مثالی ریاست: انسانی جنگل یا لیویاتھان

Alexander Dugin is a renowned Russian philosopher and public activist, doctor of Sociology, Political sciences and Philosophy; who in a recent post has reflected that the basis of western civilization may be a cause of its own down fall. This write up in Urdu "مثالی ریاست: انسانی جنگل یا لیویاتھان" is a translation of Alexander Dugin's post and with additional comments for the readers as well.

Jul 22, 2025 - Muhammad Asif Raza

بِسۡمِ ٱللهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ

اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے

 

مثالی ریاست: انسانی جنگل یا لیویاتھان

 

آئیے ہم اس بات کا بغور جائزہ لیں کہ مسلط زدہ یک قطبی مغربی عالمی نظام کیا ہے؟ یہ نہ صرف امریکہ اور اس کی جاگیردار ریاستوں بالخصوص نیٹو کا سیاسی فوجی تسلط ہے۔ بلکہ یہ ایک نظریاتی منصوبے کا نفاذ بھی ہے۔ یہ نظریاتی منصوبہ ترقی پسند جمہوریت سے مماثلت رکھتا ہے۔ ترقی پسند جمہوریت کا مطلب یہ ہے کہ معاشرے میں زیادہ سے زیادہ جمہوریت کی جگہ ہو اور زیادہ سے زیادہ ایسی جمہوریت جس میں کوئی عمودی کردار نہ ہو بلکہ ایک افقی رنگ ہو اور انتہائی صورت میں، ایک نیٹ ورک والا، ریزومیٹک ماڈل؛ ایک افقی، زیر زمین تنا جو جڑوں اور ٹہنیوں کو باہر بھیجتا ہے"۔

"مغربی سیاسیات کے بانی، تھامس ہوبز نے معاشرے کی تاریخ کا تصور اس طرح کیا ہے۔ پہلے مرحلے میں، لوگ قدرتی فطرت کی حالت میں رہتے ہیں۔ جہاں 'انسان؛ انسان نہیں بلکہ بھیڑیا ہے' (ہومو مومینی لوپس ایسٹ)۔ یہ ایک ابتدائی جارحانہ، پُر تشدد سماجی افراتفری ہے(کسی سماج کے بغیر انسانی آبادی کے تصور کو ہولناک ہی ہونا چاہیے )، جس کی بنیاد خود غرضی، ظلم اور طاقت ہے۔ اس لیے ایسی حالت میں جنگ کا اصول ہوتا ہے؛ "سب کو سب سے خطرہ ہے"۔ ہوبز کی سوچ کے مطابق انسان کی فطرت میں جنگ جوئی اور تشدد ہے؛ کیونکہ فطرتی طور پر انسان امن کے خلاف ہے؛ بدی پرور ہے لیکن ذہین بھی ہے۔

 انسان کی ذہانت نے اسے سکھایا ہے کہ اگر وہ اپنی فطری حالت پر قائم رہا تو جلد یا بدیر انسان ایک دوسرے کو مار ڈالیں گے۔ اس لیے یہ فیصلہ کیا گیا کہ ایک (خوفناک) انسان ساختہ دیوتا بت، لیویاتھان بطور ریاست ہونی چاہیے؛ جو قوانین اور ضابطے نافذ کرے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ ہر کوئی ان کی پیروی کرے۔ اس طرح بنی نوع آدم نے انسانی بھیڑیے کے بقائے باہمی کا مسئلہ حل کیا۔ لیویاتھان ایک سپرطاقتور بھیڑیا ہے، یقیناً کسی بھی آدمی سے زیادہ طاقتور اور ظالم۔ وقت نے سکھایا کہ لیویاتھان ایک خوفناک طاغوتی ریاست ہے۔

