Muhammad Asif Raza 1 year ago
Muhammad Asif Raza #arts-and-crafts

دل خون ہو تو کیوں کر نہ لہو آنکھ سے برسے

ذاتی طور پر کسی بھی شخص کی تکلیف سے دکھ ہوتا ہے؛ دل ملول ہوتا ہے؛ مگر دل تو کافی عرصے سے غمگین ہے؛ کیا ملک کی ہوا خوشی بکھیر رہی ہے؟

 ذاتی طور پر کسی بھی شخص کی تکلیف سے دکھ ہوتا ہے؛ دل ملول ہوتا ہے؛ مگر دل تو کافی عرصے سے غمگین ہے؛ کیا ملک کی ہوا خوشی بکھیر رہی ہے؟


لگے گی آگ تو آئیں گے گھر کئی زد میں

یہاں پہ صرف ہمارا مکان تھوڑی ہے


راحت اندوری نے یہ کمال بات کردی؛ ہم سمجھتے ہیں کہ سیاست گھٹیا کام ہے اور ہم کچھ خاص لوگ آسمانی مخلوق ہیں؛ ہمھیں ان ارضی معاملات سے کیا مطلب؟

عزیزانِ من؛ جب ملک میں عمومی حالات بے اصولی اور غیر قانوںی طریقہ کار پر چلائے جا رہے ہوں تو پھر کوئی خلدِ بریں جزیرہ قائم نہی رہتا۔ وطن پر آسیب سوار ہوجاتے ہیں جو دکھتے بھی نہی ہیں۔ شاید شاعر کبیر اجمل بھی ان حالات ہی سے گذرے ہیں جو یہ شعر کہا ہے


کیوں بام پہ آوازوں کا دھمال ہے اجملؔ

اس گھر پہ تو آسیب کا سایہ بھی نہیں ہے


کیسے بھی حالات ہوں؛ ہر فرد متاثر نہی ہوتا؛ ہر دل میں گداز اور سوز نہی ہوتا؛ مگر بالآخرہر فرد گھیرے میں ہوتا ہے۔ قوموں کی زندگی میں کبھی نا کبھی آفاقی نوعیت کی آفت ٹوٹتی ہے تو سب کوتکلیف پہنچتی ہے۔ ہاں تکلیف ہوتی ہے؛ ذرا رک رک کر؛ سب کے آنگن جل جاتے ہیں؛

دوسروں کی تکلیف نا محسوس کرنے والے بھی؛ جب؛ آگ انکے دامن تک آتی ہے؛ مگر؛ تب تک بہت دیر ہوچکی ہوتی ہے؛ پھر خدا یاد آتا ہے تو پتہ چلتا ہے اس خالقِ کل ایک کتاب بھیجی تھی اور وہ واحد کتاب ہدایت تھی؛ مگر بہت دیر ہوچکی ہوتی ہے۔ اس وقت عارف امام کے بقول حالت یہ ہوجاتی ہے کہ


کچھ ایسے زخم زمانہ کا اندمال کیا

کبھی نماز پڑھی اور کبھی دھمال کیا


 عزیزانِ گرامی؛ جب ہوش دیر سے آئے تو پھر رقصِ بسمل ہی باقی رہ جاتا ہے؛ سو جھومیں 

1
604

Asbestos Market 2024: Key Growth Drivers and Opportunities through 203...

defaultuser.png
Prity
3 weeks ago

Best hairpieces for men

If you're losing your hair and you are thinking of using hairpieces for men there are plen...

1725869195.jpg
hairpiecewarehouse
4 months ago
UI Design Principles: Creating Intuitive and Beautiful Interfaces

UI Design Principles: Creating Intuitive and Beautiful Interfaces

1724156156.jpg
Metix
4 months ago
400+ Days of Hamas Jihad-Israel War

400+ Days of Hamas Jihad-Israel War

1714584133.jpg
Muhammad Asif Raza
2 months ago
Exploring the Benefits of Night Driving Lessons

Exploring the Benefits of Night Driving Lessons

1733778054.png
Growing Star Driving School
4 weeks ago