Skip to content
Muhammad Asif Raza 15 minutes ago
Muhammad Asif Raza

اندھیرے راج کرتے ہیں، گر روشنی نہیں ہوتی

This essay in Urdu "اندھیرے راج کرتے ہیں، گر روشنی نہیں ہوتی" is about the choice we make in our lives. In moments of deep despair and collective struggle, human beings still hold the ultimate power to choose their response and light an inner flame of hope. Drawing inspiration from John Steinbeck’s East of Eden and the Quranic philosophy of human free will, this Urdu "اندھیرے راج کرتے ہیں، گر روشنی نہیں ہوتی" reflection explores the timeless truth of Timshel ("Thou Mayest"). As Pakistan approaches eighty years of independence, the piece serves as a poignant reminder that a nation can always choose to return to its founding ideals and ignite the light within.

اندھیرے راج کرتے ہیں، گر روشنی نہیں ہوتی


زندگی کے سفر میں انسان اکثر ایسے دوراہوں پر آ کھڑا ہوتا ہے جہاں مایوسی، بے بسی اور تاریکی ہر سو پھیلی ہوئی محسوس ہوتی ہے۔ لیکن کیا یہ تاریکی حتمی ہوتی ہے، یا انسان کے پاس اب بھی کچھ بدلنے کا اختیار باقی رہتا ہے؟ اس سوال کا جواب معروف امریکی مصنف جان اسٹائن بیک کے شہرہ آفاق ناول ایسٹ آف ایڈن کے ایک نہایت خوبصورت اور فکر انگیز منظر میں ملتا ہے۔

ناول کے اس منظر میں ایک کردار، لی، مسٹر ہیملٹن اور آدم ٹراسک کے سامنے ایک قدیم عبرانی لفظ کا ذکر کرتا ہے جس کی اصل روح تک پہنچنے کے لیے اس نے برسوں محنت کی۔ وہ لفظ تھا " ٹمشِل — دھاو مےیسٹ" — جس کا مفہوم ہے؛ یعنی "تمہارے پاس انتخاب ہے"۔ کتنا عجیب اور حسین خیال ہے کہ انسان کی پوری زندگی کا فلسفہ کبھی کبھی محض ایک لفظ میں سمٹ آتا ہے۔

لی اس لفظ کی گہرائی بیان کرتے ہوئے سمجھاتا ہے کہ اس کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ انسان ہر حال میں جیت ہی جائے گا، اور نہ ہی اس کا یہ مطلب ہے کہ اس کے راستے میں دکھ، ظلم یا کڑی آزمائشیں نہیں آئیں گی۔ بلکہ اس کا اصل اور حقیقی مفہوم یہ ہے کہ حالات چاہے کتنے ہی سخت اور کٹھن کیوں نہ ہوں، انسان کے پاس اپنے ردعمل، اپنے فیصلے اور اپنی امید کو زندہ رکھنے کا انتخاب بہرحال باقی رہتا ہے۔

یہی وہ انتخاب ہے جو انسان کی اصل پہچان بنتا ہے۔ بالکل اس معروف تمثیل کی طرح جس میں ایک طرف دنیاوی غلاظت اور عارضی لذات پر منڈلاتی ہوئی مکھی ہے، اور دوسری طرف شمعِ حقیقت پر جان نثار کرنے والا پروانہ۔ انسان کے سامنے بھی ہمیشہ یہ دو راستے کھلے رہتے ہیں کہ آیا وہ دنیا کی عارضی چمک دمک اور نفسانی خواہشات کا اسیر ہو جائے، یا پھر خدائے پاک کے عشق میں سرشار ہو کر آقائے نامدار حضرت محمد ﷺ کی غلامی اور اتباع کا راستہ اختیار کرے۔ فیصلہ اس کے اپنے ہاتھ میں ہوتا ہے کہ وہ نور اور روشنی کا طلب گار بنتا ہے یا اندھیروں کے راج میں جینا قبول کر لیتا ہے۔

دراصل، انسان کے اختیار اور انتخاب کا یہ بنیادی فلسفہ قرآنِ مجید میں نہایت واضح اور مستند انداز میں بیان کیا گیا ہے۔ انسانیت کی تاریخ میں انتخاب کی یہ پہلی آزمائش حضرت آدم علیہ السلام کے قصے سے شروع ہوتی ہے، جب ابلیس کے بہکاوے نے ایک کڑا امتحان پیدا کیا تھا؛ ایک طرف ابلیس کی ترغیب پر بھٹک جانے کا راستہ تھا اور دوسری طرف قادرِ مطلق کی تنبیہ اور حکم کو یاد رکھنے کا تقاضا۔ بشری لغزش کے تحت اس لمحے اگرچہ وہ بہکاوے میں آ گئے، مگر جب اس کے بعد ندامت اور واپسی کے انتخاب کا مرحلہ آیا تو انہوں نے مایوسی یا ضد کے بجائے توبہ کو ترجیح دی اور ربِ کائنات کے حضور جھک گئے۔ قرآنِ حکیم اسی انسانی آزادی اور اختیارِ عمل کا اعلان کرتے ہوئے انسان کو راستہ دکھا کر اس کے سامنے دو راہیں رکھ دیتا ہے:۔۔

