Muhammad Asif Raza 4 days ago
Muhammad Asif Raza #education

درد کا درماں کیسے ہو؟

زندگی رواں پیہم دواں رہتی ہے اوراس کی رفتارعصر حاضر میں کافی بڑھ گئی ہے۔ وقت کبھی نہیں رکتا۔ وقت ہی سب سے بڑا مرہم ہے۔ انسانوں کو دکھ کی گھڑی میں زخموں پر رکھنے کو کچھ الفاظ کے مرہم چاہیے ۔ زندگی کا بھروسہ نہیں اور دنیا میں سکون کا حصول دشوار ہے۔ یہ تحریر " درد کا درماں کیسے ہو؟" اسی ضمن میں لکھی گئی ہے۔

بِسۡمِ ٱللهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ

اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے

 

درد کا درماں کیسے ہو؟

 

ایسا ہوتا ہے کہ ہماری زبان ہمارا ساتھ چھوڑ دیتی ہے جب ہمیں کسی بڑے غم کا شکار ہوں، کسی دل گیر حادثے سے گذررہے ہوں یا کسی انتہائی کشیدگی کے ماحول میں قید ہوں۔ اس سمے ہمیں کیا کہنا چاہیے؛ اس وقت ہم وہ الفاظ کہاں سے لائیں جس سے ہمیں وہ حوصلہ ملے جو کسی نہ کسی طرح درپیش تکلیف، درد اور غم کو برداشت کیا جاسکے جس سے اس وقت ہم گزررہے ہوتے ہیں؟

زندگی ایک سفر مسلسل ہے اور اس میں وقت کبھی نہیں رکتا۔ وقت ہی سب سے بڑا مرہم ہے۔ مگر پھر بھی انسانوں کو دکھ کی گھڑی میں زخموں پر رکھنے کو کچھ الفاظ کے مرہم چاہیے ۔ علم و ادب کی دنیا میں لکھنے والے ہمارے جزبات کو اکثر اوقات الفاظ کا جامہ پہناتے ہیں۔ شاعروں کو ایک خصوصیت حاصل ہوتی ہے کہ وہ مختصر الفاظ میں بات کہہ دیتے ہیں۔

 

 شاعری کا حوالہ مستند ہوتا ہے اور ہر شخص اپنے پسندیدہ حوالے سے رجوع کرتا ہے۔ کیونکہ وہاں الفاظ ہیں۔ شاعر نے دلِ مضطر میں گہرا غوطہ لگایا ہوتا ہے اور انہیں عام لوگوں کی سطح پر بیان کیا ہوتا ہے۔ تو ضروری ہے کہ ہم ایسے کلام سے واقدف ہوں یعنی پڑھ یا سن رکھا ہو۔ وہ کلام ایسے موقعوں پر گہرائی میں ڈوبے ہوئے کہہ دیئے جانے والے الفاظ ہوتے ہیں۔ وہ دردناک موقع جہاں زبان ہمارا ساتھ نہیں دیتی، جہاں ہم بول نہیں سکتے، جہاں الفاظ کم پڑجاتے ہیں؛ اور جس وجہ سے ہم اپنے جزبات کا اظہار کرنے میں دشواری محسوس کرتے ہیں؛ وہاں علم و ادب کا تعلق ہمارا ساتھ دیتا ہے؛ ہمیں وہ مدد ملتی ہے کہ ہم خود اپنے یا اپنے کسی خاص کے دکھوں کا مداوا کرسکتے ہیں۔

 

کسی بھی معاشرے کے ادیبوں، شاعروں اور فنکاروں پر بھروسہ کیا جاسکتا ہے کہ وہ انسان جزبات کی کیفیات کو گہرائی میں کھوجنے اور اسے قابل گرفت کرنےکے قابل ہوں؛ اور اسے بامعنی روپ دے سکیں؛ تاکہ عام لوگ اسے تلاش کر سکیں اور غم و اندوہ کے عالم میں کوئی بے زبان نہ ہو، اور خود کو کسی خوفناک وادی میں تنہا نہ محسوس کرے۔ ایک طاقتور زبان کے ادب میں متعدد اقسام میں اس کا ذخیرہ ہوتا ہے۔ یہ بہت اچھی بات ہے کہ ایسی نظمیں، اشعار اور اقتباسات افراد کے ذہنوں میں ہوں اور جو انسانوں کو دشواری کے عالم میں ایسا کلام تلاش کرنے میں آسانی سے میسر ہوجاتا ہو۔

