Muhammad Asif Raza 7 months ago
Muhammad Asif Raza #events

لوگ آسان سمجھتے ہیں مسلماں ہونا : #آیت_اللہ_خامنہ_ای_شہید

Muslim World is on fire and the real test of Muslim is being shown and reflected. Ali Hosseini Khamenei (19 April 1939 – 28 February 2026) was an Iranian politician and Shia cleric who served as the second supreme leader of Iran from 1989 till yesterday. He has yet again proved the test of real Muslim and showed to all Muslim World about Truth of Leadership. This write up in Urdu "لوگ آسان سمجھتے ہیں مسلماں ہونا : #آیت_اللہ_خامنہ_ای_شہید" is a tribute to the great leader of Islam.

بِسۡمِ ٱللهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ

اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے


لوگ آسان سمجھتے ہیں مسلماں ہونا : #آیت_اللہ_خامنہ_ای_شہید


یہ شہادت گہہ الفت میں قدم رکھنا ہے

لوگ آسان سمجھتے ہیں مسلماں ہونا

علامہ محمد اقبال

یہ کائنات جو ہم دیکھ سکتے ہیں اور اس سے سوا اور بھی دنیائیں [ قرآن کے مطابق سات آسمان اور اس کی طرح سات زمینیں ہیں]؛ تمام عالمین اور ان میں موجود تمام مخلوقات کے خالق اور مالک اللہ سبحان تعالی ہیں اور سب آسمانی کتابیں اس پر مدلل بیان فراہم کرتی ہیں۔ اللہ سبحان تعالی نے ایک دلیل بہت واضع انداز میں بیان کی ہے کہ اولادِ آدم کو صرف اللہ کی بندگی کے لیے پیدا کیا گیا اور صراط مستقیم صرف اللہ سبحان تعالی کی بھیجی ہوئی ہدایت بالقرآن پر عمل پیرا ہونا ہے۔


حضور سرور عالمﷺ نے قرآن پاک کی عظمت و شان بارے ارشاد فرمایا ہے کہ "اللہ تعالٰی اس کتاب کے ذریعے بعض قوموں کو عروج و کمال بخشتا ہے اور بعض کو ذلیل و خوار کرتا ہے"۔ یعنی جو لوگ اس کے احکام و قوانین اپنی زندگی میں نافذ و جاری کر لیتے ہیں اور اس کے مطابق زندگی گزارتے ہیں انہیں اللہ تعالٰی عزت و کمال عطا فرماتا ہے اور جو لوگ قرآن پاک سے اپنا تعلق منقطع کر لیتے ہیں اور اسے اپنی زندگی کے دستور کے طور پر نہیں اپناتے، صفحہ ہستی سے اُن کا نام و نشان تک مٹ جاتا ہے۔


آنحضرت ﷺ نے ایک ریاست کا قیام کیا تھا؛ ایک معاشرت قائم کی تھی؛ چنانچہ ایک تہذیب اور ایک تمدن نے جنم لیا تھا۔ اس ریاست مدینہ میں انسانی فلاح و بہبود اور کارہائے زندگی برائے اخروی لافانی حیات کا ایسا سبق پڑھایا گیا تھا کہ حضرت عمرِ فاروق رضی اللہ عنہ کی خلافت میں اس وقت کے دونوں عالمی طاقت کو شکست فاش ہوگئی تھی ۔ آقا محمدﷺ نے عشق اور مستی کی نئی منزلیں طے کروائیں۔ آپﷺ نے ازبر کرا دیا "کہ ہاتھ ہے اللہ کا بندہ مومن کا ہاتھ۔ "۔ یہ دنیائے فانی ہیچ ہے اور اصل کامیابی جنت کا ملنا ہے؛ کیونکہ مومن کا اصل گھر اور اصل مقام وہاں ہے؛ اور یہ ہر صحابی کے دل میں راسخ ہوگیا تھا۔ اس کی گواہی وقت نے ثابت کردی۔ آقا کریمﷺ نے ہر صحابی کی فکر و نظر میں اللہ کی وحدت اور حقانیت کا ایسا بوٹا لگایا تھا کہ ان کے لیے فقر و غنا؛ ایثار اور مساوات، مواخات اور عدل وانصاف واضع ہوگیا تھا۔


