Moral Story on Kindness; The Farmer and the Apples; کرو مہربانی تم اہل زمین پر
Storytelling is the social and cultural activity of sharing stories, sometimes with improvisation, theatrics or embellishment. Moral story is a mean of entertainment, education, cultural preservation and instilling moral values. This write up in Urdu and English is also aiming the said purposes.
بِسۡمِ ٱللهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے
Moral Story on Kindness; The Farmer and the Apples; کرو مہربانی تم اہل زمین پر
کسان کے رسیلے سیب
*** حسنِ سلوک پر سبق آموز کہانی ***
ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک خاموش پُرسکون گاؤں میں ایک بوڑھا کسان رہتا تھا جو اپنی دوستانہ و فیاض طبعیت اور مہربان رویہ کے لیے مشہور تھا۔ ہر سال، اس کے باغ میں سیب کے درخت پر نہایت ہی میٹھے رسیلے سیب اُگتے تھے؛ لیکن وہ ایک دریا دل انسان تھا۔ چنانچہ جو کوئی انسان بھی اس کے باغ سے گزرتا تھا تو کسان اپنے سیب انکو کھلاتا تھا۔
ایک چمکدار دھوپ کی صبح، ایک بھوکا لڑکا اس کے باغ کے قریب گھومتا ہوا پایا گیا۔ لڑکے کی آنکھیں بھوک اور نیند سے تھکی ہوئی تھیں؛ اور ہاتھ خالی تھے؛ اسے دیکھ کر کسان کی روح میں گرمجوشی جاگی سو اس نے مسکراتے ہوئے اپنی ٹوکری میں سے ایک رسیلا سیب نکالا۔
یہاں ابھی اسی وقت‘‘ کسان نے اس لڑکے کے ہاتھ میں ایک سیب رکھتے ہوئے کہا۔ " فورا" کھا لؤ اور ٹھیک ہوجاو"۔"
لڑکے کی آنکھیں چمک اٹھیں۔ ’’شکریہ جناب!‘‘ اس نے ایک بڑا سا چک مارتے ہوئے کہا۔ " ایک دن، میں بھی آپ کی طرح سیب اُگاؤں گا اور انہیں تقسیم بھی کروں گا!"۔
کسان مسکرایا اور سر ہلایا اور کہا، " حسن اخلاق؛ ہمدردی اور مہربانی ایک ایسا بیج ہے جو ہر دل میں اگتا ہے"۔
سالوں گزر گئے؛ لڑکا بڑا ہوا اور اپنا باغ بھی لگالیا۔ اور اپنے عزم کے مطابق، اس نے اپنے سیب آزادانہ طور پر اسی طرح بانٹے جیسے کسان نے ایک بار اسے کھلایا تھا۔
یہی ہے عبادت، یہی دین و ایماں
کہ کام آئے دنیا میں انساں کے انساں
الطاف حسین حالی
*** حسنِ سلوک پر ایک اور سبق آموز کہانی ***
ایک تھکا ہوا مسافر، کئی دنوں کا سفر کر کے، ایک چھوٹے سے گاؤں میں پہنچا تو سخت مایوس تھا۔ اس کے کپڑے بوسیدہ تھے، اس کا چہرہ خاک آلود تھا، اور اس کا عزم شکست خورہ تھا۔ وہ ایک طویل عرصے سے سفر کر رہا تھا اور اپنی منزل کھو چکا تھا اور اسے گھر واپسی ایک حوصلہ شکن محسوس معاملہ لگا تھا۔
گاؤں والےنے اس دیکھا تو اسکی تکلیف کو محسوس کرتے ہوئے، گرمجوشی اور مہربانی کے ساتھ اس کے پاس آئے۔ اُنہوں نے اُسے کھانا پیش کیا، جو اُس نے بخوشی قبول کر لیا۔ گاوں والوں نے اپنے معمولی کھانے می اسے شامل کیا، اور مسافر کو ایک عرصے کے بعد پہلی بار برادری کا احساس محسوس کیا۔
بعد میں، گاوں والوں نے اسے اپنے گاؤں میں رہنے کی دعوت دی، اسے پناہ اور آرام کی جگہ کی پیشکش کی۔ اُس نے شکرگزاری کے ساتھ اُن کی مہمان نوازی کو قبول کیا؛ اس مسافر نے ایسا محسوس کیا کہ اُس نے اس سے قبل کبھی ایسا تجربہ نہیں ہوا تھا۔ لیکن اسے اچھا لگا تھا۔
گاؤں کے لوگ اپنی سادہ زندگی کے باوجود اپنے وقت اور وسائل کے معاملہ میں فراخ دل تھے۔ انہوں نے اس کی کہانی سنی، حوصلہ افزائی کے الفاظ پیش کیے، اور اسے دوبارہ اپنے گھر کو تلاش کرنے میں مدد کی۔
