Storytelling is an important tool because it builds emotional connections, helps people remember information, and fosters empathy. There is a famous love story about Shirin and Farhad and like all other such love stories e.g Romeo and Juliet ends up to be a tragic romance story. Ghalib is a famous fundamental Urdu poet and Shirin Farhad love story is being retold in Urdu, in light of his verse "عشق نے غالب نکمہ کر دیا" with a fresh approach.
أَعُوذُ بِاللّٰهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسۡمِ ٱللهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے
عشق نے غالب نکمہ کر دیا
مرزا اسد اللہ خان غالبؔ اردو زبان کا مضبوط اور مستند ستون ہیں؛ اور یہ مصرع انکی ایک مشہورغزل کا مقطع کے شعر کا ہے۔
عشق کیا ہے؟ ایک ایسا جزبہ جو انسان کے دل کو یکسوکرکے پر عزم بنا دیتا ہے؛ اور دماغ پہ ایک ہی فکر کو غالب کرکے باقی دنیا کی مسائل سے لاتعلق بنا دیتا ہے۔
جب انسان عشق میں گرفتار ہوتا ہے، تو اس کے اندر دو بڑی تبدیلیاں آتی ہیں۔ دل کی یکسوئی اور عزم سے انسان ادھر ادھر کی خواہشات سے آزاد ہو کر صرف ایک مقصد پہ مرکوز ہوجاتا ہے۔ یہی یکسوئی انسان کو ناقابلِ تسخیر عزم اور حوصلہ دیتی ہے، جس سے وہ بڑے سے بڑا معرکہ سر کر لیتا ہے۔
دوسری تبدیلی دماغ کا ارتکاز (فوکس) ہوتا ہے؛ اس حالت میں انسان کا دماغ پر ایک ہی مقصد غالب آ جاتا ہے، تو اسے دنیا کے باقی تمام دکھ، پریشانیاں اور مسائل ہیچ (معمولی) لگنے لگتے ہیں۔ انسان ایک طرح سے دنیاوی الجھنوں سے لاپروا ہو جاتا ہے۔
یہ وہی کیفیت ہے جسے صوفیائے کرام اور شعراء نے "فنا" یا اپنے آپ کو کسی اعلیٰ مقصد میں گم کر دینے سے تعبیر کیا ہے۔ مرزا غالب نے بھی شاید اسی لیے کہا ہے کہ عشق نے انہیں دنیاوی کاموں کے لیے "نکما" (لاتعلق) کر دیا، کیونکہ ان کا دل و دماغ کسی اور ہی رنگ میں رنگا جا چکا تھا۔
آئیے ذیل میں ایک مشہور عشقیہ داستان شیریں فرہاد کا پڑھتے ہیں؛ جو غالب کے شعر کے تشریح کرتا ہے۔
ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک انتہائی بلند پہاڑ کے دامن میں واقع ایک گاؤں میں فرہاد نامی ایک سنگ تراش (پتھر کاٹنے والا) رہتا تھا۔ وہ ایک خوبصورت وادی تھی، جہاں لہلاتے سبز کھیت نشیبی علاقوں میں پھیلے ہوئے تھے اور برف سے ڈھکی چوٹیوں سے صاف شفاف نہریں بہ کر نیچے آتی تھیں۔ اس حسین وادی کےقدرتی حسن کے باوصف فرہاد کی زندگی بھی ایک عزم کے تحت مستحکم جذبے سے متعین تھی۔ اس نے صرف پتھر کے خلاف کوہکنی والی محنت نہیں کرتا تھا۔ اسے اپنے ہتھوڑے اور چھینی سے کھیلنا پسند تھا کیونکہوہ اس کے عزائم کے لیے مددگار اوزار تھے۔
