانبیاء
اے فصیح البیاں، اے بلیغ اللساں، اے وحید الزماں ماورائے گماں
آپ کا نور ہے از کراں تا کراں، شاہدِ کبریا، خاتم الانبیاء
میرے آقا محمدﷺ؛ آپ ہیں خوش بیان، شیریں کلام والے، فصاحت سے کلام کرنے والے، آپ کے بیان میں سلاست اور روانی ہے؛ آپﷺ کے کلام میں فصاحت و بلاغت ہے؛ اورآپ کی زبان جامع اور معنی خیز ہے؛ آپﷺ "پر زمانے میں اکیلے"، "اپنے وقت کے بے نظیر" یا "زمانے سے یگانہ" ہیں۔ اے نبی آپﷺ کی ذات کسی شک شبہ، احتمال، وہم خیال، قیاس سے ماسوا ہے یعنی تمام مخلوقات اورموجودات سے بجز ہے اور بلند ہے۔
میرے آقا محمدﷺ؛ آپ کا نور ایک کنارے سے دوسرے کنارے تک، ہر طرف، چاروں طرف یا شروع سے آخر تک تمام تر وسعت پر محیط ہے۔ یعنی یہاں سے وہاں تک، تمام حدود میں، کُل پرنور پھیلا ہوا ہے۔ آپ ﷺ ہی تو ہیں اللہ تعالی کے شاہد ؛ اللی تعالی سے ملاقات کرنے والے شبِ معراج کی رات والے ہیں۔ خاتم الانبیاء: اے انبیاء کے آخر (خاتم النبیین)۔
مرسلِ مرسلاں، سرورِ عرشیاں، ہادیِ انس و جاں، مقبلِ مقبلاں
آپ کی ذات ہے باعثِ کُن فکاں، رازِ ارض و سما خاتم الانبیاء
میرے آقا محمدﷺ؛ آپ تمام رسولوں کے رسول ہیں۔ یعنی تاجدار رسالت ہیں۔ اور تمام عرش والوں یعنی فرشتوں کے بھی سردار ہیں۔ اور تمام انسانوں اور جاندار کو ہدایت پہنچانے والے ہیں۔ اور تمام خدا کے ماننے والوں میں مقبول ترین یقین رکھنے والے ہیں۔
میرے آقا محمدﷺ؛ آپ کی ذات اس کائنات کی تخلیق کا باعث ہے۔ کہ اللہ تعالی جب چاہتا ہے کہتا ہے ہوجا اور وہ ظہور پذیر ہوجاتا ہے؛ اور اللہ تعالی آپﷺ کی چاہت پر کن فرماتا ہے۔ اور اسی وجہ سے آپ اس زمین اور آسمان کے سب رازوں سے واقف ہیں۔ خاتم الانبیاء: اے انبیاء کے آخر (خاتم النبیین)۔
آپ فخرِ عجم آپ شانِ عرب، آپ فضلِ اتم، آپ رحمت لقب
سرورِ ذی حشم، شاہ والا نسب، مرتضٰی، مجتبٰی، خاتم الانبیاء
میرے آقا محمدﷺ؛ آپ فخرِ عجم: (اے نبی! آپ عجم یعنی غیر عربی والوں کا فخر ہیں۔ آپﷺ عرب کی شان ہیں۔ آپ فضلِ اتم ہعنی انتہا ک رحمت ہیں۔ آپ رحمت لقب ہیں؛ آپ کو رحمت کا لقب ملا ہے؛ یعنی آپﷺ رحمت اللعالمین ہیں۔
آپﷺ سرورِ ذی حشم؛ باعظمت سردار ہیں۔ آپﷺ شاہ والا نسب؛ اے عالی نسب بادشاہ؛ کہ ہر نسب سے بڑا آپکا نسب ہے۔۔ مرتضٰی مجتبٰی: اے مرتضٰی (پسندیدہ) و مجتبٰی (منتخب)۔ خاتم الانبیاء: اے انبیاء کے آخر (خاتم النبیین)۔
آپ ہیں وجہِ تخلیقِ کون و مکاں، آپ کے دم سے ہیں یہ زمیں آسماں
آپ ہیں بےنشانی کا بیّن نشاں، اے شہ دوسرا، خاتم الانبیاء
میرے آقا محمدﷺ؛ آپ کی ذات اس کائنات جو دیکھی جاسکتی ہے اور وہ بھی جس کو نظر پکڑ نہیں سکتی، کی تخلیق کی وجہ ہیں۔ اور آپﷺ کے دم سے یہ سب تام جھام جاری ہے۔
آپﷺ بے نشانی کا واضع نشان ہیں یعنی اللہ تعالی جس کو دیکھا نہیں جاسکتا اور آپﷺ کی ذات میں اللہ تعالی کی ذات دکھتی ہے۔ اورآپﷺ دونوں جہانوں کی سرداراور شاہ ہیں۔ خاتم الانبیاء: اے انبیاء کے آخر (خاتم النبیین)۔
آپ کے سر پہ لولاک کا تاج ہے، آپ ہی کو فقط فخرِ معراج ہے
آپ کے ہاتھ اسلام کی لاج ہے، یا نبی مصطفٰی خاتم الانبیاء
میرے آقا محمدﷺ؛ آپ لولاک کا تاج ہیں یعنی " لَوْلاکَ لَما خَلَفْتُ الْاَفْلاکَ " (یعنی اگر نہ ہوتی تیری ذات (اے محمدؐ) البتہ میں پیدا نہ کرتا آسمانوں کو)۔ اور آپ ہی کو صرف معراج کی سعادت حاصل ہوئی ہے۔ اور اے میرے آقا محمدﷺ؛ آپ کی باعث دینِ اسلام کو عروج ملا ہے۔ اور اے میرے آقا محمدﷺ آپ اللہ تعالی کے "چُنے ہوئے نبی" اور"برگزیدہ رسول" ہیں۔ اور خاتم الانبیاء یعنی انبیاء کے آخری ہی (خاتم النبیین) ہیں۔
اللهم صل على محمد و على آل محمد كما صليت على ابراهيم و على آل ابراهيم انك حميد مجيد 🌹
اللهم بارك على محمد و على آل محمد كما باركت على ابراهيم و على آل ابراهيم انك حميد مجيد 🌹
Explore how managed analytics services help enterprises improve data quality, governance,...
Congniflo is a daily dietary supplement formulated to support memory, focus, mental clarit...