لیکن مسافر نے گاؤں میں جو وقت گزارا تھا؛ اس وجہ سے، اسے رحم دلی، حسن سلوک اور ہمدردی کی طاقت کا احساس ہوا۔ اشتراک کرنے، ایک دوسرے کا غم سننے، اور مدد کی پیشکش کرنے کے سادہ اعمال نے اس کی روح پر گہرا اثر ڈالا. اس نے نئی امید اور مقصد کا احساس پھوٹتا اور جاگتا محسوس کیا۔
کرو مہربانی تم اہل زمین پر
خدا مہرباں ہوگا عرش بریں پر
الطاف حسین حالی
اس کائنات کا خالق و مالک اللہ سبحان تعالی ہیں اور آقا کریم رسول اللہ محمد ﷺ اس کے حبیب اور خاتم الانبیاء ہیں؛ آقا کریم ﷺ نے اللہ سبحان تعالی کا کیا خوبصورت پیغام ہم تک پہنچایا ہے؛ آقا کریمﷺ نے فرمایا " رحم کرنے والوں پر ہی رحمن رحم کرتا ہے۔ تم زمین والوں پر رحم کرو ، آسمان والا تم پر رحم کرے گا"۔ (سنن ابوداؤد: 4941)
ایک اور جگہ آقا کریم ﷺ کا ارشاد ہے کہ ” ساری مخلوق اللہ تعالیٰ کا عیال یعنی کنبہ ہے۔ پس اللہ تعالیٰ کو اپنی ساری مخلوق میں زیادہ محبت اس شخص سے ہے جو اس کی مخلوق کے ساتھ حسن سلوک کرتا ہو“۔ (رواه البيهقى فى شعب الايمان)
درد دل کے واسطے پیدا کیا انسان کو
ورنہ طاعت کے لیے کچھ کم نہ تھے کر و بیاں
میر درد
خدا کے عاشق تو ہیں ہزاروں بنوں میں پھرتے ہیں مارے مارے
میں اس کا بندہ بنوں گا جس کو خدا کے بندوں سے پیار ہوگا
علامہ اقبال
Moral Story on Kindness; The Farmer and the Apples
Once upon a time in a quiet village, there lived an old farmer known for his kindness. Every year, his apple tree produced the sweetest apples, and he would share them with anyone who passed by.
One sunny morning, a hungry boy wandered near the farm. Seeing the boy’s tired eyes and empty hands, the farmer smiled warmly and picked the juiciest apple from his basket.
"Here," he said, placing it in the boy’s hand. "Eat and be well."
The boy’s eyes sparkled. “Thank you, sir!” he said, taking a big bite. “Someday, I’ll grow apples like you and give them away too!”
The farmer chuckled and nodded. “Kindness,” he said, “is a seed that grows in every heart.”
Years passed. The boy grew up and planted his own orchard. And true to his word, he shared his apples freely just like the farmer had once done for him.
*** An Other Moral Story on Kindness ***
A weary traveler, having journeyed for days, arrived at a small village looking disheartened. His clothes were worn, his face dusty, and his spirits low. He had been traveling for a long time and felt lost and discouraged.
The villagers, sensing his distress, approached him with warmth and kindness. They offered him food, which he gratefully accepted. They shared their meager meals, and he felt a sense of community for the first time in days.
Later, they invited him to stay in their village, offering him shelter and a place to rest. He gratefully accepted their hospitality, feeling a sense of belonging he had never experienced before.
The villagers, despite their own simple lives, were generous with their time and resources. They listened to his story, offered words of encouragement, and helped him find his bearings again.
As the traveler spent time in the village, he realized the power of kindness. The simple acts of sharing, listening, and offering support had a profound impact on his spirit. He felt renewed hope and a sense of purpose.