لیکن اللہ سبحان تعالی کا اپنا طریقہ کار ہے اور ہر عروج کو زوال ہے؛ اور وقت نے زوال کا عجب رنگ دیکھا؛ جب کربلا کا سانحہ ہوا۔ کربلا، کلمہ طیبہ کی تفسیر ہے جسے خانوادہ رسول نے الم نشرح کیا۔ اللہ کا نام بلند ہوا اور نیزے پر سے پڑھا گیا۔ ایک حسین علیہ السلام تھے؛ سربراہِ خاندان جن کی تابعداری میں سب افراد، جو بیٹے تھے، سوتیلے بھائی تھی۔ بھتیجے تھے، بھانجے تھے، قرابت دار تھے؛ سب نے شہید ہونا پسند کیا مگر یزید بن معاویہ کے حکم پر، اس کے دیے ہوئے درہم و دینار کو مرغوب جاننے والوں کے آگے سر خم نا کیا۔

حضرت حسین علیہ السلام نے اللہ سے عشق کے مقام کو ایسا سر بلند کیا ہے کہ آج بھی ۱۴سو سال بھی ہر جانب یا حسین یا حسین کا ورد ہورہا ہے۔ کربلا نے واضع سکھا دیا کہ اللہ کا عبد کون ہے اور نفس کا بندہ کون ہے؟ کون ہے جو اس دنیائے فانی کو تیج سکتا ہے اور کون ہے جو لذتِ دنیا کا حظ مقدم رکھتا ہے؟ لا الہ الا اللہ کہنا کتنا آسان ہے اور ثابت کرنا کیسا ہے یہ سکھایا ہے کربلا نے؟ مقامِ شبیر سمجھنے کے لیے آنکھوں پر سے دنیا کی محبت کی پٹی اتارنے پڑتی ہے اور پیٹ کی آگ کو معدوم کرنا پڑتا ہے۔


امام عالی مقام علیہ السلام نے دکھایا کہ " لا الہ الا اللہ " کہنا کتنا آسان ہے اور ثابت کرنا کیسا ہے؟ امام نے بتایا کہ دین اسلام کیا ہے؛ اس کی عملی تفسیر سکھائی ہے امام نے؛ کربلا میں؟ اس حیاتِ فانی کی کوئی اہمیت نہیں اور اصل کامیابی حصولِ جنت ہے۔ امام عالی مقام نے سکھایا ہے کہ اللہ تعالی سےعشق کیا ہے؛ جو اللہ سے اس کے سب عباد الصالحین کو ہونا چاہیے۔ کربلا ہر دور کی مسلمان کو بس ایک پیغام دیتا ہے کہ جو شخص قوانین خداوندی کی اتباع کو مقصود زندگی قرار دے لے اور اسی طرح اپنا عہد و پیمان اللہ سے باندھ لے، اس کی گردن میں کسی آقا کی غلامی اور محکومی کی زنجیر نہیں رہتی۔ اور اگر ایسا نہی ہے تو وہ جان لے وہ اللہ کا عبد نہی ہے۔


مولانا محمد علی جوہر نے جب یہ شعر کہا کہ " قتل حسین اصل میں مرگ یزید ہے؛؛ اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد" تو دراصل پیغامِ کربلا کو حیاتِ ابدی کا نسخہ بتایا ہے؛ اور یہ سمجھایا ہے کہ ہر مسلمان جو اللہ تعالی کی حاکمیت کو قائم کرنے کی خواہش رکھے گا؛ اس کی زندگی میں کربلا ضرور واقع ہوگا۔ اگر ہم مسلمان اس کو سمجھ لیں تو کوئی وجہ نہیں کہ ہم اللہ تعالی کی حاکمیت اعلی کو اس کی صحیح روح کے ساتھ نافذ نہیں کرپائیں گے۔


اردو زبان کی مشہور شاعرہ محترمہ نوشی گیلانی نے اسکو موضوع بنایا ہے ۔ آئیے پڑھتے ہیں۔


کربلا


اے چادرِ زینبؒ

مجھے آغوش میں لے لے

وە ظلم کی آندھی ہے کہ

رستہ نہیں ملتا

اِس گَرد میں

سچائ کا چہرە نہیں ملتا

وە صبر کی منزل ہے کہ

آنکھیں بھی لہُو ہیں

وە دّرد کی شدت ہے

کہ دل ڈُوب رہا ہے

اے چادرِ زینبؒ

مجھے آغوش میں لے لے


اردو زبان کےایک اور شاعر ہیں جناب حسین ثاقب صاحب انہوں نے موضوع باندھا ہے "کربلا زندہ رہے گا"؛ تو پڑھتے ہیں کہ وہ کیا لکھتے ہیں:-