فرہاد کی عزم کی بنیاد ایک قول تھا کہ "جو کوئی پہاڑ کی چوٹی کو سر کرلےگا؛ وہ مثالی زندگی کا راز دریافت کرے گا"۔ یہ قول فرہاد کے دل میں کھب گیا تھا؛ اور اس نے ٹھان لی تھی کہ وہ اس بلند پہاڑ کی چوٹی سرنگوں کرے گا؛ اپنے ہتھوڑے اور چھینی کو چلاتے ہوئے ایک ایسی سیڑھی بنائے گا؛اور وہاں تک پہنچے گا؛ جہاں کبھی کوئی آدمی نہیں پہنچا تھا۔ لوگوں نے کہا دیوانہ ہے دیوانہ۔۔۔ عشق والوں کوپاگل کیوں سمجھا جاتا ہے؟
فرہاد پتھر کاٹ کر بیچ دیتا تھا۔ ایک دن، وادی میں ایک امیر سوداگر کے گھر پتھر پہنچاتے ہوئے، اس نے عیش و عشرت کی زندگی دیکھی۔ اپنے غبار آلود ہاتھوں کو دیکھتے ہوئے، اس نے سوچا کہ اس کے اوزار اس کی چوٹی تک پہنچنے کے لیے بہت آہستہ رفتار سےراستہ بنا رہے ہیں۔ ’’ایک امیر آدمی کتنا طاقتور ہوسکتا ہے،‘‘ اس نے سوچا، ’’وہ آسانی سے چوٹی پر جانے والی ایک مہم کو فنڈ دے سکتا تھا۔‘‘ اس کے دل میں خواہش ابھری: ’’کاش میں امیر ہوتا"۔
اس کی خواہش پوری ہو گئی۔ فوری طور پر، فرہاد عمدہ لباس میں ایک امیر آدمی تھا، دولت سے گھرا ہوا تھا۔ تھوڑی دیر کے لیے وہ خوش ہو گیا۔ اس کے بعد، ایک شہزادہ مکمل شاہی کرو و فر کے ساتھ اس کی خوبصورت وادی سے گزرا۔ سپاہی اس کے آگے آگے چل رہے تھے، نوکروں کی ایک فوج اس کا پیچھا کر رہی تھی، اور یہاں تک کہ امیر ترین تاجر بھی جھک کر سلام کررہے تھے۔ فرہاد سوچ میں پڑ گیا۔ ایک امیر آدمی ایک حد تک ہی طاقتور ہوتا ہے۔ شہزادے کے پاس چوٹی تک پہنچنے کے لیے ایک حتمی اختیار والی طاقت ہوتی ہے۔ شہزادہ طاقتور ہوتا ہے۔ اس کے دل میں خواہش ابھری: ’’کاش میں شہزادہ ہوتا"۔۔
خواہش پوری ہو گئی۔ اب فرہاد کے پاس پالکیاں، سپاہی اور نوکر تھے۔ وہ جہاں بھی گیا لوگ جھک گئے۔ اس نے اپنی فوجوں کو چوٹی کی طرف حکم دیا، یقین رکھتے ہوئے کہ ابدی مثالی زندگی بالآخر اس کی گرفت میں تھی۔ لیکن آسمان پہ چمکتے ہوئے سورج نے اس کے لوگوں کو جھلسا دیا۔ انسانی رتبہ بھڑکتی گرمی کو قابو نہیں کر سکا۔ فوجی گر گئے، اور وہ مزید اوپر جانے سے قاصر تھے۔
