Happiness in life is an emotional state characterized by feelings of joy, satisfaction, contentment, and fulfillment. Long Happy Life means positive emotions and life satisfaction. Let's try to spend our own's life in happiness. Stay physically active and eat healthy to add years to your life. This bilingual write up in English & Urdu is an advice from the writings of Maulana Jalaluddin Rumi.
Live Happy Live Long
Maulana Jalaluddin Rumi is the bright star of Islamic civilization. He has reflected countless words of wisdom that show people the path of action in the caravan of life. Let us consider some such statements in the following:-
“Whatever happens, stay alive. Don't die before you're dead. Don't lose yourself, don't lose hope, don't loose direction.
Stay alive, with yourself, with every cell of your body, with every fiber of your skin.
Stay alive, learn, study, think, read, build, invent, create, speak, write, dream, design.
Stay alive, stay alive inside you, stay alive also outside, fill yourself with colors of the world, fill yourself with peace, fill yourself with hope.
Stay alive with joy.
There is only one thing you should not waste in life, and that's life itself."
مولانا جلال الدین رومی اسلام کی تہزیب اور تمدن کا روشن ستارہ ہیں۔ انہوں نے حکمت کی بے شمار قول فرمائے ہیں جو انسانوں کو کاروانِ حیات میں راہِ عمل دکھاتے ہیں۔ آئیے ذیل میں کچھ ایسے ہی ارشادات پر غور کرتے ہیں۔
"جو بھی ہو، جس حال میں بھی ہو، زندہ رہو۔ مرنے سے پہلے مت مرو۔
اپنے آپ کو مت کھونا، امید نہ کھونا، کبھی اپنا راستہ مت چھوڑنا۔
زندہ رہو، اپنے جسم کو زندہ رکھو، اپنے بدن کے ہر خلیے کے ساتھ، اپنی جلد کے ہر ریشے کے ساتھ۔ خود کو تندرست و توانا رکھو۔
زندہ رہیں، ہر روز سیکھیں، مطالعہ کریں، سوچیں، پڑھیں، کچھ نیا تخلیق کریں، ایجاد کریں، تعمیر کریں، بولیں، لکھیں، خواب دیکھیں، تعبیر کریں۔
جیتے رہیں، اپنے اندر کو زندہ رکھیں اور باہر بھی؛ ہنستے گاتے مسکراتے رہیں، اپنے آپ کو دنیا کے رنگوں سے بھریں، اپنے آپ کو سکون سے بھریں، خود کو امید سے بھر دیں۔
خوش رہیے؛ جیتے رہیے۔
زندگی میں صرف ایک ہی چیز ہے جسے آپ کو ضائع نہیں کرنا چاہیے، اور وہ ہے زندگی"۔"
زندگی زندہ دلی کا ہے نام
مردہ دل خاک جیا کرتے ہیں
امام بخش ناسخ
سیر کر دنیا کی غافل زندگانی پھر کہاں
زندگی گر کچھ رہی تو یہ جوانی پھر کہاں
خواجہ میر درد
ہوش والوں کو خبر کیا بے خودی کیا چیز ہے
عشق کیجے پھر سمجھئے زندگی کیا چیز ہے
ندا فاضلی
دھوپ میں نکلو گھٹاؤں میں نہا کر دیکھو
زندگی کیا ہے کتابوں کو ہٹا کر دیکھو
ندا فاضلی
قید حیات و بند غم اصل میں دونوں ایک ہیں
موت سے پہلے آدمی غم سے نجات پاے کیوں
مرزا غالب
ایک سیتا کی رفاقت ہے تو سب کچھ پاس ہے
زندگی کہتے ہیں جس کو رام کا بن باس ہے
حفیظ بنارسی
جہاں سوال کے بدلے سوال ہوتا ہے؛ وہیں محبتوں کا زوال ہوتا ہے
کسی کو اپنا بنانا ہنر ہی سہی؛ کسی کا بن کے رہنا کمال ہوتا ہے
پروین شاکر