I've Learned by Andy Rooney: اینڈی رونی کی تحریر" میں نے سیکھا ہے
Andrew Aitken Rooney was an American radio and television writer who was best known for his weekly broadcast "A Few Minutes with Andy Rooney". He is famous as a man who has the gift of saying so much with so few words. Here, this write up " میں نے سیکھا ہے", is an Urdu Translation of his famous work " I've Learned".
2024-11-22 14:26:25 - Muhammad Asif Raza
I've Learned by Andy Rooney: اینڈی رونی کی تحریر" میں نے سیکھا ہے
مشہور امریکی شخصیت کی تحریر، ایک ایسا شخص جسے کم الفاظ میں بہت کچھ کہنے کا ملکہ حاصل تھا۔
میں نے سیکھا ہے….
کہ دنیا کا بہترین درس گاہ ایک بزرگ کے قدموں میں ہے۔
میں نے سیکھا ہے….
جب آپ کا دل محبت پذیر ہو تو بتانا نہیں پڑتا۔
میں نے سیکھا ہے....
کہ ایک شخص کا مجھ سے کہنا کہ " تم نے میرا جینا / کام آسان کر دیا ہے!" سے مجھے سکھ ملتا ہے
میں نے سیکھا ہے….
کہ بچے کا بانہوں میں سوجانا، دنیا کا سب سے سکون آور احساس کو جنم دیتا ہے۔
میں نے سیکھا ہے….
کہ نرم دل مہربان ہونا؛ صحیح ہونے سے زیادہ اہم ہے۔
میں نے سیکھا ہے….
کہ کبھی کسی بچے کے تحفے کا انکار کرکے اس کا دل نہیں توڑنا چاہئے۔
میں نے سیکھا ہے….
میں ہمیشہ دعا تو کر سکتا ہوں گرچہ میں کسی اور طریقے سے کسی کی مدد نہیں کرسکتا ہوں۔
میں نے سیکھا ہے….
زندگی کے راستوں میں چاہے کتنی ہی سنجیدگی کا سلسلہ کیوں ہی نہ ہو؛ ایک ایسے دوست کی ضرورت ہوتی ہے جو آپ کو گدگدا سکے۔
میں نے سیکھا ہے….
کہ بعض اوقات انسان کو ایک سمجھنے والے دل اور تھامنے والے ہاتھ کی ضرورت ہوتی ہے۔
میں نے سیکھا ہے….
موسم گرما کی راتوں میں اپنے والد کے ساتھ بچپن کی چہل قدمی نے، مجھے بالغ عمر میں حیرت انگیز فائدے پہنچائے ہیں۔
میں نے سیکھا ہے….
کہ زندگی ٹوائلٹ پیپر کے رول کی طرح ہے۔ یہ اختتام کے قریب آتا ہے، تو یکدم ہی ختم ہوجاتا ہے۔
میں نے سیکھا ہے….
کہ ہمارے لیے بہتر ہوتا ہے کہ خُدا ہمیں وہ سب کچھ نہیں دیتا جو ہم مانگتے ہیں۔
میں نے سیکھا ہے....
پیسے سے سجیل متانت نہیں خریدی جاسکتی۔
میں نے سیکھا ہے….
کہ ہر روز پیش آنے والے چھوٹے چھوٹے واقعات زندگی کو شاندار بنا دیتے ہیں۔
میں نے سیکھا ہے…
کہ ہر ظاہری سخت خول والے شخص کے اندر ایک تعریف پسند پیار کی چاہت والا دل ہوتا ہے۔
میں نے سیکھا ہے....
کہ رب نے یہ سارا جہان ایک دن میں نہیں بنایا؛ سو مجھے یقین ملتا ہے کہ میں بھی رفتہ رفتہ وقت بدل سکتا ہوں؟
میں نے سیکھا ہے….
کہ حقائق کو نظر انداز کرنے سے حقیقت تبدیل نہیں ہوتی۔
میں نے سیکھا ہے….
کہ جب آپ کسی سے بدلہ لینے کا ارادہ کرتے ہیں تو اس شخص کو اختیار دیتے ہیں کہ وہ آپ کا دل مزید دکھائے۔
میں نے سیکھا ہے….
کہ وقت نہیں بلکہ محبت تمام زخم بھر دیتی ہے۔
میں نے سیکھا ہے….
کہ اپنی ذات کو بلند کرنے کا سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ میں خود سے زیادہ ذہین لوگوں سے گھرا رہوں۔
میں نے سیکھا ہے….
کہ آپ جب بھی کسی سے ملیں تو وہ آپ کی مسکراہٹ کے ساتھ خوش آمدید کا مستحق ہے۔
میں نے سیکھا ہے....
کہ اپنے بچوں کے ساتھ سونے اور گالوں پر ان کی سانسیں محسوس کرنے سے زیادہ میٹھی کوئی چیز نہیں ہے۔
میں نے سیکھا ہے….
کہ کوئی بھی اس وقت تک کامل نہیں بنتا؛ جب تک آپ اس سے محبت نہ کریں۔
میں نے سیکھا ہے….
کہ زندگی مشکل ہے اور میں مشکل تر۔
میں نے سیکھا ہے….
کہ مواقع کبھی ضائع نہیں ہوتے؛ جسے آپ نہ پا سکے؛ انھیں کوئی اور حاصل کرلے گا۔
میں نے سیکھا ہے….
کہ جب آپ تلخی کو پالیں گے تو خوشی کسی اور کے دروازے کو کھٹکھٹائے گی۔
میں نے سیکھا ہے....
کہ کاش میں اپنے والد کو ایک اور بار کہہ سکوں کہ میں ان سے محبت کرتا ہوں؛ ان کے انتقال سے پہلے پہلے۔
میں نے سیکھا ہے….