’’سورج بادشاہ سےزیادہ طاقتور ہے،‘‘ فرہاد نے سوچا۔ ’’یہ چوٹی کے اوپر آسانی سے بیٹھتا ہے۔‘‘ اس کے دل میں خواہش ابھری: ’’کاش میں سورج ہوتا۔‘‘ وہ خواہش بھی فوراً پوری ہوگئی اور فرہاد سورج بن گیا۔ لیکن اس کی آگ نے خوبصورت وادی کے کھیتوں کو جھلسا دیا، ندیوں کو خشک کر دیا، اور لوگوں کو چھپنے پہ مجبور کردیا۔ اس نے خود کو بے حد طاقتور محسوس کیا، جو آسمان سے پہاڑ کی چوٹی پر چمک رہا تھا، لیکن کچھ سمے بعد، ایک گھنے طوفانی بادل نے اس وادی کو پوری طرح ڈھانپ لیا۔ ’’میری روشنی کا ایک ٹکڑا بھی وہاں سے نہیں گزر سکتا۔ بادل سورج سے زیادہ طاقتور ہے"۔۔
اس نے بادل بننے کی خواہش کی اور ایسا ہی ہوا۔ بادل بن کے اس نے خوب بارش برسائی یہاں تک کہ ندیاں بہہ گئیں اور کھیت پانی کے نیچے غائب ہو گئے۔ وہ پہاڑ کی چوٹی کے گرد گھومتا ہوا اسے سیلاب میں بہانے کی کوشش کرتا رہا، لیکن وہ پہاڑ کو ہلا نہیں سکا تھا۔ وہ پہاڑ ویسے ہی بلند کھڑا رہا تھا اور اس کے طوفانوں سے پوری طرح بے حرکت تھا۔ ’’پہاڑ خود بادل سے زیادہ طاقتور ہے،‘‘ اسے خود ہی پہاڑ بننا چاہیے، اس نے خواہش کی اور ایسا ہی ہوا؛ اور وہ بن گیا تھا، جسے دھوپ، بارش اور ہوا تبدیل نہ کر سکیں۔ خود طاقتور پہاڑ کی طرح اونچا کھڑا، فرہاد نے محسوس کیا کہ وہ وہی چیز ہے جسے ہر کوئی فتح کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ اس کے پاس سمٹ تھا۔
آخر میں اس نے سوچا: ’’میں دنیا کا بلند پہاڑہوں، میں سب سے زیادہ طاقتور ہوں، میں نے امر پن حاصل کر لیا تھا۔‘‘ لیکن ابھی یہ خیال ابھرا ہی تھا کہ اس نے سنا:۔
ٹک۔۔۔ ٹک۔۔۔ ٹک۔۔۔
ایک ہتھوڑا اور چھینی اس کی چٹان پر ٹکرا رہی تھی۔ ایک درد اس کی پتھر کی ہڈیوں کے اندر گہرائی تک پھیل گیا۔ ’’کون اتنا طاقتور ہو سکتا ہے کہ پہاڑ کو توڑ سکے؟‘‘ اس نے نیچے خوبصورت وادی کی بنیاد کی طرف دیکھا۔ پہاڑ کے دامن میں ایک سنگ تراش، ایک کوہکن ہاتھوں میں ہتھوڑا اور چھینی لیے کھڑا تھا اور اس کی بنیادوں میں سے پتھر کاٹ رہا تھا۔
اس لمحے فرہاد کو احساس ہوا کہ دنیا کی سب سے بڑی طاقت کوئی بادشاہ، سورج، بادل یا پہاڑ نہیں بلکہ خود اس سنگ تراش کاعزم اور محنت ہے، اس کی آخری خواہش بھی پوری ہو گئی۔ وہ ایک بار پھر اسی غبار آلود لباس میں، ہاتھ میں ہتھوڑا اور چھینی لیے پہاڑ کے دامن میں کھڑا تھا. لیکن اب اس کے اندر ایک عجیب سا سکون تھا، کیونکہ اس نے کائنات میں ابدی مثالی زندگی کا راز پا لیا تھا۔
کچھ دن گذرے تھے کہ وہاں سے آرمینیا کی شہزادی شیریں کا شاہی قافلہ وہاں سے گزرا. شیریں نے جب اس سنگلاخ پہاڑ کو دیکھا، تو حسرت سے کہا: ’’کاش کوئی ایسا باہمت انسان ہوتا جو اس پہاڑ کو چیر کر میری سلطنت تک راستہ بنا دیتا، تاکہ دو دور دراز کی وادیاں مل جاتیں اور وہ ان حسین وادیوں میں وقت گذار سکتی!‘‘۔