 سیاسی حقیقت پسندی کی روایت؛ بین الاقوامی تعلقات میں؛ سب سے پہلے یہیں رک جاتی ہے۔ وہاں صرف قدرتی حالت (یعنی جنگل ) یا پھر لیویاتھان ملتا ہے۔ اگر آپ کو ایک پسند نہیں؛ تو کوئی بات نہیں آپ کو دوسرا مل جائے گا"۔ ( یعنی آپ کو امن نہیں ملے گا؛ جنگل میں سب کو سب سے خطرہ ہے اور لیویاتھان میں ریاست خود بھی خطرہ ہے)۔

اس جدید دور میں ہم یہ کیا بحث کر رہے ہیں؟

اوپر کی تحریر میں ہم الیگزینڈر ڈوگین کی رائے پڑھ چکے ہیں؛ جو یہ بتا رہی ہے کہ انسان نے معاشرے کی بھلائی کے لیے ریاست کا جو خواب دیکھا تھا وہ آج ایک عفریت بن چکا ہے؛ جس کی واضع مثال امریکہ اور اسرائیل کی چیرہ دستیاں ہیں جو اس تہذیب کے سب دلائل کو غلط ثابت کررہے ہیں جس کی بنیاد پر یہ قائم کی گئی ہیں۔ توآئیے ذرا اس پر غورکریں۔ سب سے پہلے "تھامس ہوبز" (5 اپریل 1588 - 4 دسمبر 1679) کے بارے میں کچھ وضاحت کرتے ہیں۔ وہ ایک انگریز فلسفی تھا، جو اپنی سنہ1651عیسوی کی شائع کتاب " لیویاتھان " کے لیے مشہور تھا، جس میں اس نے سماجی معاہدے کے نظریہ کی ایک بااثر تشکیل کی وضاحت کی ہے۔ ہوبز کا استدلال ہے کہ قدرت کے فطرت زندگی کی حالت (یعنی جنگل کی زندگی ) سے بچنے کا واحد راستہ سماجی معاہدہ بنانا ہے۔ جس میں لوگ امن کے ساتھ اکٹھے ہو کر، قوانین کے ایک ڈھانچے سے اتفاق کرتے ہوئے؛ ایک "خودمختار" ریاست بنانے کے لیے ایک معاہدہ کرتے ہیں۔ لوگوں کے درمیان یہ معاہدہ اس لیے کیا جاتا ہے کہ وہ اپنے آپ کو ایک دوسرے کی زیادتیوں سے محفوظ رکھیں۔

 

مزید برآں، "قدرتی حالت کی ریاست" سے مراد عام طور پر کسی ایسی صورت کو کہا جاسکتا ہے جو اپنی اصل، غیر تبدیل شدہ حالت میں، مصنوعی یا انسانی اثر و رسوخ سے پاک ہو کر موجود ہو۔ یہ مادی دنیا کے حوالے سے سمجھایا جاسکتا ہے، جیسے انسانی دست برد سے محفوظ کوئی جنگل، یا سماجی ڈھانچے کے قیام سے پہلے کے انسانی وجود کے فلسفیانہ تصوراتی آبادی۔ ہوبز کے مطابق؛ " لیویاتھان " مثالی حکومت کا استعارہ ہے۔ اس کا "لیویاتھان" ایک مضبوط سیاسی وجود کی نمائندگی کرتا ہے۔

 

اب ذرا یہ اصطلاح "لیویاتھان" پر غور کرتے ہیں؛ یہ لفظ "لیویاتھان" یہودی افسانوں میں ایک نمایاں کردار ہے اور اسے ایوب کی کتاب (باب 41) میں ایک طاقتور سمندری مخلوق کے طور پر بیان کیا گیا ہے۔ اس کا تذکرہ دیگر یہودی صحیفوں جیسے تلمود اور کبالہ میں بھی ملتا ہے۔ یعنی یہ لفظ ایک مذہبی استعارہ ہے؛ جسے ہوبز نے استعمال کیا۔ دوسری طرف مسلمانوں کی کتاب قرآن میں "لیویاتھان" نام یا اس کی وضاحت سے مماثل مخلوق کا کوئی براہ راست ذکر نہیں ہے۔ مگر قرآن مختلف جانوروں اور افسانوی مخلوقات کا حوالہ دیتا ہے۔ مثال کے طور پر، "زمین کے جانور" (دباط الارد) کا ذکر ایک ایسی مخلوق کے طور پر کیا گیا ہے جو قیامت سے پہلے آخری دورمیں ظاہر ہوگا۔