إِنَّا هَدَيْنَاهُ السَّبِيلَ إِمَّا شَاكِرًا وَإِمَّا كَفُورًا (سورۃ الدہر: 3)

(بے شک ہم نے اسے راستہ دکھا دیا، اب خواہ وہ شکر گزار بنے یا ناشکرا)۔۔

شاید یہی وہ بنیادی نکتہ ہے جو آج کے ہمارے اجتماعی کرب اور معاشرتی صورتحال کو سمجھنے کے لیے بھی بے حد اہم ہے۔ آج ہم ایک ایسے دور سے گزر رہے ہیں جہاں بے بسی، جدائی اور اذیت نے جیسے زندگی کے کئی حسین رنگ چھین لیے ہیں۔ ہر طرف قنوطیت اور ناامیدی کے بادل چھائے دکھائی دیتے ہیں۔ مگر حقیقت یہ ہے کہ شاید ابھی سب کچھ ختم نہیں ہوا؛ شاید ابھی بھی ہمارے پاس کچھ چننے، کچھ بدلنے اور کچھ بچانے کا اختیار موجود ہے۔ کیونکہ:

اندھیرے راج کرتے ہیں، گر روشنی نہیں ہوتی

اجالا تب ہی ہوتا ہے، جو لو دلوں میں جلتی ہو


جان اسٹائن بیک کے کردار 'لی' کا یاد دلایا ہوا وہ ایک لفظ آج مسلسل ذہن کے دریچوں پر دستک دے رہا ہے:" ٹمشِل — دھاو مےیسٹ"، یعنی تمہارے پاس اب بھی انتخاب ہے۔ تاریخ گواہ ہے کہ کسی بھی قوم یا معاشرے کی سب سے بڑی آزمائش یہی ہوتی ہے کہ وہ اپنے مشکل ترین وقت میں کیا راستہ چنتا ہے: نفرت یا انسانیت، مایوسی یا امید، بزدلانہ خاموشی یا سچا حوصلہ؟

آج جب پاکستان کو قائم ہوئے اَسّی برس ہونے کو ہیں، تو یہ لمحۂ فکریہ ہمارے سامنے اور بھی شدت سے آ کھڑا ہوا ہے۔ ہم گزشتہ کئی دہائیوں سے مسلسل اس بنیادی عہد — یعنی ریاستِ مدینہ کے طرز پر ایک مثالی اسلامی فلاحی ریاست کے قیام — سے روگردانی اور نافرمانی کرتے چلے آ رہے ہیں، جس کے نام پر یہ ملک حاصل کیا گیا تھا۔ تاہم، اصل سوال مایوسی کا نہیں بلکہ درست سمت کی جانب سفر اور واپسی کا ہے کہ ہم کب اور کیسے اپنے اصل مقصد کی طرف لوٹتے ہیں۔ جس طرح حضرت آدم علیہ السلام نے لغزش کے بعد توبہ اور رجوع کا انتخاب کیا تھا، اسی طرح ایک قوم کی حیثیت سے ہمارے پاس بھی اجتماعی توبہ، اصلاح اور اپنے اصل عہد کی طرف لوٹ آنے کا اختیار ابھی باقی ہے۔

کاش آج ہم سب بھی اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگیوں میں اندھیروں سے سمجھوتہ کرنے کے بجائے باطن کا چراغ روشن کرنے، اور حاکمیتِ اعلیٰ کے تحت باوقار طریقے سے زندہ رہنے کا انتخاب کریں۔ اے کاش!۔۔

0
51

SS HRC Price Trend Q3 2026 | Global Price Trends, Forecast, Chart, Pri...

Lakshay Choudhary
38 minutes ago

MS Channel Price Trend Q3 2026 | Latest Price Trends, Forecast, Chart,...

Lakshay Choudhary
1 hour ago

exquisite freezer

exquisite freezer

ozcoolers
1 hour ago

Acompanhante Teresina – Consulte apresentações e detalhes

Quem realiza uma busca por acompanhante Teresina pode encontrar nesta página informações s...

Maria Silva
1 hour ago

Reliable and Affordable Taxi Transportation for Every Journey in Conne...

taxibradleyairport
2 hours ago
BangBox Online homepage