 

آج کی تیز رفتار زندگی میں؛ ڈیجیٹل دور میں ہم نے خود کو مشکل میں ڈال لیا ہے؛ جو ایک مصنوعی ٹیلی ویژن کے صابن اوپیرا پروگروموں سے زندگی سیکھنے کی لگن میں گرفتار ہیں۔ ہم انسانی جزبات پر اس کے سکھائ عوامل پربھروسہ نہیں کر سکتے۔ اور ہم ڈیٹا کے اس حجم پر بھی بھروسہ نہیں کر سکتے جس میں کوئی معنی نہیں ہیں جو ہم پر حملہ کرتا ہے اور ہر روز ہم پر بمباری کرتا ہے۔

 

ہماری زندگی کی حقیقی چیزوں کے لیے، ہماری زندگی کی گہری چیزوں کے لیے، ہمیں اپنے جزبات کی حقیقی نمائندگی کے لیے ایک ایسی زبان اور کلام تلاش کرنا چاہیے جو ان جذبات کے مساوی ہو جو ہم محسوس کرتے ہیں۔ اور ایسا اکثراوقات میں ادب، شاعری کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ کیونکہ ایک طاقتورزبان اپنے عروج پر کام کر رہی ہوتی ہے۔ ایسا مصنوعی طریقے سے نہیں ہوتا بلکہ روزمرہ کی عام زبان اور گفتگو میں پیش کیا جاتا ہے۔ جب ایسا ہوتا ہے توایک بلند کلام جنم لیتا ہے اور زبان کی ترویج ہوتی ہے۔

 

جینیٹ ونٹرسن کے ناول "جب آپ نارمل ہوسکتے ہیں تو خوش کیوں رہیں"؟ کے ایک اقتباس سے متاثر ہوکر لکھی گئی ایک تحریر

 ~Jeanette Winterson "Why Be Happy When You Could Be Normal?"

ایک مسلمان کو آسان ہے؛ کیسے؟

اللہ سبحان تعالی ہمارا خالق و مالک ہے اور اس کائنات کے ہر شے مستعار ہے؛ یہاں تک کہ زندگی خود بھی۔ اس نے انسانوں کی رہنمائی کے لیے نبی، پیغمبر اور رسول بھیجے اور اپنی براہِ راست احکامات کے لیے کتابیں بھی نازل کیں۔ قرآن خاتم النبیین آقا کریم محمدﷺ پر نازل ہوئی آخری کتاب ہدایت ہے۔ اور اللہ تعالی نے ہمیں سکھایا ہے کہ غم اور دکھ کی گھڑی سے کیسے گذرنا ہے۔ قرآن اور حدیث ہمیں سکھاتا ہے کہ ہم ہر غم اور دکھ کی حالت میں " انا للہ و انا الیہ راجعون۔ ہم اللہ کے بندے ہیں اور ہمیں اس ہی کی طرف واپس جانا ہے"؛ پڑھا کریں۔ اللہ تعالی آسانیاں عطا فرمائے گا؛ آنے والا کل بہتر فرمائے گا۔ اگلی منزلیں آسان کردے گا۔ اس مشکل گھڑی میں صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین

ذیل میں کچھ اشعار پیش کئے جاتے ہیں

 شاعری درد کا درماں ہے یہ سچ ہے شاید

دل کے اندر کی گھٹن دل سے نکل جاتی ہے

ڈاکٹر عنبر عابد

 

ہمارے درد کا درماں کسی کو کیا معلوم

ہزار زخم ہیں پنہاں کسی کو کیا معلوم

بسمل اعظمی

 