 

تھامس ہوبز 1588-1679 کے دوران زندہ رہے؛ جو جدید دور کی موجودہ تسلیم شدہ تاریخ کے مطابق "تاریک دور" کے اختتام اور "نشاۃ ثانیہ" کے آغاز کا دور تھا۔ اور اس نے سیاسی تصور کی وضاحت کے لیے ایک "مذہبی" اصطلاح استعمال کی۔ جو مغربی تہذیب کے نافذ کردہ موجودہ عالمی احکامات کی بنیاد ہے۔ تھامس ہوبز نے "تاریک دور" کے دوران انسانوں کے وجود کو جنگل جیسی قدرتی حالت میں رہنے کا تصور کیا اور اس نے انہیں "لیویاتھان" میں ایک باعزت زندگی گزارنے کی تجویز پیش کی - ایک "مذہبی مفہوم" سے پر عبارت؛ دلچسپ بات یہ ہے کہ مغربی اقوام نے "بائبل اور چرچ" کے بغیر جمہوری اسناد کے ساتھ "لیویاتھان" کے حصول کی جدوجہد جاری رکھی۔ یہ خدا کے بغیر ایک سنگدل عفریت کی شکل میں ظاہر ہوا۔

 

پچھلی صدی نے جمہوریت کی راہ میں یورپ اور امریکہ کی طویل جدوجہد کے نتیجے میں حاصل ہونے والے "دیوتا" کے حقیقی چہرے سے پردہ اٹھایا ہے۔ (لوگوں کی حکومت، عوام کے ذریعے، عوام کے لیے)۔ یہ جدوجہد دو عالمی جنگوں اور ایک طویل سرد جنگ پر مشتمل تھی جس میں دنیا بھر میں بہت سے تنازعات تھے۔ اور امن کوششوں کا حتمی نتیجہ امریکی یونی پولر ورلڈ ہے؛ جو منگولوں سے زیادہ سفاک اور نازیوں کے ہٹلر سے زیادہ ڈھٹائی سے چالاک اور آمرانہ سلطنت کے طور پر ابھرا ہے۔ ڈوگین کے الفاظ میں "انسان نے بھیڑیے کے بقائے باہمی کے مسئلے کو حل کیا۔ لیویاتھان ایک سپر بھیڑیا ہے، یقیناً کسی بھی انسان سے زیادہ طاقتور اور ظالم ہے"۔"

 

مغرب نے ایک عفریت سے لڑنے کے لیے ایک فرینکنسٹین بنایا۔ کیونکہ اس نے بائبل اور تورات کی الہامی رہنمائی کو "نان گریٹم" / غیر تصدیق شدہ کے طور پر چھوڑ دیا۔ مغرب کے پاس کوئی چارہ نہیں ہے کیونکہ، وہ جانتے تھے کہ انکی الہامی کتابیں تحریف شدہ ہیں اور بنی نوع انسان کے پاس دستیاب ایک مکمل الہامی سچائی کے طور پر صرف الہی ہدایت "قرآن" ہے اور مغرب اقوام کسی بھی طور پر اسلام کے مذہب کے تقدس کو قبول نہیں کرنا چاہتے تھے۔ لہذا وہ ایک خدا کی حاکمیت سے باہر ریاست کی پیروی کر رہے ہیں اور جو کبھی بھی کوئی اور شے بن ہی نہیں سکتی؛ سوائے "لیویاتھان" سپر ولف کے۔ بنی نوع انسان کو جس فساد سے حفاظت مقصود تھی؛ الہامی ہدایت سے محروم ریاست بنا کر انسان نے ایک خودکار عفریت حاصل کرلیا ہے۔ جس سے اب ہر کسی کو خطرہ ہے۔

 


More Posts