فرہاد نے جب شیریں کو دیکھا، تو وہ اسے پہلی ہی نظر میں پسند آگئی، اس کا معصوم چہرہ اور دلنشین آواز فرہاد کے دل کو بھا گئی۔ مگر فرہاد نے اپنے دل کو فوراً سنبھال لیا۔ وہ ایک خواب پرست دیوانہ نہیں تھا، وہ سچائی سے واقف تھا اور اپنے اور شہزادی شیریں کے درمیان موجود سماجی اور رتبے کے گہرے فرق کو اچھی طرح جانتا تھا۔ وہ جانتا تھا کہ ایک غبار آلود سنگ تراش اور محلوں کی رانی کا کوئی میل نہیں۔ اس کے دل میں شیریں کو اپنانے یا حاصل کرنے کی کوئی تمنا نہ ابھری، کیونکہ فرہاد جانتا تھا کہ خواہش کیا ہے اور حقیقت کس کا نام ہے؟ لیکن اس کے دل میں شہزادی کو حقیقت بتانے کی خواہش جاگی کہ محلوں میں بیٹھ کر ناممکن خواہشیں کرنا آسان ہے، لیکن انہیں زمین پر حقیقت کا روپ دینا خون پسینہ بہانے کا تقاضا کرتا ہے۔
جب اسے معلوم ہوا کہ سلطنت کے داناؤں اور مصلحت پسندوں نے اسے دیوانگی قرار دے کر منہ پھیر لیا ہے، اور کوئی بھی شہزادی کی خواہش کو عملی جامہ نہیں پہنانا چاہتا تھا، تو فرہاد نے دل میں ٹھان لی کہ وہ یہ پہاڑ کاٹے گا۔
یہیں سے اس نے عشق کو ایک بالکل نیا روپ دیا۔ عشق عام لوگوں کو برباد اور نکما کر دیتا ہے، وہ دنیا سے کٹ جاتے ہیں، مگر یہ فرہاد کی کہانی تھی، ایک تیشہ گر سنگ تراش کی کہانی! فرہاد کے عشق نے اسے دنیا کے چھوٹے کاموں، لالچ، صلے کی پروا اور دنیاوی طلب سے آزاد کر دیا۔
اب وہ شہزادی کے عشق میں پہاڑ کاٹنا چاہتا تھا، لیکن کسی ذاتی مفاد یا شہزادی کے وصال کے لیے نہیں۔ اس کا مقصد اب بہت بڑا اور فلاحی تھا؛ وہ یہ ثابت کرنا چاہتا تھا کہ اس پہاڑ کے کٹنے سے دونوں وادیوں کے درمیان بسنے والے عام انسانوں کو کتنا فائدہ پہنچے گا، لوگوں کی آمد و رفت آسان ہوگی، غربت مٹے گی اور جب بھی خلقِ خدا اس راستے سے گزرے گی، وہ دل سے اس کی معصوم شہزادی کے لیے دعائیں کرے گی۔ اس نے اپنے عشق کو انسانیت کی خدمت کا ذریعہ بنا دیا۔
روایتی تاریخ میں بادشاہ خسرو پرویز ہمیشہ ایک حاسد اور ظالم انسان کے طور پر بدنام رہا ہے، لیکن اس داستان کا ایک ایسا پوشیدہ پہلو بھی ہے جسے تاریخ دانوں نے کم ہی بیان کیا۔ جب خسرو پرویز سونے اور جواہرات کے ڈھیر لے کر فرہاد کا عزم توڑنے آیا اور فرہاد نے اس کے لالچ کو مٹی کی طرح ٹھکرا دیا، تو خسرو حیران رہ گیا۔ فرہاد نے اپنا تیشہ اٹھایا، پہاڑ کی چٹان پر ایک زوردار ضرب لگائی اور بلند آواز میں کہا:۔