ہمارے سامنے تاریخ کے اوراق سے جو خوں ٹپکتا ہے

ہمیں پیغام دیتا ہے

کہ جب تک نسلِ آدم ہے

حسینی اور یزیدی لشکروں کے لوگ باقی ہیں

تو تب تک کربلا بھی زندۂ جاوید ٹھیرا ہے

یہی تاریخ کی زندہ حقیقت ہے

کہ ہر انسان کو اپنی طرح کے کربلا کا سامنا ہوگا

حریصِ کروفر اور ان کی بے جا خواہشوں کو

پورا کرنے والے بھی وہی ہوں گے

وہی قاتل، یزیدِ عصر کے ساتھی وہی ہوں گے

وہی مقتول ہوں گے بانکپن سے سربکف سینہ سپر

وہ خونیں معرکہ پہلی صدی ہجری کا تھا لیکن

ابھی جاری ہے کیونکہ کربلا زندہ ہے اور زندہ رہے گا

کہ جب تک حق و باطل بر سرِ پیکار ہیں

اور ہر یزیدِ وقت کو للکارنے والے حسینی لوگ باقی ہیں

تو تب تک کربلا زندہ رہے گا


آج مسلم دنیا ایک ان دیکھی غلامی کی قید میں ہیں؛ جس کی واحد وجہ خواہشِ نفسانی کی غلامی ہے۔ آج تمام تر اسلامی دنیا فکری، معاشی، تجارتی، دفاعی اور علمی کمتری کا شکار ہے اور مسلسل طاقتور مغربی قوموں کی ہمراہی میں اللہ کی حاکمیت اور رسول اللہ ﷺ کی غلامی سے منکر ہیں۔ لیکن اللہ تعالی نے دین اسلام کو قیامت سےپہلے تک زندہ رکھنا ہے تو کیسے ممکن ہے کہ مسلمان صفوں سے حسینی قافلہ نہ نکلے؟ اور حسینی قافلے کا سفر ابدی ہے اور شہادت بھی۔ کل ہی اسلامی ایران کے قائد عزت مآب #آیت_اللہ_خامنہ_ای_شہید نے اپنے جدّ کے راستے کا انتخاب کیا اور اپنے عمل سے اپنے قول کو ثابت کیا۔ وہ تو شہید ہوگئے مگر دین اسلام کو پھر سچا ثابت کرگئے؛ اللہ تعالی کا دین سچا ہے۔ آقا محمدﷺ کی رسالت سچی ہے؛ اور مولاعلی علیہ السلام کا جہاد سچا ہے اور امام عالی مقام کی شہادت ابدی ہے۔


جناب نعیم ضرار نے اس پیغام کو واضع طور پر بیان کیا، جب کہا کہ

ہے راہِ حق پہ جدھر جو بھی ہے حسینی ہے

اکیلے سینہ سِپَر جو بھی ہے حسینی ہے

لکیر خون کی یہ کربلا نے کھینچی تھی

اُدھر یزیدی، اِدھر جو بھی ہے حسینی ہے


علامہ اقبال نے بڑے دردانگیز لہجے میں اسلامی امت اور اپنی قوم مسلمانان ہند سے متعلق یوں گویا ہوئے ہیں کہ میری قوم اپنے بے حسی اور بے عملی کے سبب انتہائی انتشار کا شکار ہے ۔ یہ بھی کہ قوم کا جو رہنما ہے وہی بے عمل اور قیادت کی صلاحیت سے عاری ہے؛ چنانچہ نہ تو قوم کے سامنے کوئی جذبہ تعمیر ہے نا ہی اس کے رہنما کے ذہن میں کوئی تعمیری منصوبہ جو مثبت کیفیت کا حامل ہو ۔

میر سپاہ ناسزا لشکریاں شکستہ صف

آہ وہ تیر نیم کش جس کا نہ ہو کوئی ہدف

لیکن علامہ اقبال کو یہ جان کر کتنی خوشی ہوگی کہ #آیت_اللہ_خامنہ_ای_شہید نے سچ جان لیا اور انکے شعر کے بمثل "مثلِ کلیم ہو اگر معرکہ آزما کوئی؛ اب بھی درختِ طور سے آتی ہے بانگِ لاتخف"؛ بخوشی جان وار دی۔ اور ثابت کردیا کہ مومن کو موت کا خوف نہیں ہوتا۔


علامہ اقبال نے ایک فارسی قطعہ میں فرمایا ہے کہ

می شناسی معنی کرار چیست؟

این مقامی از مقامات علی است

امتان را در جہان بی ثبات

نیست ممکن جز بکراری حیات...

