ہلال بن کے ابھرا پورنما اپنا پھراماوس میں ڈھل گیا اک دن

The Urdu verse of the title encapsulates the story of human existence and every facet of life's journey. It serves as a superb reflection of the cyclical nature of time and the transient quality of the joys and sorrows experienced between the beginning and the end of life. This write up "ہلال بن کے ابھرا پورنما اپنا; پھراماوس میں ڈھل گیا اک دن" in Urdu is a commentary on the verse with other related contents.

Jul 23, 2026 - Muhammad Asif Raza

أَعُوذُ بِاللّٰهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ

بِسۡمِ ٱللهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ

اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے


ہلال بن کے ابھرا پورنما اپنا

پھراماوس میں ڈھل گیا اک دن

نفسِ مضمون کا شعر انسانی زندگی اور کارواں حیات کے ہر شعبے کی داستان کو بیان کرتا ہے۔ یہ شعر دراصل زندگی کی ابتداء اور انتہاء کے درمیان خوشیوں اور غموں کی عارضی نوعیت اور وقت کی گردش کی بہترین عکاسی کرتا ہے۔ یہ شعرانسانی زندگی چاند کی پیدائش سے جوان ہو کرچودھیوں کا پورا ہونا اور پھر گھٹتے ہوئے اماوس کی رات (ہلال سے پورنما اور پھر اماوس) موت تک کے سفر کی حقیقت سے تشبیہ دے رہا ہے۔

ہلال بن کے ابھرا (بچے کی پیدائش پہ خوشیاں منائی جاتی ہیں)؛ جو وقت کے ساتھ بھر پور جوانی کو پہنچ کر، پورنما بن جاتا ہے (مقصد حیات کے لیے پورا چاند بن جانا یعنی عروج کو پہنچ جانا؛ تکمیل پالینا)؛ پھر زندگی اپنے عروج پر محسوس ہوتی ہے؛ جیسے پورنماسی (چودھویں کا چاند) کی مکمل روشنی اور آب و تاب۔ ہر کوئی اس وقت حیرت سے دیکھتا ہے اور تعریف کرتا ہے۔۔۔ لیکن زندگی کی ایک حقیقت یہ بھی ہے کہ عروج زیادہ دیر قائم نہیں رہتا اور گھٹتا ہوا ایک دن موت آن پکڑتی ہے۔۔ بلکل ایسے ہی جسے اماوس کی رات کی کوئ چاند آسمان پہ نہِں ہوتا۔ حیات کی سفر اماوس میں ڈھل جاتا ہے۔ سب کچھ اچانکہی ختم ہوجاتا ہے۔

آئیے ذیل میں ایک چینی فکری نظیر کا ترجمہ پڑھتے ہیں:-۔

جب چاند مکمل ہوتا ہے، تو وہ گھٹنے لگتا ہے 🌙

قدیم زمانے کے لوگ بے شمار راتیں چاند کو تکتے ہوئے گزارتے تھے۔

صرف اس لیے نہیں کہ وہ خوبصورت ہے۔

بلکہ اس لیے کہ وہ انہیں زندگی کی ایک سچائی کی یاد دلاتا ہے۔


جب چاند اپنے کمالِ عروج پر پہنچتا ہے؛

تو آہستہ آہستہ گھٹنے لگتا ہے۔

جب دریا میں پانی کی سطح بہت بلند ہو جاتی ہے؛

تو آخرکار وہ اپنے کناروں کی طرف لوٹ آتا ہے۔

جب کوئی موسم اپنے عروج کو پہنچتا ہے؛

تو خاموشی سے اگلے موسم کی طرف مڑ جاتا ہے۔


فطرت شاذ و نادر ہی کسی انتہا پر قائم رہتی ہے۔

شاید اسی لیے بہت سے قدیم مفکرین نے عاجزی کو اہمیت دی۔

اس لیے نہیں کہ ان میں اعتماد کی کمی تھی؛

بلکہ اس لیے کہ وہ سمجھتے تھے کہ؛

توازن ہی اس چیز کو برقرار رکھتا ہے، جس سے زیادتی قائم نہیں رکھ سکتی۔

چاند ہمیشہ مکمل رہنے کی تگ و دو نہیں کرتا۔

لیکن ہر ماہ وہ اسی طرح روشن ہو کر لوٹ آتا ہے۔


اس میں ایک حکمت پوشیدہ ہے۔

کبھی بھی نشوونما کا مطلب ہر چیز کو اتم تھامے رکھنا نہیں ہوتا؛

کبھی کبھی اس کا مطلب یہ جاننا ہوتا ہے کہ کب جانے دینا ہے۔

Loading...