عشق نے غالب نکمہ کر دیا
ورنہ آدمی ہم بھی تھے کام کے
خسرو نے دیکھا کہ فرہاد کی ہر ضرب کے ساتھ پہاڑ کا سینہ شق ہو رہا ہے، اس کی پیشانی سے گرنے والا پسینہ چٹانوں کو موم کر رہا ہے۔ فرہاد کا یہ لازوال عزم، اس کی بے غرض محبت اور خلقِ خدا کے لیے مسلسل کوشش دیکھ کر بالاخر خسرو کا پتھر جیسا دل بھی پسیج گیا۔ خسرو کو احساس ہوا کہ جو انسان دولت اور سلطنت کے اعلی رتبے کو ٹھکرا چکا ہو، اسے مٹایا نہیں جا سکتا، اس کی تعظیم کی جانی چاہیے۔
بادشاہ نے فرہاد کے سامنے سر جھکا دیا اور اپنی ضد چھوڑ دی۔ اس نے فرہاد کے زیرِ انتظام شاہی مزدوروں اور ماہرین کی ایک بہت بڑی فورس (فوج) مہیا کر دی۔ فرہاد اب تنہا نہیں تھا، بلکہ ایک پوری فورس کا رہنما بن کر اس راستے کی تعمیر کرنے لگا۔ خسرو پرویز کی اس مدد اور فرہاد کے جنونِ عشق کے سنگم نے وہ کر دکھایا جو صدیوں سے ناممکن سمجھا جاتا تھا۔ وہ سنگلاخ پہاڑ کٹ گیا، اور دونوں وادیوں کو ملانے والا ایک وسیع اور خوبصورت راستہ بن گیا۔
راستہ کھلتے ہی ہزاروں مسافر، غریب کسان اور قافلے وہاں سے گزرنے لگے اور سب کے دلوں سے شہزادی شیریں اور اس تیشہ گر کے لیے دعائیں نکلنے لگیں۔ فرہاد دور ایک چٹان پر بیٹھا مسکرا رہا تھا، کیونکہ اس نے شیریں کو حقیقت کا سبق بھی دے دیا تھا اور اپنے عشق کو امر بھی کر دیا تھا۔
شہزادی شیریں نے جب اس عظیم راستے کو دیکھا اور جسے فرہاد نے اسے پانے کی خاطر نہیں، بلکہ صرف اس کے ایک خواب کی لاج رکھنے اور خلقِ خدا کو فائدہ پہنچانے کے لیے اپنی جان ماری ہے، تو اس کے اندر کی دنیا بدل گئی۔
شیریں جانتی تھی کہ دنیاوی ریت کے مطابق اسے کسی شہزادے یا بادشاہ کی ملکہ ہی بننا تھا، کیونکہ سماج کا یہی اصول تھا۔ مگر اس نے سوچا کہ فرہاد جیسا جگر والا، ایسا بے غرض اور عظیم انسان اسے اب اس مادی دنیا میں کہاں ملتا؟
اس نے اپنے گرد بنے شاہی حصار اور محلوں کی عارضی چمک کو دیکھا اور سوچا کہ وہ ملکہ بن کر کتنا وقت زندہ رہ لیتی؟ چند سال؟ ایک صدی؟ اور پھر تاریخ کے کسی گمنام صفحے پر دفن ہو جاتی۔
لیکن فرہاد کے تیشے کی ہر ضرب نے شیریں کو بھی عشقِ حقیقی کا روپ دکھا دیا تھا۔ وہ جان گئی تھی کہ حقیقی طاقت اور ابدیت رتبوں میں نہیں، بلکہ اپنے وجود کو مٹا کر دوسروں کی زندگی میں روشنی لانے کا نام ہے۔ فرہاد نے اسے حقیقت کا جو سبق دیا تھا، شیریں نے اسے اپنے دل پر لکھ لیا۔