یوں بھی دیکھا نہ کبھی درد کا درماں ہونا

ہائے وہ نشتر مژگاں کا رگ جاں ہونا

بیخود موہانی

 

درد سمجھے نہ کوئی درد کا درماں سمجھے

لوگ وحشت کو علاج غم دوراں سمجھے

بختیار ضیا

 

تم جو چاہو تو مرے درد کا درماں ہو جائے

ورنہ مشکل ہے کہ مشکل مری آساں ہو جائے

بیدم شاہ وارثی

 

خود درد ہی کو درد کا درماں بنا دیا

میں نے غم حیات کو آساں بنا دیا

تاج پیامی

 

اک بے وفا کو درد کا درماں بنا لیا

ہم نے تو آہ کفر کو ایماں بنا لیا

بہزاد لکھنوی

 

بکنے پر جب آ ہی گئے تھے اونچے مول تو بکتے ہم

ہم کو ہمارے رہبر لیکن ارزاں بیچ کے آئے ہیں

مینہ کیوں برسے خشک زمیں پر کیسے ہو مقبول دعا

جب خود بارش مانگنے والے ندیاں بیچ کے آئے ہیں

نواز دیوبندی

 

کیا ہے تجھ کو کتابوں نے کور ذوق اتنا

صبا سے بھی نہ ملا تجھ کو بوئے گل کا سراغ

میسر آتی ہے فرصت فقط غلاموں کو

نہیں ہے بندہَ حر کے لیے جہاں میں فراغ

اقبال

ذہین شاہ تاجی کی غزل پیش کی جاتی ہے

تم جس درد کے درماں ہو اس درد کی قسمت کیا کہنا

تم تقدیر محبت ہو تقدیر محبت کیا کہنا

 

عشق کی صورت میں مضمر ہے حسن حقیقت کیا کہنا

میں گویا تیری محفل ہوں تو میری خلوت کیا کہنا

 

دیوانۂ حسن کبھی تھا میں اب حسن ہے میرا دیوانہ

اے جذب عشق تعالی اللہ تاثیر محبت کیا کہنا

 

آ مجھ سے مجھ کو لے بھی لے با خود ہوں تو بے خود کر دے

میں تیری مستی کے صدقے مستی کی حسرت کیا کہنا

 

ان میٹھی میٹھی نظروں سے جاں پیاری پیاری باتوں سے

بے درد نے درد بھی چھین لیا اب دل کی حالت کیا کہنا

 

وہ تیرا ذہینؔ وہ دیوانہ وہ رند خراب مے خانہ

ہر راز ہے اس کا افسانہ اب اس کی حالت کیا کہنا

عادل رضا منصوری کی نظم " وارتیا دوش" پیش کی جاتی ہے

نہیں مٹتی

کسی کی بھوک

روٹی سے

 

نہیں کرتے

کسی کے درد کا درماں

آنسو

 

کہیں ہوتا اثر

دی ہوئی دعاؤں کا

 

نہیں اٹھتا

کوئی انقلاب

لہو سے

 

نہیں اگتا

کوئی سبزہ

پسینے سے

 

پھلتا ہی نہیں

کوئی بھی کام

باندھا ہی نہیں گیا

پریم سوت

ہماری عمریں گزر چکی ہیں


0
118

Can an Online Tax Advisor Assist with Paying Overdue Taxes to HMRC?

defaultuser.png
Delia
3 months ago
Aelfric Eden || Aelfric Eden Hoodie || Shop Now

Aelfric Eden || Aelfric Eden Hoodie || Shop Now

defaultuser.png
Asad
4 months ago
Life-Altering Books | My Life-Changing Testimony | Inspiring Reads

Life-Altering Books | My Life-Changing Testimony | Inspiring Reads

1729791005.png
My life changing testimony
5 months ago
Roof Repairs Brisbane

Roof Repairs Brisbane

defaultuser.png
Roof Response
4 months ago
Kitchen Renovations Penrith

Kitchen Renovations Penrith

defaultuser.png
Hobbs Group
3 months ago