جمیل عظیم آبادی کی نظم "کاروان حیات"


ان چلیے اور کاروان حیات پر ایک نظم اردو زبان کے شاعر جناب جمیل عظیم آبادی کی نظم "کاروان حیات" پڑھتے ہیں۔


جو شور دن کا تھما بہ مشکل

اداس راتوں کی چاندنی میں

ستارے پچھلی پہر یہ بولے

سنبھل کے اپنا اٹھاؤ خیمہ

کہ دشت غربت میں منتظر ہیں

ہزاروں خوں خار لاؤ لشکر

لئے ہلاکت کے ساز و ساماں

ہیں گھات میں بیٹھے کارواں کے

جو شب کو گزرے تو مار ڈالیں

جو دن کو گزرے تو روند ڈالیں


نئی امنگوں کی روشنی میں

غرور عزم جوان کو لے کر

حصول منزل کی آرزو میں

چراغ الفت کی لو بڑھائے

حصار صحرا عبور کرکے

جو کاروان حیات پہنچا

فضا میں جھمکا وہ نور بن کر

افق پہ ابھرا ہلال بن کر

حسین راتوں کی چاندنی میں

چمک اٹھا ہے دمک اٹھا ہے


ہزاروں خوں خار لاؤ لشکر

لئے ہلاکت کے ساز و ساماں

جو منتظر تھے وہ سو گئے ہیں

وہ راہ منزل کو کھو گئے ہیں

یہ کاروان حیات اپنا

رواں دواں ہے رواں دواں ہے

اختتامی کلمات

کارواں حیات اور زندگی کا سفر چاند سے تمثیل دینا یہ سکھاتا ہے کہ انسانی حیات کا راستہ چاند کے بڑھنے اور گھٹنے کے عمل جیسا ہے(ہلال سے پورنما اور پھر اماوس کی رات) اور فطرت کے اس مظہر سے بے حد مشابہت رکھتا ہے اور ہمیں یہ گہرا فلسفیانہ سبق دیتا ہے کہ زندگی ماں کی گود سے قبر تک کا سفر ہے اور کاروان حیات میں حالات کبھی ایک جیسے نہیں رہتے۔ زندگی کے نشیب و فراز بھی عارضی ہیں۔ خوشی ہو یا غم، کوئی بھی کیفیت مستقل نہیں۔

ماہِ نو (ہلال) کا آہستہ آہستہ پورنما (چودھویں کا چاند) بننا ہمیں یہ سکھاتا ہے کہ کامیابی اور عروج کے لیے صبر اور مستقل مزاجی کے ساتھ محنت کرنا ضروری ہے۔ فطرت کا ہر کام تدریج کے ساتھ ہوتا ہے۔ چاند کی طرح، انسان کو بھی اپنی زندگی میں تبدیلی اور بہتری کے لیے مرحلہ وار کوشش کرنی چاہیے۔ چاند کا مکمل غائب ہو کر (اماوس کی رات کوئی چاند نہیں ہوتا) دوبارہ نئے سرے سے نمودار ہونا یہ پیغام دیتا ہے کہ ناکامی یا زندگی کے تاریک ترین دور کے بعد بھی ایک نئی شروعات ہمیشہ ممکن ہے۔


چاند کی تمثیل سے ایک اور سبق بھی ملتا ہے۔ اور وہ یہ کہ چاند مسلسل اپنے دھن میں مگن کام کرتا رہتا ہے اور وہ ہے پوری ایمانداری سے نور بکھیرنا۔ اوپر کی چینی فکری نظیر یو سکھاتا ہے کہ" جو آدمی اپنےلیے ہی کام میں مگن رہے اپنی ذات کا قیدی بن جاتا ہے"؛ اور یہ کوئی کمال نہیں ہے۔ جو انسان ہمہ وقت صرف اپنے ہی کام، ذات یا مفادات میں کھویا رہتا ہے، وہ درحقیقت اپنی ذات کے ایک ایسے دائرے میں قید ہو جاتا ہے جس سے باہر کی دنیا، رشتے اور احساسات اسے نظر نہیں آتے۔ ذاتی کام اور ترقی اپنی جگہ بہت اہم ہیں، لیکن توازن ہی اصل زندگی ہے۔ دوسروں کے لیے وقت نکالنا اور سماجی روابط استوار رکھنا انسان کو ذہنی سکون اور وسعتِ قلبی عطا کرتے ہیں۔ یہ زندگی کو عاجزی سے بسر کرنا ہوگا۔ اور یہ پیغمبرِ اسلام آقا محمدﷺ کی سیرت کا سبق ہے۔

More Posts