شیریں نے محل کے ریشمی لباس اور تاج کو ہمیشہ کے لیے خیرباد کہہ دیا۔ اس نے کسی شہزادے کی ملکہ بننے کے بجائے، فرہاد کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے خود کو خدمتِ خلق کے لیے وقف کر دیا۔ وہ اسی نو تعمیر شدہ راستے کے دامن میں رہنے لگی، جہاں وہ مسافروں کی دیکھ بھال کرتی، بیماروں کی مرہم پٹی کرتی اور غریبوں کی داد رسی کرتی۔
فرہاد اور شیریں نے شادی کے روایتی بندھن میں بندھے بغیر، ایک دوسرے کی روح اور نظریے کو اپنا لیا تھا۔ فرہاد پہاڑوں کی چٹانوں کو تراشتا رہتا تھا اور شیریں دامن میں اس راستے کی رونقوں کو سنبھالتی تھی۔ وہ دونوں دنیاوی عقل کی نظر میں "نکمے" ہو چکے تھے، کیونکہ انہوں نے سلطنتوں اور خزانوں کو ٹھکرا دیا تھا، لیکن عشقِ حقیقی کے سفر میں وہ رہتی دنیا تک امر ہو گئے۔
آج بھی جب پہاڑوں کے بیچ سے کٹے راستوں پر مسافر گزرتے ہیں، تو ہواؤں میں تیشے کی گونج کے ساتھ غالب کا یہی شعر سنائی دیتا ہے؛ "عشق نے غالب نکمہ کر دیا؛ ورنہ آدمی ہم بھی تھے کام کے"۔۔
آج ہم جب بھی دنیا کے بلند و بالا پہاڑوں، دشوار گزار راستوں اور فلک بوس چوٹیوں کے بیچ سے گزرتی ہوئی سڑکیں دیکھتے ہیں، تو ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ ان راستوں کی بنیاد میں یقینی طور پہ کسی کا عشق ہوتا ہے۔ تاریخ گواہ ہے کہ پہاڑوں میں بننے والا ہر عظیم راستہ، کسی نہ کسی فرہاد کی عشق کی داستان، اس کے بے غرض عزم اور لازوال کوشش کے سبب ہی وجود میں آیا ہوتا ہے۔
ملا تھا تاج، سورج بھی بنا تھا؛
میں دولت کی لکیروں میں گھرا تھا!۔
پہن کر ریشم و اطلس، بادلوں پر—؛
پہاڑِ کبر بن کر میں کھڑا تھا!۔
مگر چوٹی پہ بھی راحت کہاں تھی؟
وہ شاہی بس اک اندر کا دھواں تھی!۔
مگر پھر اک حقیقت مجھ پہ کھلی؛
بدل دی جس نے میرے دل کی گلی!۔
یہ دنیا عزمِ انساں کی قبا ہے؛
پسینے اور محنت کی جلا ہے!۔
پہاڑِ سنگِ خارا کا بھی سر اب؛
جھکے گا، سنگ تراشوں کے قدم پر!۔
سنائی دی پھر اس کی اک صدا سی؛
فلک پر کھوئی اک حسرت، دعا سی!۔
کہ کاٹو اس پہاڑ کو، راستہ ہو؛
دلوں کا اب دلوں سے رابطہ ہو!۔
اٹھایا میں نے تیشہ اس لیے کب؟
کہ پا لوں ہاتھ اس کا یا کوئی لقب!۔
چلائی ضرب میں نے بس یہ دکھانے؛
کہ سچا عشق کیسے دل جگانے!۔
کومک تضحیک مصلحت کی اڑائے؛
زمانے کی عقل مجھ کو بھلائے!۔
محل کے جھوٹ کو میں چھوڑ آیا؛
عشق کا ایک سچا موڑ آیا!۔
نہ اب لالچ ہے دل میں اور نہ کبر ہے؛
پہاڑوں کو ہٹانے کا اب صبر ہے!۔
جہاں رستے ملے ہیں خاکساری کے؛
وہیں اب نقش ہیں دل کی یاری کے!۔