کیا تو سمجھتا ہے کہ کرار کے معنی کیا ہیںِ؟ یہ حضرت علی کے مقامات میں سے ایک مرتبہ ہے۔ اس ناپائیدار اور بدلتی ہوئی دنیا میں کراری کے بغیر زندہ رہنا ممکن نہیں۔

"کرار" عربی زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب ہے "بار بار حملہ کرنے والا" یا "دشمن پر جھپٹ پڑنے والا"۔ یہ حضرت علی علیہ السلام کے القاب میں سے ایک ہے (علی کرار)، جو جنگ میں بے خوفی اور بہادری سے بار بار حملہ کرنے کی صفت کو ظاہر کرتا ہے۔


امت مسلمہ کو اپنی نشاطِ ثانیہ کے لیے عملی جدوجہد کی راہ اپنانی ہوگی؛ اور وہ راستہ پہلے سے متعین ہے؛ یعنی حضرت علی علیہ السلام کے جہاد کا راستہ اور حق کے لیےامام عالی مقام کا شہادت ابدی اور قربانی کا راستہ۔ یہ جان لیں کہ ہم سب مسلمانوں کو اپنے اپنے محور میں رہ کر اپنےاپنے جہت میں اچھا ؛ بہت اچھا اور شاندار قابلِ تقلید مثال بننا ہوگا؛ جیسا کردکھایا #آیت_اللہ_خامنہ_ای_شہید نے۔ آئیے ہم جس بھی ادارے، کاروبار، تنظیم اور قوم کا حصہ ہوں، اس کو بہترین کرنا ہوگا۔ اور اس کے لیے رہنما اصول اور جزبہ محرک ریاستِ مدینہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے حاصل کرنا ہوگی۔ ریاست مدینہ کی مثال میں چاروں خلفائے راشدین کا دور شامل ہے۔


علامہ اقبال کہہ گئے ہیں کہ "طہران ہوگر عالم مشرق کا جینیوا؛ شاید کرہ ارض کی تقدیر بدل جائے"؛ تو ہمیں غور و فکر کرتے، کیوں موت پڑتی ہے؟ شہید آیت اللہ علی حسین خامنہ آئی نے مسلم دنیا کو دکھایا کہ ایک مسلمان رہنماء [ سیاسی، مذہبی اور دیگر] کا قول و فعل؛ بود باش، طرزِ حیات کیسا ہونا چاہیے؟ وہ اپنے جد کے راستے کی صحیح ترجمان تھے۔ اللہ سبحان تعالی انکے درجات بلند فرمائے اور باغ گلشن جنت میں اپنے جدّوں کی ہم رقابی عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین

امت مسلمہ کو جلد ازجلد یونائٹڈ نیشنز کے طرز پر ایک متحدہ جمعیت اسلامیہ قائم کرنا ہوگی اور جس کے فیصلہ مشاورت اور اتفاق کے اصولوں پر کرنے ہونگے۔ اپنی سرحدوں کو یورپین یونین کی طرح تمام مسلمانوں کے درمیان کھولنی ہونگی اور باہمی تجارت کو تمام مسلمانوں کے لیے آزاد کھولنی ہوگی۔ [یہاں نام مثال کی خاطر دیا گیا ہے؛ وگرنہ یہ اصول خلفائے راشدین کے دور سے مستعار لی گئی ہیں]۔ یہ ذہن نشین کرلیں کہ قرآن کا مخاطب ایمان والے ہیں؛ پاکستانی، ایرانی، مصری یا کوئی اور نہی ہے؛ سو اگر ہم نے خود کو علاقائی سرحدوں سے آزاد نہی کیا تو ہمارا کوئی مستقبل نہیں ہے۔ مسلمان جو کلمہ طیبہ کو زبان و دل سےادا کرتا ہے، وہ صرف امتِ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے اور عباد اللہ کا گروہ ہے؛ صدیقین ہے؛ شہداء ہے اور صالحین کا حصہ ہے۔

بُتانِ رنگ و خُوں کو توڑ کر مِلّت میں گُم ہو جا

0
245
TV Wall Mount Installation Cost in Dubai and Sharjah

TV Wall Mount Installation Cost in Dubai and Sharjah

1792096270_9bovvqpc4u.png
Al Muhit Al Saafi
2 minutes ago
Dish Antenna Installation Near Me in Dubai and Sharjah

Dish Antenna Installation Near Me in Dubai and Sharjah

1792096270_9bovvqpc4u.png
Al Muhit Al Saafi
32 minutes ago
Dish Antenna Installation Service in Dubai and Sharjah

Dish Antenna Installation Service in Dubai and Sharjah

1792096270_9bovvqpc4u.png
Al Muhit Al Saafi
1 hour ago
What Information Should You Give a Tow Truck Dispatcher During a Roadside Emergency?

What Information Should You Give a Tow Truck Dispatcher During a Roads...

1763159846.jfif
Digital Growth Catalyze LLC
2 hours ago

JC chemistry tuition

JC chemistry tuition

https://lh3.googleusercontent.com/a/ACg8ocK7or_G87XYbOcCBPIzAbzE2NCQ5r5Q77EhObW1o5Vhl1dJqQ=s96-c
Twig
4 hours ago