کہ اپنے الفاظ کو نرم و ملائم رکھیے کیونکہ پلٹ کر کل انھیں لفظوں کو چبانا پڑ سکتا ہے۔
میں نے سیکھا ہے….
کہ مسکراہٹ آپ کی شکل کو بہتر بنانے کا ایک سستا طریقہ ہے۔
میں نے سیکھا ہے....
کہ میں اپنے احساسات کا انتخاب نہیں کر سکتا، لیکن میں منتخب کر سکتا ہوں کہ اس کے ردعمل میں کیا کروں۔
میں نے سیکھا ہے….
کہ جب آپ کا نوزائیدہ پسر زاد، آپ کی چھوٹی انگلی کو اپنی ننھی مٹھی میں پکڑتا ہے، تو آپ زندگی کی جکڑ میں آجاتے ہیں۔
میں نے سیکھا ہے….
کہ ہر کوئی پہاڑ کی چوٹی پر رہنا چاہتا ہے، لیکن تمام خوشی اور ترقی پہاڑ چڑھنے کے دوران حاصل ہوتی ہے۔
میں نے سیکھا ہے....
کہ صرف دو صورتوں میں مشورہ دینا بہتر ہے۔ جب اس کی درخواست کی جائے یا کوئی جان لیوا صورتحال درپیش ہوتی ہے۔
میں نے سیکھا ہے….
کہ مجھے کام کرنے کے لیے جتنا کم وقت میسر ہوا، اتنا ہی زیادہ کام تکمیل پذیر ہوا۔
زندگی کا سب سے اہم سبق
اینڈی رونی امریکہ کی رہائشی تھے اور غیر مسلم تھے؛ شاید اسی لیے ایک اہم اور شاید سب سے زیادہ ضروری سبق انکی توجہ نہیں حاصل کرسکا۔
وہ سبق یہ ہے کہ انسان اشرف المخلوقات ہے اور وہ اس حیات ارضی کے لے اس عارضی مستقر زمین پر بلا وجہ نہیں بھیجا گیا۔
اللہ سبحان تعالی نے اسے اس زمین پر صرف اپنی بند کے لیے زندگی عطا کی ہے۔
وہ انسان جو اللہ سبحان تعالی کی وحدانیت اور حقانیت کا قائل ہو، انسان دوست؛ دلِ ہمدرد اور ایثار اور قربانی کے جزبوں کا حامل ہوتا ہے۔ انسانی بستیاں امن و سکون کا مظہر بن جائیں اگر اللہ رب العالمین کے خالص بندے بن جائیں۔
I've Learned....
Written by Andy Rooney, a man who has the gift of saying so much with so few words.
- I've learned....That the best classroom in the world is at the feet of an elderly person.
- I've learned....That when you're in love, it shows.
- I've learned....That just one person saying to me, "You've made my day!" makes my day.
- I've learned....That having a child fall asleep in your arms is one of the most peaceful feelings in the world.
- I've learned....That being kind is more important than being right.
- I've learned....That you should never say no to a gift from a child.
- I've learned....That I can always pray for someone when I don't have the strength to help him in some other way.
- I've learned....That no matter how serious your life requires you to be, everyone needs a friend to act goofy with.
- I've learned....That sometimes all a person needs is a hand to hold and a heart to understand.
- I've learned....That simple walks with my father around the block on summer nights when I was a child did wonders for me as an adult.
- I've learned....That life is like a roll of toilet paper. The closer it gets to the end, the faster it goes.
- I've learned....That we should be glad God doesn't give us everything we ask for.
- I've learned....That money doesn't buy class.
- I've learned....That it's those small daily happenings that make life so spectacular.
- I've learned....That under everyone's hard shell is someone who wants to be appreciated and loved.
- I've learned....That the Lord didn't do it all in one day. What makes me think I can?
- I've learned....That to ignore the facts does not change the facts.
- I've learned....That when you plan to get even with someone, you are only letting that person continue to hurt you.
- I've learned....That love, not time, heals all wounds.
- I've learned....That the easiest way for me to grow as a person is to surround myself with people smarter than I am.
- I've learned....That everyone you meet deserves to be greeted with a smile.
- I've learned....That there's nothing sweeter than sleeping with your babies and feeling their breath on your cheeks.
- I've learned....That no one is perfect until you fall in love with them.
- I've learned....That life is tough, but I'm tougher.
- I've learned....That opportunities are never lost; someone will take the ones you miss.
- I've learned....That when you harbor bitterness, happiness will dock elsewhere.
- I've learned....That I wish I could have told my Dad that I love him one more time before he passed away.
- I've learned....That one should keep his words both soft and tender, because tomorrow he may have to eat them.
- I've learned....That a smile is an inexpensive way to improve your looks.
- I've learned....That I can't choose how I feel, but I can choose what I do about it.
- I've learned....That when your newly born grandchild holds your little finger in his little fist, that you're hooked for life.
- I've learned....That everyone wants to live on top of the mountain, but all the happiness and growth occurs while you're climbing it.
- I've learned....That it is best to give advice in only two circumstances; when it is requested and when it is a life threatening situation.
- I've learned....That the less time I have to work with, the more things I get done.
--courtesy of Mike Snyder
The most important lesson in life
Andy Rooney was a US resident and non-Muslim; Perhaps that is why an important and perhaps the most necessary lesson could not get his attention.
That lesson is that man is the best of all creation and he was not sent to this earthly life for no reason.
Allah (swt) has given him life on this earth only for his servitude.
A person who is convinced of the Oneness and Truth of Allah Subhan Ta'ala, becomes a philanthropist; his heart is compassionate and has the instincts of selflessness and sacrifice.
Human settlements will become a manifestation of peace and tranquility if they become pure servants of Allah, the Lord of the Worlds.